/ Thursday, 18 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(58)  تلاش کے نتائج

عبد القدیر حسرت حیدر آبادی، شیخ الحدیث علامہ

عبد القدیر حسرت حیدر آبادی، شیخ الحدیث علامہ  نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی﷫۔لقب:حسرت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا محمد عبدالقدیر  صدیقی﷫ بن مولانا محمد عبدالقادر صدیقی﷫۔والد کی طرف سے آپ کا سلسلۂ نسب حضرت صدیق اکبر ﷜ سے اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت امام حسین ﷜ سے ملتا ہے۔والد کی طرف سے صدیقی اور والدہ کی طرف سےحسینی ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 27/رجب المرجب 1288ھ  کومحلہ قاضی پورہ  حیدر آباد میں اپنے نانا حضرت میر پرورش علی خاں صاحب کے مکان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی، والد بزرگوار حضرت محمد عبد القادر صدیقی اور آپ کے ماموں حضرت سید محمد صدیق عرف خواجہ محبوب اللہ رحمۃ اللہ علیہما نے آپ کو تعلیم دی۔ مدرسہ دارالعلوم سے فراغت کے بعد آپ نے مولوی اور منشی فاضل کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ فنون سپاہ گری ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا پیر غلام مجدد سرہندی

حضرت مولانا پیر غلام مجدد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:پیرغلام جان مجددی۔لقب:مجددی،سرہندی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ مولاناپیرغلام مجدد بن عبدالحلیم بن عبدالرحیم بن خواجہ محمد ضیاء الحق بن خواجہ غلام نبی بن خواجہ غلام حسن بن خواجہ غلام محمد بن خواجہ غلام معصوم بن خواجہ محمد اسماعیل بن خواجہ محمد بن خواجہ محمد معصوم بن امام ربانی شیخ احمد سرہندی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت6/رجب المرجب 1300ھ،مطابق 14/مئی 1883ء،بروزپیربوقتِ صبح صادق علاقہ "مٹیاری"ضلع حیدرآباد میں ہوئی۔اب مٹیاری خودایک ضلع بن چکاہے۔ تحصیلِ علم: چار سال کی عمر میں آپ کی رسم بسم اللہ آپ کے جد امجد خواجہ عبدالرحیم نے کرائی، قرآن پاک آپ نے قاری عبدالرحمن متعلوی سے پڑھا، فارسی کی تعلیم جناب عزیز اللہ خان سلیمان خیل قندھاری سے اور عربی کی تعلیم علامہ محمد حسن اللہ صدیقی پاٹائی سے مٹیا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا ضیاء القادری بدایونی

حسانِ پاکستان، حضرت مولانا ضیاء القادری بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا کا تاریخی نام ’’محمد فضل الرحمن ‘‘ عرفی نام ’’ محمد یعقوب حسین ‘‘ قلمی نام ضیاء القادری تخلص ’’ ضیاء ‘‘ اور خطابات لسان الحسان ، شاعر اہل سنت ، حسان پاکستا ن اور مورخ اہل سنت ملے ہوئے تھے ۔ ۲۶، رجب المرجب شب معراج نبوی ۱۳۰۰ ھ بمطابق ۲، جون ۱۸۸۳ء کو بعد نماز عشاء مدینۃالعلم بدایون ( بھارت ) میں تولد ہوئے ۔ آپ کے مورث اعلی مولاناخواجہ عبداللہ چشتی بدایون کے مایہ ناز عالم اور مشہور محدث و مفسر تھے ۔ چار سال کی عمر میں والدین کا سایہ عاطف سر سے اٹھ گیا اس لئے تربیت کا انتظام غالب و مومن کے شاگرد مولانا علی احمد خان نے کیا۔ تعلیم و تربیت : جب مولانا کی عمر سات سال ہوئی تو انہیں افاضل اساتذہ نے پڑ ھانا شروع کیا۔ پہلے قرآن مجید پڑھایا پھر۔۔۔

مزید

مظہر اللہ دہلوی نقشبندی، مفتی اعظم، علامہ شاہ محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

مظہر اللہ دہلوی نقشبندی، مفتی اعظم، علامہ شاہ محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:اسم گرامی: شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی۔کنیت:ابو مسعود۔لقب:مفتیِ اعظم۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: مفتی اعظم حضرت شاہ محمد مظہراللہ دہلوی بن مولانا محمد سعید بن مولانا مفتی محمد مسعودعلیہم الرحمہ۔سلسلہ نسب  سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ تک منتہی ہوتا ہے۔آپ کاتعلق مغلیہ دور حکومت میں عہدۂ وزارت پر فائز جناب سالار بخش بزرگ سےہے۔یہ خاندان علم وفضل میں صاحبِ کمال تھا،لیکن اس خاندان کوجوعظمت وفضیلت  حضرت شاہ مفتی محمد مسعود علیہ الرحمہ کی ذات گرامی سے حاصل ہوئی وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔شاہ محمد مظہر اللہ کےدادا حضرت مفتی محمد مسعود علیہ الرحمہ اپنے وقت کےجیدعالم دین،قطب الوقت،اور غوث زماں تھے۔(حیات پروفیسر محمد مسعود احمد:65)۔ ماہر رضویات،مجدد وقت،محسن ملت، حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد نقشبندی علیہ الرح۔۔۔

مزید

حضرت علامہ محمد ادریس بن مہدی بن محمد علی السنوسی

حضرت علامہ محمد ادریس بن مہدی بن محمد علی السنوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ دین محمد گشکوری بلوچ

