/ Wednesday, 24 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(61)  تلاش کے نتائج

حضرت فاضل جلیل مولانا محمد شریف نقشبندی ڈسکہ

حضرت فاضل جلیل مولانا محمد  شریف نقشبندی ڈسکہ علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت مولانا ابو اسحاق  محمد  شریف نقشبندی بن حضرت مولانا صوفی ضمیر احمد قادری نقشبندی، رمضان المبارک مارچ ۱۳۴۳ھ / ۱۹۲۵ء میں موضع باجڑہ گڑھی ضلع  سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد  اگرچہ باقاعدہ درس نظامی کے فاضل نہیں تھے: تاہم انہوں نے مقامی عالمِ دین  سے ابتدائی کتب پڑھیں اور  پھر کتب فقہ و تصوّف اور قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر کا مطالعہ کرنے سے دین کی کافی سمجھ پیدا کرلی۔ آپ عقائدِ اہل سنّت پر پختگی اور عمل کی دولت سے مالا مال تھے۔ علامہ مولانا  محمد شریف نقشبندی نے فارسی  صرف و  نحو اور فقہ کی ابتدائی کتب فقیہ اعظم حضرت مولانا علامہ  شریف محدّث کوٹلوی رحمہ اللہ (والد  ماجد حضرت سلطان الواعظین مولانا محمد بشیر مدظلہ  کوٹلی لو ہاراں) سے پڑھیں،۔۔۔

مزید

شاہ احمد نورانی صدیقی، قائد ملت اسلامیہ، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

 شاہ احمد نورانی صدّیقی، قائدِ ملّتِ اسلامیہ، امام اسمِ گرامی:    شاہ احمد نورانی۔اَلقابات:       قائدِ اہلِ سنّت، قائدِ ملّتِ اسلامیہ، امامِ انقلاب، مجاہدِ اسلام، حق و صداقت کی نشانی، غازیِ ختمِ                    نبوّت، فاتحِ مرزائیت، عالمی مبلغ اسلام، یاد گارِ اَسلا ف۔والدِ ماجد:     سفیرِ اسلام مبلغِ اعظم حضرت علامہ مولانا شاہ محمد عبدالعلیم صدّیقی﷫ میرٹھی مدنی(خلیفۂ اعلیٰ           حضرت﷫)۔جدِّ امجد(دادا):         نجیبِ مصطفیٰﷺ حضرت علامہ  مولانا شاہ محمد عبدالحکیم جوؔش و حکیمؔ صدّیقی میرٹھی﷫        ۔۔۔

مزید

حافظ قاری ممتاز احمد رحمانی

حافظ قاری ممتاز احمد رحمانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی: قاری متاز احمد۔لقب:رحمانی۔ سلسلہ نسب: قاری ممتاز احمد بن سراج الدین بن صلاح الدین۔(علہم الرحمہ)آپ کے آباؤاجداد عرب شریف سے نقل مکانی کر کے ہندوستان تشریف لائے اور دہلی میں سکونت اختیار کی۔ آپ کا ددھیال قریشی اور ننھیال صدیقی ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 17/رمضان المبارک 1345ھ،بمطابق 25/فروری 1929ء ،بروز پیر بوقتِ فجر(محلہ پہاڑگنج دہلی انڈیا)میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: حکیم حافظ افتخار احمد نقشبندی سے ۹ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ مسجد فتح پوری دہلی کے مدرسہ میں قاری حامد حسین دہلوی سے قرأت و تجوید کی تعلیم حاصل کی۔ ابتدائی عربی فارسی اور چند درس نظامی کی کتب حضرت مولانا قاضی زین العابدین دہلوی سے پڑھیں ۔ بیعت و خلافت: شیخ طریقت حضرت پیر  محمد فاروق رحمانی رحمۃ اللہ علیہ( آستانہ فاروقیہ جہانگیر روڈ )سے سلسلہ عالیہ۔۔۔

مزید

حضرت مفتی محمد مجیب اشرف رضوی القادری

حضرت مفتی محمد مجیب اشرف رضوی القادری۔۔۔

مزید

منظور احمد فیضی، بیہقی وقت، علامہ مفتی محمد ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

منظور احمد فیضی، بیہقیِ وقت علامہ مفتی محمد   اسم گرامی:    محمدمنظور احمد فیضی۔ اَلقاب:                  بیہقیِ وقت، مفتی، مُناظرِاعظم، شیخ القرآن،شیخ الحدیث وغیرہ۔ نسب: سلسلۂ نسب اِس طرح ہے: بیہقیِ وقت علامہ مفتی محمد منظور احمدفیضی بن علامہ محمد ظریف فیضی بن علامہ الٰہی بخش قادری بن حاجی پیر بخش رحمھم اللہ تعالٰی تعالٰی۔ آپ ایک علمی خاندان کےچشم وچراغ تھے۔ مولانامحمدظریف فیضی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اپنےوقت کےجیّدعالم اورقبلہ شاہ جمالی کریم کےمنظورِ نظرخلیفہ تھے۔ جدِّ امجد علامہ الٰہی بخش قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ عالم وعارف،اورصاحبِ تقویٰ بزرگ تھے۔ تاریخِ ولادت: پیرکی شب، بوقتِ صبح صادق ،2؍ رمضان المبارک 1358ھ مطابق 16؍ اکتوبر 1939ءکو بست۔۔۔

