/ Friday, 19 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(40)  تلاش کے نتائج

عبدالوہاب گیلانی بن حضرت غوث الاعظم، سیّد

   عبدالوہاب گیلانی  بن حضرت  غوث الاعظم، سیّد اسمِ گرامی:    سیّد عبدالوہاب گیلانی۔ کنیت:           ابو عبداللہ۔ اَلقاب:                  سیف الدین، فخر الاسلام، جمال الاسلام،قدوۃ العلما، فخرالمتکلمین، قدوۃ السالکین، حجۃ علی الصادقین اور امامِ اہلِ طریق واہلِ حق۔ حضرت سیّد عبدالوہاب گیلانی﷫ محبوبِ سبحانی قطبِ ربانی شہبازِ لامکانی  غوث الاعظم سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی﷜ کے فرزندِ ارجمند اور جانشیں تھے۔ ولادت: جس  دن سے آپ نے  والدہ کے شکمِ  مبارک میں قرار پکڑا،  اُس دن سے جناب  غوث الاعظم اس طرف پشت نہ کرتے تھے۔ آپ کی ولادتِ باسعادت ماہِ شعبان المعظّم 522ھ۔۔۔

مزید

علی بن سنجر

ابن سبک۔۔۔

مزید

ابن السباک

علی بن سنجر بغدادی المعروف بہ ابن السباک: شعبان۵۶۱؁ھ میں پیدا ہوئے،فقیہ فاضل،عالم متجر تھے۔فقہ ظہیر الدین محمد ن عمر بخاری سے اخذکی اور آپ سے مظفر الدین احمد صاحب ’’مجمع البحرین‘‘ نے اخذ کیا۔فقہ میں ایک ارجوزہ تصنیف کیا اور جامع کبیر کی بھی شرح لکھی مگر اس کو کامل نہ کر سکے کہ ۶۰۱؁ھ یا ۷۰۰؁ھ میں وفات پائی۔ حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

ابن نقیبِ مفسر

محمد بن سلیمان بن حسن بن حسین بلخی قدسی المعروف بہ ابن النقیب: ابو عبداللہ کنیت اور جمال الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام،عالم،زاہد،فقیہ،محدث، مفسر،جامع علوم مختلفہ تھے قدس میں نصف شعبان ۶۱۱؁ھ میں پیدا ہوئے،قاہرہ میں علم پڑھا اور مصر میں یوسف بن محیلی سے حدیث کو سُنا۔مدت تک جامع ازہر قاہرہ میں اقامت اختیار کی اور مدرسہ عاشوریہ کے مدرس مقرر ہوئے پھر قدس کو  واپس تشریف لے گے جہاں لوگ دور دور سے آپ کی زیارت کو آتے اور آپ کی دعا سے تبرک چاہتے تھے۔قرآن شریف کی ایک تفسیر المسمی بالتحریر والتحبیر لا قوال ائمۃ التفسیر فی  معانی کلام السمیع البصیر نہایت کلاں ننانوے جلدوں میں ایسی تصنیف کی کہ اس سے پہلے تالیف نہ ہوئی تھی اور اس میں پچاس تفاسیر کے اقوال کو جمع کیا اور اسباب نزول و قراءت واعراب و لغات و حقائق اور علم باطن کو ذکر کیا۔شعرانی نے کہا کہ میں نے اس سے بڑی کوئی تفسیرنہیں دیکھی۔وفات۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت

شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:سید جلال الدین بخاری۔کنیت: ابو عبداللہ۔لقب: جہانیاں جہاں گشت،مخدوم جہانیاں،سیاح عالم۔آپ کانام اپنےجدبزرگوار مخدوم العالم حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری﷫ کےنام پر رکھاگیا۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت سید جلال الدین مخدوم جہانیاں جہاں گشت بن سید احمد کبیر بن حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری بن حضرت سید علی بن حضرت سید جعفر بن حضرت سید محمد بن حضرت سید محمود ۔الیٰ آخرہ۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کاسلسلہ نسب سترہ واسطوں سےحضرت سید الشہداء امام عالی مقام امام حسین ﷜تک منتہی ہوتاہے۔آپ کاتعلق ساداتِ بخارا سےہے۔(تذکرہ اولیائے پاکستان دوم:243) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  14/شعبان المعظم 707ھ مطابق 9/فروری1308ء بروز جمعرات مدینۃ السادات اوچ شریف ضلع بہاول پورپنجاب میں سید احمد کبیر﷫کےگھر پرہوئی۔آپ کی جبین مبارک سےسعادت م۔۔۔

