/ Friday, 29 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(40)  تلاش کے نتائج

مبلغ اسلام مولانا ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری

مبلغ اسلام مولانا ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا محمدفضل الر حمن انصاری۔لقب:مبلغِ اسلام،ضیغمِ اسلام،سفیرِ اسلام۔والدکااسمِ گرامی:مولانا خلیل الرحمن انصاری علیہ الرحمہ۔آپ کا سلسلہ ٔنسب صحابی و میزبان ِرسول ﷺحضرت سیدنا ابو ایوب انصاری  رضی اللہ عنہ سےملتا ہے۔ آپ کے بزرگوں میں شیخ الاسلام حضرت خواجہ عبداللہ انصاری ہروی  رحمتہ اللہ علیہ(ہرات۔ افغانستان )اور سلسلہ عالیہ چشتیہ کے حضرت مولانا کریم بخش انصاری المعروف میاں جی رحمۃ اللہ علیہ(مظفر نگر بھارت ) اپنے دور کی مشہور شخصیات ہوئے ہیں ۔(انوارعلمائے اہلسنت سندھ،ص،567) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزجمعۃ المبارک،14/شعبان المعظم1333ھ،25/جون1915ء،کو"مظفرنگر"انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: مولانا فضل الرحمن انصاری نے نو عمری میں قرآن پاک حفظ کیا،پھر درس نظامی کی کتب پر عبور حاصل کیا ،1933ء میں۔۔۔

مزید

حضرات الحاج بشیراحمد خان

آپ کا نام الحاج بشیر احمد خان قادری جیلانی  تھا آپ کی ولادت بروز جمعۃ المبارک ۱۰ شعبان ۱۳۳۵ ہجری کو ہوئی اور آپ کا وصال مبارک بروز منگل ۲۴ ربیع الاول ۲۰۰۳ کو ہوئی۔۔۔۔

مزید

میاں علی محمد مشوری قادری

حضرت میاں علی محمد مشوری قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   فقیہ اعظم ، تاج الفقہاء ، بحر العلوم و الفیوض ، غوث الزمان ، محبوب الدوران ،استاد الا ساتذہ ، اما م اہلسنت حضرت خواجہ محمد قاسم مشوری قدس سرہ الاقدس کے صا حبزادہ اکبر اور جانشین تاج الا صفیاء حضرت مولانا الحاج میاں علی محمد مشوری کی ولادت۲۵ ، شعبان المعظم ۱۳۳۷ھ بمطابق ۱۹۱۸ء بروز بدھ درگاہ و درسگاہ حضرت مشوری شریف ( ضلع لاڑکانہ ) میں ہوئی ۔تعلیم و تربیت :اپنے والد ماجد کی خدمت عالیہ یں رہ کر تعلیم و تربیت حاصل کی اور مدرسہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم مشوری شریف سے درس نظامی میں تکمیل کی ۔ ۱۹۴۴ء میں فارغ التحصیل ہو کر دستار فضیلت حاصل کی ۔بچپن سے صابر ، شاکر صوم صلوۃ کے پابند ، کم گو سادگی پسند اور فقراء کی صحبت کے پابند تھے ۔بیعت و خلافت :اپنے والد ماجد تاج العافین سر کار مشوری قدس سرہ الاقدس کے دست اقدس پر بیعت ہو کر سلوک طئے کیا ، س۔۔۔

مزید

مصطفی حیدر حسن قادری برکاتی، سید شاہ

 سید شاہ مصطفی  حیدر حسن قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدمصطفےٰ حیدر حسن۔لقب: احسن العلماء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سید شاہ مصطفی حیدر حسن،  بن سید آلِ عبا ،بن سید شاہ حسین ،بن سید شاہ محمد، بن سید دلدار حیدر ۔الٰ آخرہ ۔(علیہم الرحمہ) تایخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 10/شعبان المعظم 1345ھ،مطابق 13/فروری 1927ء کو ہوئی۔ ولادت کی کیفیت: سر سے پیر تک ایک قدرتی غلاف میں لپٹے ہوئے تھے۔ جس کے اوپری حصے پر تاج کی شکل بنی ہوئی تھی۔ تحصیلِ علم: ناظرہ  قرآن پاک والدہ محترمہ  سے مکمل کیا،حافظ سلام الدین  قریشی اور حافظ عبد الرحمن صاحب سے حفظ کیا ۔ اردو کی  ابتدائی مشق منشی سعید  الرحمن مار ہروی سے کی اور اعلیٰ تعلیم حضرت تاج العلماء، شیخ العلماء مولانا  غلام جیلانی گھوسی، مفتی خلیل خاں مارہروی، مولانا۔۔۔