حضرت علامہ دین محمد گشکوری بلوچ علیہ الرحمۃ مولانا حافظ دین محمد خان گشکوری بلوچ ماہ رجب المرجب ۱۳۰۸ھ کو گوٹھ پٹ گل محمد لگاری تحصیل جوہی (ضلع دادو ) میں تولد ہوئے۔ آباء و اجداد اصل سبی (بلوچستان) کے تھے، پر دادا اہڈو خان وہاں سے نقل مکانی کرکے اس وقت کے مشہور صوفی بزرگ میاں نصیر محمد کلہوڑو کے زیر سایہ گوٹھ گاڑھی تحصیل ککڑ (ضلع دادو) میں سکونت اختیار کی۔ تعلیم و تربیت: مولانا دین محمد نے دس سال کی عمر میں گوٹھ کے خلیفہ محمد ڈیپر کے پاس ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کی۔ قحط کے سبب گھر والے دوسرے شہر چلے گئے جس کے سبب دو چار سال آپ کی تعلیم متاثر ہوئی۔ اس کے بعد ۱۳۲۲ھ کو اپنے آبائی گوٹھ واپس ہوئے اور تعلیم کو دوبارہ جاری کیا۔ فارسی کی تعلیم گوٹھ ڈیپر تحصیل میہڑ میں مولانا غلام عمر سومرو کے مدرسہ میں حاصل کی۔ اس کے بعد ایک طالب علم محمد ہاشم ملاح کی رفاقت سے ڈگھ بالا تحصیل جوہی گئے جہاں ن۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبدالشکور نظامی کمبل پوش

حضرت مولانا عبدالشکور نظامی کمبل پوش  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ درویش بزرگ حضرت صوفی عبدالشکور اکبر آبادی بن آگرہ (یوپی ۔ بھارت ) میں ۲۷، رجب المرجب ۱۳۱۱ھ ؍ ۱۸۹۴ء دو شنبہ کو صبح صادق کے وقت پیدا ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ان کے حقیقی نانا حضرت مولانا الحاج سید محبوب علی عطاء ، قادری سلسلے سے وابستہ تھے۔ مولانا عبدالشکور نے انہی کے دامن فیض میں تربیت پائی اور اس زمانے کے رواج کے مطابق عربی اور فارسی کی تعلیم انہی سے حاصل کی۔  (بروایت پروفیسر مرزا سلیم بیگ بحوالہ ماہنامہ نعت لاہور ’’سندھ کے نعت گو ‘‘ دسمبر ۲۰۰۰ئ) حضرت قبلہ سید نواب محمد خادم حسن صاحب زبیری اجمیری مرحوم کی صحبت نے آپ کو ایک اچھا خاصہ شاعر بنا دیا ۔ آپ نے استاد محترم کے متعلق قطعہ کہا ہے: خادم خادمان چشت گئے نیک سیرت تھے خود سرشت گئے آج خادم حسن زبیری بھی کیا کہوں خازن بہشت گئے بیعت : آپ سلسلہ ع۔۔۔

مزید

مفتی اعظم حضرت علامہ مبشر محمد الطرازی

مفتی اعظم حضرت علامہ مبشر محمد الطرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی

حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب:مفتی تقدس علی خان بن الحاج سردار ولی خاں بن مولانا ہادی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں (علیہم الرحمہ )۔آپ اعلیٰ علیہ الرحمہ کے چچا زاد بھائی کے  فرزندِ ارجمند تھے،اس رشتے سے آپ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے  بھتیجے ہوتے ہیں۔آپ کی نانی صاحبہ کی بہن اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی زوجہ محترمہ تھیں۔اس لئے آپ پاکستان میں "نواسۂ اعلیٰ حضرت"کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ تاریخِ ولادت:ماہِ رجب المرجب/1325ھ،بمطابق اگست/1907ء میں بمقام آستانہ عالیہ رضویہ محلہ سوداگران بریلی شریف  میں پیدا ہوئے۔ مولانا حسن رضا  خان نے آپ کا تاریخی نام تقدس علی خاں، 1325ھ استخراج فرمایا۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم مولانا خلیل الرحمٰن بہاری، مولانا ظہور الحسن فاروقی مجددی (صدر مدرس مدرسہ عالیہ رام پور ودارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف۔۔۔

مزید

ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی

ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا ڈاکٹر حامد حسن بلگرامی۔لقب:مفسرِ قرآن،جامع علوم جدیدہ وقدیمہ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولاناڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی بن سید محمود بلگرامی۔علیہماالرحمہ۔آپ کاآبائی علاقہ بلگرام (ہند)ہے۔یہی وجہ ہے کہ وطن کی نسبت نام کا جزو بن گئی۔آپ خاندانی طور پر زیدی واسطی سادات خاندان سےتعلق رکھتےتھے۔ساداتِ بلگرام کاسلسلۂ نسب حضرت امام زین العابدین﷜تک منتہی ہوتاہے۔اس خاندان میں بڑےبڑےاولیاءِعظام،اورنامورعلماءکرام پیداہوئےہیں۔میرسیدعبدالواحدبلگرامی﷫(صاحبِ سبع سنابل شریف)سلسلہ عالیہ چشتیہ کےبڑےعظیم بزرگ گزرےہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/رجب المرجب 1326ھ مطابق 2/اگست1908ءکوبلگرام(ضلع ہردوئی،یوپی،ہند)میں ساداتِ کرام کےعظیم علمی وروحانی گھرانے میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی عمر میں والدین کا سایۂ شفقت سر سے اٹھ گیا۔یتیمی کے عالم م۔۔۔

مزید