/ Saturday, 20 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(61)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا محمد شفیع بد ایونی

حضرت مولانا شاہ محمد شفیع بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ حضرت شاہ عین الحق عبد المجید بد ایونی قدس سرہٗ کے منجھلے بھائی، محمد شفیع نام، ۶؍رمضان المبارک ۱۱۸۴ھ میں پیدا ہوئے،والد ماجد اور حضرت مولانا محمد علی بحر العلوم بد ایونی سے تحصیل علم کیا،نہایت متواضع اور بردبار تھے، ۴؍ ذی الحجہ ۱۲۵۸ھ میں بعد مغرب انتقال ہوا،۔۔۔ ‘‘عالم ذی وقار وباکمال’’ فقرۂ سال وفات ہے،عالم متجر تھے،درس بھی خوب دیتے تھے۔ (اکمل التاریخ جلد اول)۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الغنی نام، حضرت مولانا عبد المغنی پھلواروی کے فرزند یکم رمضان المبارک ۱۱۹۰؁ھ کو آپ کی ولادت ہوئی، درسیات کی تکمیل مفتی برکت علی عظیم آبادی سے کی،مفتی صاحب حضرت مولانا شاہ نظام الدین فرنگی محلی کے تلمیذ التلمیذ اور نامور عالم تھے۔ مولانا عبد الغنی کو اس قدر شوق علم تھا کہ روزانہ ۳۲میل پا پیادہ پٹنہ جاکر مفتی صاحب سے تحصیل علم کرتے، اور راستہ میں قرآن مجید حفظ کرتے، فراغت کے بعد تازندگی مدرسہ مسجد سنگی میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے، آپ کا سلسلۂ فیض کانی وسیع ہوا۔ آپ کو بیعت حضرت مخدوم شاہ حسن علی عظیم آبادی منعمی قدس سرہٗ سے تھی، اور انہیں سے خلافت بھی پائی تھی تصنیفات:۔ مواطن التنزیل عوامص فتوحات مکیہ (۲)حاشیہ صدرا (۳)حاشیہ شرح مسلم، حاشیہ خیالی وتلویح،۔۔۔۔۔۔یکم رجب المرجب۱۲۷۲؁ھ کو آپ کا وصال ہوا۔۔۔

مزید

رمضان چشتی لاہوری، شیخ حاجی

رمضان چشتی لاہوری، شیخ حاجی  آپ خواجہ سلیمان تونسوی قدس سرہ کے مرید  ہیں بڑے زاہد ،عابد، صائم الدھر، اور قائم اللیل، ہیں۔ مخلوق سے دور اور اللہ کے قریب ہیں۔ ہمیشہ خانہ خدا میں قیام ہے اور عبادت میں مشغول ہیں۔ مجالس سماع میں پوری ذمہ داری سے شریک ہوتے ہیں اور وجد و اضطراب میں رہتے ہیں آپ حج بیت اللہ پر بھی گئے تھے خلق خدا سے نیک خلقی اور محبت سے پیش آئے ہیں جو ضرورت در پیش ہو اللہ سے دُعا کرتے ہیں جو قبول ہوجاتی ہے غرض کہ اس زمانہ میں وہ مشہور صوفیاء میں ہیں لیکن گم نام رہنے کے لیے گوشہ نشین رہتے ہیں۔ آپ رمضان المبارک ۱۲۰۲ھ میں پیدا ہوئے اور تین رمضان ۱۲۸۲ھ میں اسی (۸۰) سال کی عمر میں فوت ہوئے آپ کا مزار لاہور قبرستان میانی صاحب میں شیخ محمد طاہر لاہوری کے مزار کے قریب ہے۔ حضرت رمضان کہ نام نامیش بود متبرک چو رمضان بر زبان آمد اندر ماہ رمضان بر زمین ہم برمضان شد بر اوج آسمان گو۔۔۔