مزید

تحسین رضا قادری، سید الاتقیاء، علامہ مولانا

 تحسین رضا قادری، سید الاتقیاء، علامہ مولانا ولادت ماہر علوم عقلیہ نقلیہ حضرت مولانا تحسین رضا خاں قادری رضوی بن حضرت مولانا حسنین رضا بن استاد زمن مولانا حسن رضا بن مولانا مفتی نقی علی خاں (والد ماجد امام احمد رضا بریلوی) کی ولادت ۴؍شعبان المعظم ۱۹۳۰ء کومحلہ سوداگران رضا نگر بریلی شریف میں ہوئی۔ خاندانی حالات حضرت علامہ تحسین رضا بریلوی کے ج امجد مولانا حسن رضا بریلوی ۱۳۷۶ھ میں پیدا ہوئے فضل وکمال اور فقر و تصوف کو آپ کے خاندانی خصوصیات میں سمجھنا چاہیے۔ مولانا حسن رضا بریلوی نے اپنے برادر اکبر امام احمد رضا فاضل بریلوی اور پدر بزرگوار مفتی نقی علی خاں علیہ الرحمۃ کے خزائن علم و عقل سے مستفیض تھے۔ اور جواہر معافی وفضل سے بہرہ ور تھے۔ علاوہ ازیں بریلی میں اپنے اخی معظم اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کی فیض صحبت سے فیض معنوی حاصل کیا۔ استاد زمن مولانا حسن رضا کو شعر و شاعری کا شوق ابتداء۔۔۔

مزید

عبدالقیوم ہزاروی،استاذ العلماء ، علامہ مولانامفتی، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

عبدالقیوم ہزاروی،استاذ العلماء، فاضل شہر، علامہ مولانامفتی، رحمۃ اللہ تعالی علیہ   استاذ العماء حضرت علامہ مولانا ابوسعید مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی بن مولانا حمیداللہ ۲۹؍شعبان المعظم ۱۳۵۲ھ/ ۱۸؍دسمبر ۱۹۳۳ء میں بمقام میراہ علاقہ اپرتناول، مانسہرہ (ہزارہ) پیدا ہوئے۔ آپ کے خاندان کے اکثر افراد علم دین اور حفظِ قرآن کی لازوال دولت سے بہرہ ور ہیں۔ آپ نے ابتدائی کتب فارسی، جنیدھیڑ شریف ضلع گجرات میں اپنے چچا مولانا محبوب الرحمٰن سے پڑھیں، جبکہ مولانا مذکور انتہائی کتب وہاں مولانا محب النبی سے پڑھا کرتے تھے۔ فنون کی ابتدائی کتب مرکزی دارالعلوم حزب الاحناف لاہور میں حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب سے پڑھنے کے بعد باقی تمام کتب متداولہ، شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام رسول صاحب (فیصل آباد) سے دارالعلوم جامعہ رضویہ منظرِ اسلام ہارون آباد (بہاول نگر) مدرسہ احیاء العلوم بورے والہ (ملتان) ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا صوفی خالد علی بریلوی

زبدۃُ السالکین صوفی مولانا خالد  علی خاں قادری رضوی مھتمم دار العلوم مظہر اسلام مسجد بی بی جی صاحبہ بریلی ولادت حضرت مولانا صوفی خالد  علی خاں  رضوی بن مولانا ساجد علی خاں بریلوی محلہ گڑھیار بریلی شریف میں ۱۸؍شعبان المعظم ۱۳۵۵ھ؍۱۹۳۶ء کو پیدا ہوئے۔ حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ نے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی کرائی۔ خاندانی حالات مولانا صوفی خالد علی خاں بریلوی کے والد ماجد مولانا ساجد علی  خاں علیہ الرحمہ بڑے ہی متورع شخصیت تھے ان کے انتظام  نے دارالعلوم مظہر اسلام بریلی کو بامِ عروج تک پہنچادیا،  جد امجد وادجد علیخاں بن بخش اللہ خاں بہت بڑے زمیندار تھے۔ امستیاھر ضلع بدایوں شریف میں تقریباً چار سوبیگہ زمین کے مالک تھے۔ تعلیم وتربیت مولانا خالد علی رضوی نے قران پاک اپنے  والد ماجد اور والدہ محترمہ سے گھر ہی پر پڑھا اور اسکول کی بھی  کچھ تعلیم حا۔۔۔