مزید

سید شاہ آل رسول حسنین میاں نظمی برکاتی

سید ملت حضرت سید شاہ آل رسول حسنین میاں نظمیؔ مارہروی قدس سرہٗ   ولادتِ مبارکہ: حضرت سید شاہ آلِ رسول حسنین میاں نظمی برکاتی مارہروی کی ولادت 6؍ رمضان المبارک1365ھ بمطابق 4؍ اگست 1946ء کو   ہوئی۔ تحصیلِ علم: حافظ عبد الرحمن عرف حافظ کلو سے قرآن مجید پڑھا، فارسی اپنے چچا حضور احسن العلماء سے اور انٹر ایم۔جی۔ ایچ۔ ایم انٹر کالج سے کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اسلامک اسٹڈیز اور انگلش لٹریچر میں بی۔اے۔ کیا پھر یو۔پی۔ ایس۔ سی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ زوجہ کا کیا نام: سیدہ آمنہ سلطان بشریٰ خاتون۔ اولادِ امجاد:  تین: (۱) سید سبطین حیدر (۲) سید صفی حیدر (۳) سید ذو الفقار حیدر۔ (ایک بیٹے کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا) بیعت و خلافت: آپ کو بیعت و خلافت اپنے والد ماجد حضور سید العلماء سے تھی اور عم مکرم حضور احسن العلماء نے بھی خلافت و اجازت عطا فرمائی۔ مختلف زبانوں۔۔۔

مزید

ابوالفضل حضرت علامہ مفتی عبدالرحیم سکندری

ابوالفضل حضرت علامہ مفتی عبدالرحیم سکندری ابوالفضل مولانا مفتی عبدالرحیم سکندری بن ماسٹر محراب خان بن حاجی قادر داد، بن مولانا بخش بن محراب فقیر پاگاردی ۲۷؍رمضان المبارک ۱۳۶۵ھ/ یکم ستمبر ۱۹۴۴ء بروز ہفتہ صبح پانچ بجے گوٹھ مولا بخش تحصیل میرواہ ضلع خیر پور سندھ کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ جتوئی بلوچ کی شاخ، شر بلوچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ حضرت مفتی عبدالرحیم سکندری نے پرائمری تک اُردو تعلیم اپنے آبائی گاؤں میں حاصل کی۔ ادیب عربی، عالم عربی اور فاضل عربی کے امتحانات سندھ تعلیمی بورڈ سے پاس کرکے سندات حاصل کیں۔ علومِ دینیہ کی تحصیل کی خاطر سندھ میں اہل سنت کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ دربارِ عالیہ پاگارہ شریف سے منسلک ہوئے۔ جہاں آپ نے علومِ عربیہ کی تمام مروجہ کتب پڑھنے کے علاوہ کتبِ احادیث کا بھی درس لیا اور ۲۷؍رجب المرجب ۱۳۸۶ھ/ ۱۱؍نومبر ۱۹۶۶ء کو سندِ فراغت حاصل کی۔ جامعہ راشدیہ میں ۔۔۔

مزید

تراب الحق قادری ، علامہ سید شاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

تراب الحق قادری ، علامہ سید شاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: اسمِ گرامی: شاہ تراب الحق۔آپ کانام ایک  عظیم بزرگ حضرت ’’شاہ تراب الحق‘‘ علیہ الرحمۃکے نام پر رکھا گیا، جن کا مزار حید آباد دکن ہندوستان میں ہے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیّدشاہ تراب الحق قادری بن حضرت سیّد شاہ حسین قادری بن سیّد شاہ محی الدین قادری بن سیّد شاہ عبداللہ قادری بن سیّد شاہ میراں  قادری اور والدۂ ماجد کی طرف سے آٓپ کا سلسلۂ نسب فضیلت جنگ، بانیِ جامعہ نظامیہ حیدرآباددکن،شیخ الاسلام حضرت امام انواراللہ فاروقی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے واسطے سے امیرالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالٰی  عنہ سے جا کرملتاہے۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت 27؍رمضان المبارک 1363ھ/15؍ستمبر1944ء کو موضع کلمبر شہرناندھیڑ(ریاست حیدرآباددکن،انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی ۔۔۔

مزید

الیاس عطار قادری، ابو البلال، مولانا محمد

الیاس عطار قادری رضوی ضیائی، امیر دعوت اسلامی، ابو البلال ، مولانا محمد  شیخ طریقت، اَمیراَہلسنّت ،بانئ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ کی ولادت مبارکہ ۲۶ رَمَضانُ المبارَک ۱۳۶۹ھ بمطابق ۱۹۵۰ءمیں پاکستان کے مشہور شہر باب المدینہ کراچی میں ہوئی۔ آپ کے آباء واجداد امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے آباء واجدادہند کے گاؤں"کُتیانہ(جُوناگڑھ)" میں مقیم تھے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ کے دادا جان عبدالرحيم علیہ رحمۃ اللہ الکریم کی نيک نامی اورپارسائی پورے ""کتیانہ "" ميں مشہور تھی ۔جب پاکستان مَعْرِضِ وُجود میں آیا تو امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے والدین ماجدین ہجرت کرکے پاکستان تشریف لےآئے۔ ابتدا میں بابُ الاسلام (سندھ) کے مشہور شہر حیدرآبادمیں قِیام فرمایا۔ کچھ عرصہ وہاں رہنے کے بعد بابُ الْمدینہ (کراچی) میں تشریف لائے ا۔۔۔

مزید

حضرت حاجی ابو عبید محمد مشتاق احمد قادری عطاری

حضرت حاجی ابو عبید محمد مشتاق احمد  قادری عطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ القابات: ثناء خوانِ رسولِ مقبول، بُلبلِ روضہ رسول والدِ ماجد: اخلاق احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادتِ باسعادت: اٹھارہ رمضان المبارک ۱۳۸۶ھ عمر مبارک: ۳۵ سال پیر مرشد: بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ یومِ وصال: ۲۹ شعبان المعظم ۱۴۲۳ھ مزار مبارک: صحرائے مدینہ باب المدینہ کراچی پاکستان۔۔۔

مزید