/ Friday, 19 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(28)  تلاش کے نتائج

حضرت فاضلِ شہیر مولانا الحاج محمد عبدالرشید جھنگوی

حضرت فاضلِ شہیر مولانا الحاج محمد عبدالرشید جھنگوی، جھنگ علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت مولانا ابوالضیاء محمد عبدالرشید بن مولانا حکیم قطب الدین ابن مولوی احمد بخش ۱۳؍جمادی الاولیٰ ۱۳۳۸ھ/ ۳؍فروری ۱۹۲۰ء میں چک ۲۳۳ ضلع جھنگ کے ایک عظیم علمی گھرانے میں تولد ہوئے۔ آپ کے والد ماجد حضرت مولانا علامہ محمد قطب الدین قدس سرہ (م۵ ربیع الثانی ۱۳۷۹ھ/ ۲۹؍اکتوبر ۱۹۵۹ء) بہت بڑے مناظر، منفرد انشاء پرداز، صاحبِ قلم اور کامل طبیب تھے۔ آپ نے اپنی ساری زندگی دینِ اسلام اور مسلکِ اہل سنّت و جماعت کے تحفظ اور اشاعتِ دین میں بسر کی۔[۱] [۱۔ عبدالحکیم شرف قادری، مولانا: تذکرہ اکابرِ اہلِ سنّت، ص۴۰۱ تا ۴۰۴] تعلیم و تربیت: چونکہ حضرت مولانا عبدالرشید مدظلہ کے والد ماجد خود ایک جلیل فاضل تھے، اس لیے آپ نے ابتدائی کتب درسِ نظامی کافیہ تک اپنے والد محترم قدس سرہ کے پاس پڑھیں۔ ایک سال مدسہ ریاض الاسلام (جھنگ) میں۔۔۔

مزید

حضرت مولانا قاری محمد یوسف صدیقی

فخر المجودین مولانا قاری محمد یوسف صدیقی، لاہور رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاذ  القراء حضرت  مولانا  ابو عطاء المصطفےٰ قاری محمد یوسف صدیقی بن حضرت مولانا پیر محمد حبیب صدیقی [۱] ۲۴؍ جمادی الاولیٰ ۱۳۴۹ھ ، ۱۷ ؍ اکتوبر ۱۹۳۰ء میں ضلع  مانسہرہ (ڈویژن ہزارہ) کے مضافات میں واقع  موضع ہاتھی میرا کے ایک علمی  و روحانی خاندان میں پیدا ہوئے، آپ  کا سلسلۂ نصب خلیفہ  اوّل حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ  سے ملتا  ہے۔ [۱۔ حضرت مولانا پیر محمد حبیب صدیقی، ایک جید  عالم،  ماہر  طبیب اور شب زندہ  دار عابد و زاہد تھے۔ آپ کے عقیدت مند کشمیر، کاغان، بالاکوٹ اور  ہزارہ ڈویژن کے دوسرے علاقوں کے علاوہ لاہور میں بھی بکثرت موجود ہیں۔ آپ کی پر تاثیر تبلیغ سے لا تعداد افراد، عیسائیت، مرزائیت اور  نجدیت کا شکار ہونے سے محفوظ رہے اور  کئی&n۔۔۔

مزید

انوارِ رضا خاں

مولانا محمد رضا خاں صاحب  کے صاحب زادے انواررضا خاں ۶؍جمادی الاولیٰ ۱۳۵۰ھ میں تولّد ہوئے؛ مگر ابھی زندگی کی دو بہاریں بھی ٹھیک سے نہ دیکھ پائے تھے کہ قاصدِ اجل آپہنچا، اور ۹؍محرم الحرام ۱۳۵۲ھ کوراہیِ ملکِ بقاہوگئے، اپنے پردادا مولانا نقی علی خاں کے پائنتی میں مدفون ہیں۔۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شمس الزماں قادری

فاضلِ جلیل مولانا محمد شمس الزماں قادری، لاہور رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عمدۃ المدرسین حضرت مولانا ابوالبدر محمد شمس الزماں[۱] قادری رضوی بن میاں اللہ بخش (مرحوم) یکم جمادی الاوّل ۱۲؍اگست ۱۳۵۳ھ/ ۱۹۳۴ء میں علاقہ کمالیہ ضلع فیصل آباد کے موضع شیخ برہان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباؤاجداد میں سے ایک بزرگ حاجی شیر المعروف دیوان چاولی مشائخ، حضرت بابا فریدالدین گنج شکر رحمہ اللہ کے ہم عصر گزرے ہیں۔ موصوف زہد و تقویٰ کے مجسمہ تھے اور حضرت بابا صاحب رحمہ اللہ کی  خدمت میں اکثر حاضر ہوا کرتے تھے۔ علامہ شمس الزماں قادری کے والد میاں اللہ بخش مرحوم، حضرت پیر سید قطب علی شاہ رحمہ اللہ کے مریدِ خاص اور معتمد علیہ تھے، صاحب کشف بزرگ تھے، ذریعۂ معاش زراعت تھی اور علاقہ کے معروف کھلاڑی تھے۔ [۱۔ آپ کا نام محمد زمان تھا، لیکن حضرت محدث اعظم مولانا محمد سردار احمد رحمہ اللہ نے آپ کے نام کو شمس الزماں کے نام سے ب۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد بن صالح ضیائی شہید

حضرت شیخ محمد بن صالح ضیائی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

وجاہت رسول تاباںؔ قادری، صاحبزادہ علامہ سید

ولادت باسعادت : آل نبی ، اولاد علی ، گل گلشن ِجیلانی حضرت سیدوجاہت رسول قادری رضوی ۲۷ / جمادی االاولیٰ ۱۳۵۸ھ بمطابق ۱۶/ جولائی ۱۹۳۹ء کو بنارس میں پیدا ہوئے ۔ خاندانی حالت: خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا سید ہدایت رسول قادری جو کہ بے مثال مناظر ، محقق، مصنف، واعظ اور شاعر تھے، آپ کے جدِ امجد ہیں۔ جب کہ آپ کے والدِ ماجد مولانا سید وزارت رسول حامدی، جانشین ِ اعلیٰ حضرت حجۃ الاسلام مولانا شاہ محمد حامد رضا خاں بریلویکے مرید ، شاگرد اور خلیفہ ہونے کا شر ف رکھتے تھے۔ تعلیم وتربیت : قرآن مجید ناظرہ اور اردو کی ابتدائی تعلیم والدہ ماجدہ سے گھر میں ہی حاصل کی۔ والدہ ماجدہ بھی شعری ذوق کی حامل اور حضور حجۃ الاسلام﷫ سے شرف بیعت رکھتی تھیں۔ کچھ عرصہ دارالعلوم حمدیہ رضویہ میں زیر تعلیم رہے۔ پھر والد ِ ماجد جب بسلسلہ ملازمت راج شاہی ، مشترقی پاکستان چلے گئے توآپ بھی ان کے ساتھ تھے ، میٹرک وہیں پر کیا۔ بی ، اے ۔۔۔

مزید

افضل قادری، علامہ پیر محمد

Afzal Qadri, Allama Peer Muhammad۔۔۔

مزید

طارق سعیدی، علامہ محمد

طارق سعیدی، علامہ محمد ۔۔۔

مزید