مزید

حضرت مولانا آل احمد پھلواری

حضرت مولانا آلِ احمد پھلواری رحمۃ اللہ علیہ   حضرت مولانا آل احمد ابن مولانا شاہ محمد ابام(۱۱۹۴ھ/۱۲۵۵) ابن مولانا حضرت نعمت اللہ پھلواردی۔۔۔۔۔۔ تاریخ ولادت ۷؍رمضان المبارک ۱۲۲۳؁ھ درسیات کی تکمیل اپنے والد مولانا شاہ محمد امام سے کی،اور وہ مولانا احمد پھلواردی کے تلمیذ رشید تھے،۱۷؍برس کی عمر میں ۲۰؍جمادی الاولیٰ ۱۲۴۰؁ھ میں اپنے دادا بزرگوار سے بیعت کی، ۱۲۴۳؁ھ میں حرمین شریفین کے ارادے سے گھر سے نکلے،ایک سال کلکتہ میں قیام کیا،۲۷؍رجب المرجب ۱۲۴۲؁ھ میں حرمین مکرمین میں حاضر ہوئے،وہاں پر آپ نے تین سال تک قیام گیا،۔۔۔۔حضرت شیخ الاسلام سید احمد زینی وحلان وغیرہ سے آپ نے سندات حدیث حاص کیں،۱۳۴۷؁ میں ہندوستان آئے،اور حیدر آباد میں مولانا میر شجاع الدین مرحوم کے مدرسہ میں مدرس ہوگئے،۱۲۵۱؁ھ میں پھلواری وطن پہونچے،اس وقت مسند ارشاد پر حضرت فرد فائز تھے،ان سے استفادۂ باطنی کیا،ایک سال بعد قصدِ ب۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سراج الحق بدایونی

حضرت مولانا سراج الحق بدایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کا نام سراج الحق والد کا نام فیض احمد بدایونی، آپ کا تاریخی ناماظہار الحق ہے۔ تاریخ ولادت:آپ  20 رمضان المبارک 1246 ھ بدایوں میں پیدا ہوئے۔ بیعت: آپ علیہ الرحمہ حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضلِ رسول قدس سرہ کے دست پر مرید ہوئے۔ سیرت و خصائص:  آپ نے اکثر کتبِ مروجہ اپنے والد سے پڑھیں، والدِ ماجد کے بعد استاذ العلماء نور احمد قدس سرہ سے درسیات کی تکمیل کی۔ والد کے ماموں حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضلِ رسول قدس سرہ سے عملاً طب حاصل کی۔ اکثر دان پور، دھرم پور میں قیام رہتا تھا۔ دستِ شفا کی خاص شہرت تھی۔ عربی ادب میں والد صاحب کی طرح ماہر تھے۔ نظم و نثر دونوں پر قدرت تھی۔ دو بار حج و زیارت سے مشرف ہوئے۔مخلوق کے افاضہ و افادہ میں ہمہ تی مصروف رہتے تھے۔ اس وقت جب علم کتابوں میں اور علماء اپنے مزاروں میں تھے اس وقت ان ک۔۔۔

مزید

خاتم الاسلاف افتخار الاخلاف حضرت سید شاہ محمد صادق مارہروی

خاتم الاسلاف افتخار الاخلاف حضرت سید شاہ محمد صادق مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

سید الصادقین حضرت سید شاہ محمد صادق

سید الصادقین حضرت سید شاہ محمد صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   پیدائش:  حضرت سید شاہ محمد صادق قدس سرہٗ کی پیدائش  7؍ رمضان المبارک 1248ھ کو ہوئی۔ والد ماجد: حضرت سید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ۔ بیعت وخلافت: آپ کو عم مکرم حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہٗ سے بیعت و خلافت ہے۔ ان کے علاوہ عم اعظم حضرت سید شاہ آل رسول قدس سرہٗ اور اپنے والد ماجدسید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ سے بھی اجازت و خلافت حاصل ہے۔ زوجہ کا  نام: سیدہ سکینہ بیگم بنت حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہ۔ اولادِ امجاد: دو صاحبزادے تھے:       (۱) حضرت سید شاہ ابو القاسم محمد اسمٰعیل حسن قدس سرہٗ (جن کا لقب شاہ جی میاں ہے)  (۲) حضرت سید شاہ ابو الکاظم محمد ادریس حسن قدس سرہٗ (ان کا لقب ستھرے میاں ہے)۔ سیتا پور میں قیام: تقریباً 45؍ سال۔ مشہور ۔۔۔

