/ Thursday, 25 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(40)  تلاش کے نتائج

حضرت شاہ عبد العلیم آسی سکندر پوری

حضرت شاہ عبد العلیم آسی سکندر پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:شاہ عبدالعلیم۔لقب:آسی۔سکندرپورعلاقےکی نسبت سے"سکندرپوری"کہلاتےہیں۔والدکااسمِ گرامی:شیخ قنبرحسین۔مفتی احسان علی  علیہ الرحمہ آپ کےنانا تھے۔آپ حضرت شیخ مظفر بلخی علیہ الرحمہ کی اولادمیں سےتھے۔  حضرت شیخ مظفر بلخی۔بلخ کےتارکِ سلطنت سلطان، اور اقلیم معرفت الٰہیہ کےبادشاہ حضرت مخدوم شرف الدین منیری قدس سرہ کے  چمنستان کی بہار تھے۔ بحکم پیر ومرشد "عدن"تشریف لےگئے۔وہیں 3/ رمضان المبارک 788ھ میں وفات  پائی۔ تاریخ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 19/شعبان المکرم 1250ھ،مطابق ماہِ دسمبر/1834ءکو"سکندرپور"میں ہوئی۔ تحصیل علم:ابتدائی کتب اپنےنانا سے پڑھنے کے بعد خانقاہ رشیدیہ جون پور حاضر ہوئے اور حضرت  شاہ غلام معین الدین قدس سرہ سے میر قطبی تک پڑھا۔ حاجی امام بخش جون پوری المتوفی 1277ھ  نے اپنی آمدنی سے۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد کشمیری

شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد کشمیری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی قوام الدین محمد۔لقب: شیخ الاسلام،قاضیِ کشمیر۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد ،بن مولانا سعد الدین صادق ،بن مولانا معز الدین امان اللہ شہید، بن مولانا خیر الدین ابو الخیر کشمیری۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ بروز ہفتہ،24/شعبان المعظم1252ھ،بمطابق3/دسمبر1836ء  کو پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:  حفظِ قرآن مجید  کے بعدشیخ رحمت اللہ اور ملامقیم السنۃ  ٹوپی گر،اور اخوند نورالہدیٰ ٹوپی گر،کی خدمت میں حاضر ہوئے،اور کم عمر ی میں تمام علوم وفنون حاصل کرلیے۔حدیث وقرأت کی اجازت میر قاری ،تلمیذ شیخ القراء اور حاجی عبدا لولی طرخانی ،تلمیذ شیخ ابو الحسن سندھی مدنی اور حاجی نعمت اللہ نوشہری اور بابا محمد محسن پلچمری تلمیذ مولوی امان اللہ شہید سے حاصل کی،اور زمانے کے علماء۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید عبد الصمد سہسوانی

حضرت مولانا سید عبد الصمد سہسوانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدعبدالصمد۔لقب:علاقہ سہسوان کی نسبت "سہوانی" کہلاتےہیں۔والدکااسمِ گرامی:سیدغالب حسین حسینی علیہ الرحمہ۔خاندانی نسبت وتعلق  حضرت قطب المشائخ خواجہ ابو یوسف مودود چشتی رحمۃ اللہ علیہ سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزجمعۃ المبارک14/شعبان المعظم 1269ھ،مطابق 20مئی/1853ءکواپنےآبائی مکان محلہ محی الدین پور،شہرسہسوان صوبہ یوپی انڈیامیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےاپنے خالہ زاد بھائی حضرت مولانا حکیم سخاوت حسین انصاری سے تعلیم شروع کی، سات برس کی عمر میں حفظ قرآن سے فراغت پائی، گیارہ برس کی عمر میں صرف ونحو اور علوم شرعیہ کی تعلیم متوسطات تک پانے کے بعد حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر قدس سرہٗ کے حقلۂ درس میں شریک ہوئے،اور علوم و فنون کی تکمیل کی، حضرت سیف اللہ المسلول اور حضرت مولانا شاہ نور احمد قدس سرہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد عمر سراج الحق دہلوی

حضرت مولانا شاہ محمد عمر سراج الحق دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حبیب الرحمن شیروانی

حضرت مولانا حبیب الرحمٰن شیروانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام و نسب:آپ کا نام حبیب الرحمٰن اور آپ کے والد کا نام محمد نقی ہے۔ آپ مذہباً حنفی تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت  28 شعبان  1283 ھ میں بھیکن پور جو کہ علی گڑھ کے دیہات میں ہےہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ علیہ الرحمہ نے چند دن مولانا عبد الغنی قائم گنجی سے علم حاصل کیااور ان سے علومِ متعارفہ پڑھے۔اور اپنے دادا استاذ مفتی لطف اللہ کوئلی سے بھی کچھ علم حاصل کیا۔ اور مدرسہ العلوم علی گڑھ میں انگریزی زبان حاصل کی اور اس مدرسہ میں جو آگرہ میں تھا اور وہاں انشاء اور فنِ شعر میں توجہ ہوگئے۔ پھر آپ نے علومِ شرعیہ کی  طرف توجہ دیا اور سب سے پہلےشیخ محدث حسین بن محسن انصاری جو بھوپال کے رہنے والے تھے ان ہی سے صحاح ِ ستہ بہت ہی تدبراور سمجھ سے پڑھی۔ اور شیخ عبد الرحمٰن بن محمد انصاری پانی پتی نے ا نہیں حدیث کی اجازت دی تھی۔ بیعت: آپ مراد آبا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا خواجہ احمد حسین امرو ہوی