مزید

حضرت عمدۃ المدرسین مولانا محمد فرید رضوی

حضرت عمدۃ المدرسین مولانا محمد فرید رضوی گوجرانوالہ علیہ الرحمۃ فاضل جلیل عمدۃ المدرسین حضرت ابو الریاض الحاج مولانا محمد فرید رضوی ہزاروی بن الحاج مولانا عبد الجلیل بن مولانا امیر غلام ۵؍ شعبان ۱۳۵۶ھ / ۱۱؍ اکتوبر ۱۹۳۷ء کو موضع جھاڑ مضافات تربیلہ (ہزارہ) میں پیدا ہوئے۔ مشہور پٹھان قوم عیسیٰ خیل کے مورثِ اعلیٰ عیسیٰ خان آپ کے جدِّ اعلیٰ تھے۔ ایک اور جدِّ اعلیٰ عبدالرشید خان قندھار کے حاکمِ اعلیٰ ہو گزرے ہیں۔ آپ عِلمی و رُوحانی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ والد ماجد مولانا الحاج عبدالجلیل کے شب و روز تبلیغِ دین میں گزرتے ہیں۔ آپ کے جدِّ امجد کے حقیقی بھائی پیرِ طریقت علامہ امیر محمود اپنے علاقہ کے مرکزِ رشد و ہدایت ہیں، سینکڑوں طلباء نے ان سے اکتسابِ فیض کیا، نہایت سادہ منش اور پابندِ شریعت بزرگ ہیں۔ نہ صرف اپنی اولاد کو علومِ دینیہ سے بہرہ ور کیا، بلکہ دامادی کے لیے بھی اصحابِ علومِ اسلامیہ کا۔۔۔

مزید

حضرت فاضل نوجوان علامہ ابوالمختار حبیب احمد

حضرت فاضل نوجوان علامہ ابوالمختار حبیب احمد، مستونگ (بلوچستان) علیہ الرحمۃ  حضرت علامہ ابوالمختار مولانا حبیب احمد بن علامہ مولانا غلام  محمد مرحوم شعبان المعظم ۱۳۶۳ھ/ جولائی ۱۹۴۳ء میں بمقام گوزکی علاقہ خاران (بلوچستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت مولانا غلام محمد مرحوم دینی معلومات کے بحرِ ذخار تھے، تدریس فنون میں یکتائے زمانہ ہونے کے علاوہ اعلیٰ درجہ کے خوش نویس تھے۔ آپ کا فتویٰ پورے بلوچستان میں مشہور تھا اور اسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا تھا۔ تحصیلِ علم: حضرت مولانا حبیب احمد نے ابتدائی کتب صرف و نحو، ہدایۃ النحو تک اور فقہ میں قدوری تک اپنے والد مرحوم سے پڑھیں۔ ۱۳۸۰ھ سے ۱۳۸۲ھ تک دو سال کا عرصہ مدرسہ دارالفیوض لاڑکانہ میں مولانا خدا نظر سے شرح وقایہ، شرح جامی، شرح تہذیب، قطبی، میر قطبی اور جلالین شریف تک کتب پڑھ کر ۱۳۸۳ھ میں جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر میں داخلہ لے لیا۔ سکھر میں من۔۔۔

مزید

قمر رضا بریلوی، نبیرۂ اعلیٰ حضرت، علامہ محمد

 قمر رضا بریلوی، نبیرۂ اعلیٰ حضرت، علامہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  اللہ ہی کا ہے جو اس نے دیا اور جو اس نے لیا اور ہر شے کی اس کے یہاں ایک مقدار مقرر ہے، دنیا میں جو آیا ہے اسے ایک نہ ایک دن فیصلہ کل نفس ذائقۃ الموت کے تحت جانا ہے، ہر دن ہزاروں آتے ہیں اور ہزاروں جاتے ہیں نہ ان کا آنا کوئی بڑی خوشی کی بات ، نہ انکا جانا کوئی بڑا صدمہ شمار، پر بندگانِ خُدا میں سے کوئی فرد ایسا ہوتا ہے کہ جس کے آنے سے اَن گنت لوگوں کو خوشی ہوتی ہے اور جانے پر بےشمار آنکھیں اشکبار، یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ چن لیتا ہے، ان کے دلوں میں اپنی اور اپنے محبوب منزہ عن العیوب  علیہ الف الف صلوٰۃ والسلام کی الفت و محبت نقش فرمادیتا ہے، اور ان کا انتخاب دینِ مبین کی خدمت کے لئے فرماتا ہے، اب خواہ وہ خدمتِ دین بصورتِ خدمتِ خلق ہو جیسا کہ ابدالِ کرام انجام دیتے ہیں یا وہ خدمتِ دین بصو۔۔۔

مزید