/ Friday, 19 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(45)  تلاش کے نتائج

شیخ الاسلام حضرت مولانا شاہ عبد القدیر قادری بدایونی

شیخ الاسلام حضرت مولانا شاہ عبد القدیر  قادری بدایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: حضرت مولانا شاہ عبدالقدیر بدایونی۔کنیت: ابوالسالم۔لقب: شیخ الاسلام، عاشق رسولﷺ،ظہورِ حق۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا شاہ عبدالقادر بدایونی  بن تاج الفحول محب رسول مولانا شاہعبدالقادر بدایونی بن سیف اللہ المسلول حضرت مولانا شاہ فضل ِرسول بدایونی بن عین الحق شاہ عبد المجید بد ایونی،بن شاہ عبد الحمید بد ایونی۔رحمۃ اللہ علیہم اجمعین۔سلسلۂ نسب حضرت عثمان غنی ﷜تک منتہی ہوتاہے۔(اکمل التاریخ:33) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 11/شوال المکرم1311ھ،مطابق  وسط اپریل/1894ء کوبدایوں شریف(انڈیا) میں ہوئی۔ ولادت سے قبل بشارت:آپ کی ولادت سے قبل ہی جد کریم  سیف اللہ المسلول حضرتمولانا شاہ فضل رسول بدایونی﷫ نے1283ھ /1866ء میں  ہی بشارت دے دی تھی کہ اس وقت تشریف لانے والے عبدالمقت۔۔۔

مزید

حضرت فاضلِ نبیل علامہ مولانا عبدالمنان، شہباز گڑھی

حضرت فاضلِ نبیل علامہ مولانا عبدالمنان، شہباز گڑھی، مردان علیہ الرحمۃ  استاذالعلماء حضرت مولانا عبدالمنان المعروف صاحبِ حق بن مولانا اول خان (م۳؍ذی قعدہ ۱۳۵۷ھ) ۱۸۹۵ء/ ۱۳۱۳ھ میں موضع شہباز گڑھ ضلع مردان میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کے والد ماجد مولانا اول خان ضلع مردان کے معروف علماء میں سے تھے۔ فقہ، اصول اور صرف و نحو میں کامل مہارت رکھتے تھے۔ آپ کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچتی ہے۔ آپ نے شرح ملا جامی اور کافیہ اپنے ہاتھ سے لکھی، نیز حواشی بھی تحریر کیے۔ حضرت مولانا اول خان اہل سنت و جماعت کے عقائد کی ترویج کے لیے شب و روز مصروفِ عمل رہنے کے بعد ستر برس کی عمر میں اس دارِ فانی سے رخصت ہوئے۔ حصولِ علم: حضرت مولانا عبدالمنان المعروف صاحبِ حق نے صرف و نحو، اور فقہ کی کتابیں اپنے گھر میں والد ماجد سے پڑھیں۔ بیس سال کی عمر میں مزید علوم کی تحصیل کے لیے سفر اخ۔۔۔

مزید

حضرت یادگار سلف مولانا شاہ محمد عارف اللہ قادری میرٹھی

حضرت یادگارِ سلف مولانا شاہ محمد عارف اللہ قادری میرٹھی، راولپنڈی علیہ الرحمۃ  صیغمِ اسلام حضرت مولانا شاہ محمد عارف اللہ قادری میرٹھی  بن حضرت مولانا شاہ محمد حبیب اللہ قادری رضوی ۱۴؍شوال المکرم ۱۳۲۷ھ/ ۲۹؍اکتوبر ۱۹۰۹ء بروز جمعۃ المبارک میرٹھ (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم، اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ کے خلیفہ مجاز تھے۔ تعلیم و تربیت: آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ امداد الاسلام اور مدرسہ قومیہ عربیہ میرٹھ (ہند) میں حاصل کی اور انتہائی کتب معقولات و منقولات میرٹھ کی قدیم درس گاہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ میں پڑھ کر ۲۵ نومبر ۱۹۳۳ء کو سندِ فراغت اور دستارِ فضیلت حاصل کی۔ بعد ازاں عربی، فارسی اور انگریزی کے امتحانات الٰہ آباد یونیورسٹی سے پاس کیے۔ دینی و ملی خدمات: علومِ قدیمہ و جدیدہ کی تحصیل و تکمیل کے بعد آپ نے خاندانی دستور کے مطابق والد گرامی کے حکم سے جام۔۔۔

مزید

سید زین العابدین قادری

حضرت سید زین العابدین قادری جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ کا اصل نام احمد بخش تھا لیکن مشہور زین العابدین  کے نام سے ہوئے ہیں۔ آپ حضور غوث اعظم کی اولاد امجاد سے ہیں۔ آپ کے والد گرامی کا نام عبدالقادر المعروف حاجی  شاہ ہے۔ آپ کی ولادت باسعادت درگاہ نورائی شریف (حیدرآباد) سندھ ۱۳۳۲ھ ۲۳شوال المکرم پیر کی شب میں ہوئی ہے۔ آپ کی ولادت سے پہلے آپ کے والد کے پاس ایک فقیر آیا تھا اور یہ پیش گوئی فرمائی تھی کہ اے حاجی شاہ آپ کو ایک فرزند عطا ہوگا پیدا ہوتے ہی اس کے  سامنے دو دانت ہوں گے اور اس کا نام زین العابدین رکھنا۔ آپ کی ولادت ہوئی اس فقیر کی پیش گوئی کے مطابق دو سامنے والے دانت موجود تھے لیکن زین العابدین نام رکھنا آپ کے والد بھول گئے۔پھر وہ فقیر آیا اور دریافت کیاکہ آپ کو میری دعاء سے جو لڑکا ہوا ہے اس کا کیا نام رکھا ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا ابراہیم علی چشتی

حضرت مولانا ابراہیم علی چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ قادر بخش جہانخیلی

حضرت خواجہ قادر بخش جہانخیلی علیہ الرحمۃ سلسلہ نسب:آپ کا سلسلہ نوب یوں ہے۔ خواجہ قادر بخش بن دیدار بخش بن شیر محمد خان بن غلام محمد خان بن ممریز خاں بن موکل خاں بن مصری خان۔آپ کے مورث اعلیٰ مصری خاں قصبہ کلال گو علاقہ غزنی میں رہا کرتے تھے۔ موکل خان جو احمد شاہ درانی کے اعلیٰ رکن سلطنت تھے۔ ایک درویش با کمال گلزار محمد خاں قم مہمند زئی ملک افغانستان سے سلسلہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔ ان کے پیر نے بغرض تعلیم و تلقین اپنے دو خلیفے شیر خاں غازی اور حاجی مڈکی ان کے ساتھ کردیے۔ جب موکل خاں پنجاب کو آئے تو وہ ہر دو ساتھ تھے۔ آپ ضلع ہوشیار پور میں جہانخیل کی زمین پر آباد ہوئے۔ ہر دو خلیفوں کی پختہ قبریں اس وقت ہائی سکول خالقیہ کی جدید جامع مسجد کے عقب میں جانب غرب موجود ہیں۔ شیر محمد خان ریاست منڈی میں ملازم ہوئے۔والدمحترم کی پیدائش و دیگر حالات:جب ان کی عمر ساڑھے بتیس سال کی ہوئی تو ۱۳۰۴ھ میں دیدار ۔۔۔

مزید

مولانا مفتی سید ریاض الحسن جیلانی

مولانا مفتی سید ریاض الحسن جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا مفتی سید ریاض الحسن جیلانی۔لقب: مفتی زمن،ریاض العلماء۔تخلص:نیر۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا مفتی سید ریاض الحسن  جیلانی  بن مولانا مفتی سید عنایت علی شاہ بن مولانا مفتی سید صدرالدین جیلانی بن سید ذوالفقار علی شاہ جیلانی بن سید مداح حسن جیلانی بن سید شاہ میر احسن جیلانی بن سید مرتضی ٰ  حسن جیلانی بن سیدکمال الدین جیلانی بن سید شاہ خلیل اللہ ناگوری جیلانی بن سید حامد بخش گیلانی بن سید عبدالرزاق جیلانی اوچی۔الیٰ اخرہ،علیہم الرحمہ۔سلسلہ نسب 21واسطوں سےسیدنا غوث الاعظم ﷜ اور34 واسطوں سےحضرت محمد مصطفیٰﷺ تک پہنچتاہے۔(مقدمہ ریاض الفتاویٰ:41) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت شوال المکرم1340ھ،مطابق  1922ء کوجودھپور(انڈیا) میں ہوئی۔(ریاض الفتاویٰ،اور انوار علمائے اہل سنت سندھ میں 1340ھ/مطابق 1914ء تحریر۔۔۔

مزید

حضرت علامہ محمد ابراہیم خوشتر صدیقی علیہ الرحمۃ

حضرت علامہ محمد ابراہیم خوشتر صدیقی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری

حضرت مولانا  مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالجلیل ۔لقب: فقیہ العصر،رضوی،بہاری۔والدکااسم گرامی:مولاناسخاوت علی۔آپ کےوالدماجدمولاناسخاوت علی علیہ الرحمہ  بہترین فارسی داں اور اپنے زمانے کےمشہور میلاد خواں تھے۔ تاریخ ِولادت:حضرت مولانا عبدالجلیل رضوی15/شوال المکرم 1352ھ،مطابق/ یکم فروری 1934ء کو ایک اعلیٰ گھرانے میں پیداہوٖئے۔ تحصیل علم:مولانا مفتی عبدالجلیل جب سخن آموزی کی منزل عبور کرچکے تو اپنے والد گرامی سے بسم اللہ خوانی کی رسم  ادا کر کے ابتدائی تعلیم تا قرآن شریف کی تعلیم مکمل کر کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے متعدد مدارس اسلامیہ کا سفر کیا۔ پھر جامعہ نعیمیہ مراد آباد تشریف لے گئے، خصوصیت کے ساتھ مولانا الحاج محمد یونس اشرفی مفتی حبیب اللہ نعیمی بہاری اور مولانا طریق اللہ قادری کے سامنے زانوئے ادب تہہ کر کے فراغت حاصل کی۔مفتی حب۔۔۔

مزید

ضیاء المصطفیٰ قادری، محدث کبیر، علامہ مفتی

 ضیاء المصطفیٰ قادری، محدث کبیر، علامہ مفتی ۔۔۔

مزید