حضرت مولانا خواجہ احمد حسین امرو ہوی رحمۃ ا للہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا خواجہ احمد حسین امروہوی رحمۃ اللہ علیہ۔لقب:شیخ المشائخ،امام العلماء۔والد کااسم گرامی:شیخ المشائخ حضرت خواجہ حافظ محمد عباس علی خان علیہ الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب بہ واسطہ  حضرت مولانا سید شاہ فخرالدین احمد، حضرت حکیم بادشاہ الہ آبادی، ومولانا سید محمد عاشق  ،ومولانا  شاہ ابوالحسن نصیر آبادی، ومولانا مراداللہ تھانیسری ،ومولانا نعیم اللہ بہرائچی ،حضرت مرزا جان جاناں تک پہنچتاہے۔یہ وہی مولانا نعیم اللہ ہیں جن کو حضرت  مرزا صاحب نےمکتوبات شریف دےکر فرمایاتھا:"لو امانت حضرت مجدد علیہ الرحمہ آپ کو تفویض کردی گئی ہے،یہ تمام خزانوں سےبڑاخزانہ ہے"۔(جواہر مجددیہ:7)۔ اسی طرح آپ کےخاندان کےایک اوربزرگ حضرت شیخ جان محمد خان قادری بلخی علیہ الرحمہ حضرت مجددالف ثانی علیہ الرحمہ کے خلیفہ  تھے۔یہ۔۔۔

مزید

حضرت مولاناقاضی سعید الدین فاروقی نظامی

قاضی سعید الدین فاروقی نظامی رحمۃ اللہ علیہ نا م ونسب: اسمِ گرامی: مولانا قاضی سعید الدین احمد۔لقب: فاروقی،نظامی۔ قاضی سعید الدین فاروقی نظامی بن قاضی امین الدین بن قاضی نادر علی فاروقی۔آپ کے اجداد میں قاضی سراج الدین کو  سلسلہ  عالیہ قادریہ میں بلا واسطہ خلافت حضرت غوث الاعظم ،اور سلسلہ سہروردیہ میں حضرت شیخ ابونجیب سہروردی قدس سرہ سے حاصل تھی۔اسی طرح شیخ حسن زنجانی بھی آپ کے اجداد میں سے ہیں، جن کامزار ِمقدس آج بھی لاہور میں مرجعِ خلائق ہے۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔آپ کاسلسلۂ  نسب 32 واسطوں سے امیر المومنین حضرت سید نا عمر فاروق اعظم  رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: یکم شعبان المعظم 1292ھ بمطابق 2/ ستمبر 1875ء بروز جمعرات گھاٹم پور ضلع کا نپور یو پی (انڈیا)میں تولد ہوئے ۔ تحصیلِ علم:  وقت کے مشاہیر علماء کی زیر سر پرستی  میں حصول علم کی جدو جہد ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا محمدعالم آسی امرتسری

حضرت علامہ مولانا محمدعالم آسی امرتسری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:علامہ مولانا   محمد عالم آسی۔لقب:آسی۔امرتسر علاقے کی نسبت سے"امرتسری" کہلائے۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ محمد عالم  امرتسری بن حضرت مولانا عبدا لحمید  بن عارف باللہ مولانا غلام احمد علیہم الرحمہ والرضوان۔آپ کاخاندان علم وفضل اور زہدوتقویٰ  کی بدولت  مرجع الخلائق تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 8/شعبان المعظم 1298ھ،مطابق ماہ جولائی/1881ء کوموضع راگھو سیدن ضلع گوجرانولہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم کے بعد لاہور کے دار العلوم نعمانیہ کے اساتذہ حضرت مولانا غلام احمد صدر المدرسین،حضرت مولانا ابو الفیض محمد حسن فیضی،حضرت مولانا غلام محمد بگوی،مولانا مفتی عبید اللہ ٹونکی،مفتی اعظم پنجاب حضرت علامہ  مولانا غلام قادر بھیروی سے علوم متعارفہ کی تحصیل کی۔ پنجاب ۔۔۔

مزید

شیخ طریقت مولانا الحاج پیر محمد سعید قادری

شیخ طریقت مولانا الحاج پیر محمد سعید قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت سید شریف قادری نوشاہی

حضرت مولانا ابولظفر سید شریف قادری نوشاہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ راقم سطور کے کر مفر ما مولوی حکیم محمد امر تسری مدظلہٗ نے آپ کے احوال میں ذیل کی معلومات فراہم کیں ہیں موصوف بانی سلسلۂ عالیہ نوشاہیہ حضرت شیخ الاسلام حاجی محمد نوشہ گنج بخش قادری رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد امجاد سے ہیں،اور موجود الوقت سجادہ نشین ہیں،ان کی پیدائش ۱۹؍شعبان ۱۳۲۵ھ مطابق ۲۸؍ستمبر ۱۹۰۷ھ کو بمقام ساہن پال شریف ضلع گجرات میں ہوئی،درس نظامی کی تکمیل والد ماجد حضرت مولانا سید غلام مصطفیٰ شاہ نوشاہی رحمۃ اللہ علیہ اور دادا جان حضرت مولانا حافظ سید محمد شاہ نوشاہی رحمۃ اللہ علیہ سے کی،فن کتابت اور علم تفسیر کا فیض مولانا محمد حسین صاحب حنفی، ‘‘مبارک رقم’’ رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کیا،۔۔۔۔۔آپ فنانی العلم بزرگ ہیں،اس وقت تک دو سو۲۰۰ سے زائد رسائل وکتب تصنیف فرماچکے ہیں جو فن تاریخ،تصوف ،فقہ،حدیث، عملیات،۔۔۔

مزید