مزید

مولانا حکیم احمد الدین چکوالی

مولانا حکیم احمد الدین چکوالی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسم گرامی: حضرت علامہ مولانا حکیم احمد الدین چشتی چکوالی﷫۔لقب: استاذالاساتذہ۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا حکیم احمد الدین چشتی بن  مولانا غلام حسین چشتی  چکوالی بن قاضی  محمد احسن بن محمد حنیف بن  محمد بن نور محمد۔علیہم الرحمہ۔خاندانی تعلق قطب شاہی اعوان سے ہے۔آپ کے والد گرامی حضرت مولانا غلام حسین چکوالی﷫ اپنے زمانےکےامام الفضلاء تھے۔انہوں نے علوم متداولہ کی تحصیل وتکمیل حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫سےکی۔علاوہ ازیں حضرت شیخ احمد سعید مجددی دہلوی،شیخ عبدالغنی مجددی دہلوی اور مفتی صدرالدین سےبھی علمی استفادہ کیا۔بیعت حضرت شمس العارفین سیالوی﷫سےتھی۔آپ کاوصال 28/جمادی الثانی 1305ھ کو چکوال میں ہوا۔مزار شریف چکوال میں ہے۔(فوز المقال فی خلفاء پیر سیال جلد اول :570) تاریخِ ولادت: 2/رمضان المبارک 1268ھ مطابق 8/جولا۔۔۔

مزید

مہر علی شاہ گیلانی گولڑوی، پیر سید

غوثُ الاسلام والمسلمین حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:سید پیرمہرعلی شاہ گولڑوی۔القاب:شیخُ الاسلام،مجددِزماں،غوثُ الاسلام والمسلمین،محافظِ ختمِ نبوت،فاتحِ قادیانیت،مامورعن الرسولﷺ۔والد کا اسمِ گرامی:سید نذر دین شاہ علیہ الرحمہ۔ آپ کا سلسلۂِ نسب پچیس واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور چھتیس واسطوں سے حضرت    سید نا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ بروزپیر یکم رمضان المبارک /1275ھ،مطابق 4/اپریل 1859ءکو "گولڑہ شریف"ضلع راولپنڈی  میں  پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:قرآن مجید پڑھنے کے بعد مولانا غلام محی الدین ہزاوری سے کافیہ تک کتابیں پڑھیں۔پھر "بھوئی "ضلع راولپنڈی میں مولانا محمد شفیع قریشی کے مدرسہ میں داخل ہوئے اور نحو واصول کی متوسط کتب کےعلاوہ منطق میں قطبی پڑھی،بعد ازاں اکثر و بیشتر کتب" انگ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مخدوم غلام محمد ملکانی

حضرت مولانا مخدوم غلام محمد ملکانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:غلام محمد۔لقب: قبیلہ ملکانی بلوچ کی نسبت سے"ملکانی"کہلاتےہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 14/رمضان المبارک 1276ھ،مطابق اپریل/1860ءکودرگاہ ملکانی شریف ضلع دادوسندھ پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدا میں حضرت مخدوم جنید علیہ الرحمۃ کے خاندان کے اخوند عبدالکریم کے مکتب میں قرآن کریم ناظرہ پڑھا۔ اس کے بعد ایک دوسرے گوٹھ میں فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ دادو کے پرائمری اسکول میں سندھی کی سات جماعت  کی تکمیل فرمائی۔اس کے بعد دینی تعلیم کی جانب رخ کیا۔ اس سلسلہ میں حضرت علامہ مولانا محمد حسن قریشی کے حیدرآباد والے مدرسہ میں داخلہ لیا اور پچیس برس کی عمر میں 1302ھ میں دستار فضیلت سے سر فراز ہوئے۔ علامہ محمد حسن علیہ الرحمہ کے پاس درس نظامی کی تکمیل کی ان کے علاوہ دیگر نامور اکابر علماء سے استف۔۔۔

مزید