مزید

حضرت سید صدر الدین المعروف راجن قتال بخاری سہروردی

حضرت سید صدر الدین المعروف راجن قتال بخاری سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سیدصدرالدین۔لقب:راجن قتال۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت صدرالدین راجن قتال سہروردی  بن سیداحمدکبیربخاری سہروردی بن حضرت سید مخدوم جلال الدین سرخ بخاری بن سید ابو المؤید علی بن سیدجعفرحسینی بن سیدمحمودبن سید احمدبن سید عبد اللہ بن سید علی اصغر بن سید جعفر ثانی بن امام محمد نقی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین ۔آپ کاتعلق سادات بخاراسےہے۔آپ حضرت سیدجلال الدین سرخ پوش بخاری کےپوتے،اورحضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت کےبرادرِ اصغرہیں۔ لقب کی وجہ تسمیہ: آپ راجن  قتال کے لقب سے مشہور ہیں۔آپ کے لقب راجن کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی جاتی ہے۔کہ تمام اہل شہر کے دلوں پر آپ کی روحانی حکومت کا سکہ بیٹھا ہوا تھا۔اور اوچ شریف اور گردونواح کے لوگ خود کو آپ کی رعایا کہلوانے میں فخر محسوس کرتے تھے۔اس لیے راجن (یعنی بادشاہ)آپ کا لقب پڑ۔۔۔

مزید

امام المحدثین حافظ ابنِ حجر عسقلانی

ابنِ حجر عسقلانی، امام المحدثین حافظاسمِ گرامی:       احمداَلقاب:           امیر المومنین فی الحدیث، حافظ الحدیث ،  شیخ الاسلام، امام المحدثیننسب: احمد بن علی بن محمد بن محمد بن علی بن محمود بن احمد بن احمد بن کنانی، عسقلانی، مصری، شافعی۔(رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم)ولادت:          ۲۲؍ شعبان المعظّم ۷۷۳ھ کو مصر میں پیدا ہوئے ۔تحصیلِ علم:پانچ سال کی عمر میں مدرسے میں داخل ہوئے اور نو سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوئے۔ شیخ عفیف الدین عبداللہ بن محمد نشاوری ، شیخ جمال الدین بن ظہیرہ،علامہ امام زین الدین عراقی اور دیگر تقریباً  سات سو سات (۷۷۰)  اساتذہ سے  مختلف فنون کا علم حاصل کیا۔ نیز، آپ اسکندریہ، قاہرہ، یمن، تعز، زبید،۔۔۔

مزید

عبد الرحمن جامی

مولانا عبد الرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ خدادرانتظار حمد مانیست     محمد ﷺچشم برراہ ثنانیست محمدﷺحامد حمد خدا بس    خدا مداح شان مصطفی بس نام ونسب: اسمِ گرامی:عبدالرحمن۔لقب:جامی۔والد کااسمِ گرامی:مولانا نظام الدین احمددشتی بن شمس الدین محمد۔  تاریخِ ولادت: مولانا جامی موضع خرجرد علاقہ جام ،" ہرات"میں 23 شعبان 817ھ مطابق 2/ نومبر 1414ء کو پیدا ہوئے۔ بیعت: حضرت خواجہ عبیداللہ احرار علیہ الرحمہ کےدستِ حق پرست پر بیعت ہوئے۔ سیرتِ مبارکہ: مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ ذوق لطیف کے مالک تھے ۔ فرماتے تھے کہ خامکار لوگ ہوا و ہوس کا نام عشق رکھ لیتے ہیں۔ ایسوں کا عشقِ حقیقی کے کوچے میں گزر نہیں۔سچا عاشق وہ ہے جس کے دل میں سوز و گداز ہو اور نفسانی خواہشات اور راحت و آرام سے کنارہ کش ہو اور آپ کے دل میں عشق حقیقی صحیح طور پر موجود تھا۔آپ صحیح معنوں میں درویش تھ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم عبد الماجد بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت مولانا حکیم عبد الماجد بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ  مولانا شاہ عبد الماجد قادری بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ کی کیف بار اور ولولہ انگیز خوش خطابت سے معمور تقریری وموعظہ کی یاد دلوں میں اب بھی باقی ہے، آپ بد ایوں کے مشہور عثمانی خاندان کے گوہر شب چراغ تھے، 4؍شعبان المکرم 1204ھ میں ولادت ہوئی، تاج الفحول مولانا شاہ محب رسول عبد القادر بد ایونی قدس سرہٗ کے زیر سایہ تربیت اور پرورش پائی، حضرت مولانا الحاج شاہ عبدالمجید قادری مقتدری اور مولانا مفتی محمدی ابراہیم قادری بد ایونی سے ابتدائی درسیات پڑھیں، اور شاہ محب احمد بد ایونی قدس سرہٗ سے درس نظامی پڑھ کر 1320ھ میں سندِ فراغت حاصل کی1321،22ھ میں دہلی میں قیام کر کے حکیم اجمل خاں دہلوی نے دستخط کر کے مہر لگائی، دھلی کی اقامت کے دوران زینت محل وغیرہ میں آپ کی تقریریں ہوئیں، یہاں عیسائیوں آریوں، غیر مقلدوں اور قادیانیوں سے آپ کے مناظرے ہوئے۔۔۔۔ ۔۔۔

مزید

مولوی شاہ عبدالغنی لاہوری

حضرت مولوی شاہ عبدالغنی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید