/ Friday, 19 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(34)  تلاش کے نتائج

ابراہیم بن محمد حلبی

ابراہیم بن محمد بن عمر بن احمد بن ہبۃ اللہ عقیلی حلبی المعورف بہ ابنِ عدیم: ماہ ذی الحجہ۱ ۷۱؁ھ میں پیدا ہوئے،بڑے دیندار عالم فاضل تھے۔نماز ہمیشہ جماعت کے ساتھ پڑھا کرتے اور حلب کے قاضی تھے۔وفات آپ کی ماہ ذی الحجہ۷۸۷؁ھ میں ہوئی۔’’معدنِ برکات‘‘ تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ ابوالمعالی قادری

حضرت شاہ ابوالمعالی قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  سید خیر الدین محمد۔ کنیت: ابوالمعالی۔  لقب: اسد الدین۔تخلص: اشعار میں معالی کے علاوہ ’’غربتی‘‘ بھی بطورِ تخلص استعمال کرتےتھے۔لیکن شاہ ابو المعالی کے نام سے زیادہ معروف ہیں۔ سلسلہ ٔ نسب اس طرح ہے: حضرت شاہ ابوالمعالی قادری بن سید رحمت اللہ بن سید فتح اللہ۔ علیہم الرحمہ۔ شیخ المشائخ حضرت داؤدکرمانی﷫ آپ کے حقیقی چچا تھے۔آپ ان کے داماد اور خلیفۂ اعظم تھے۔ بزرگوں کا وطن ’’کرمان‘‘ تھا۔ خاندانی تعلق ساداتِ کرمان سےہے۔ سلسلہ ٔ نسب اٹھائیس واسطوں سے حضرت امام محمد تقی﷜پر منتہی ہوتاہے۔ (تذکرہ صوفیائے پنجاب: 79/تذکرہ اولیائے پاک وہند: 225) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت بروز پیر، 10/ ذالحجہ 960ھ مطابق 16/نومبر1553ء کو’’شیر گڑھ‘‘تحصیل دیپالپور ضلع اوکا۔۔۔

مزید

حضرت سید طفیل محمد بن سید شکر اللہ بلگرامی

حضرت سید طفیل محمد بن سید شکر اللہ بلگرامی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

شیخ اسلم کشمیری

حضرت شیخ اسلم کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ وکیل احمد سکندرپوری حنفی

حضرت علامہ وکیل احمد سکندرپوری حنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شاہ محمد عبدالعلیم آسی رشیدی قدس سرہٗ کے برادر عم زاد، وکیل احمد نام نامی۔ ۹؍ذی الحجہ ۱۲۵۸؁ھ میں اپنے گاؤں سکندر پور ضلع بلیا میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم وطن میں پائی، حضرت مولانا عبد الحلیم فرنگی کا شہرہ سُن کر جونپور پہونچے، نور الاونار کا مشہور حاشیہ ‘‘قمر الاقمار’’ مولانائے فرنگی محلی نے آپ ہی کے لیے لکھا، ۱۲۷۶؁ھ میں درسیات تمام کیں، لکھنؤ میں حکیم نور کریم لکھنوی سے طب پڑھی، کچھ عرصہ مطب بھی کیا، ۱۲۸۳؁ھ میں حیدر آباد وکن گئے، سرکار آصفیہ کے صوبہ شرقی کے نائب مقرر ہوئے۔ مولانا عبد الحئی لکھنوی (آپ کے اُستاذ زادہ) اور نواب صدیق حسن قنوجی بھوپالی کے درمیان جب مشہور تحریری مناظرہ دربارۂ تقلید و مفتیان ائمہ ہوا تو آپاُستاذ زادہ کے دوش بدوش تھے، اور نواب کے رسالۂ نظم کا جواب نظم میں بعنوان دیوان حنفی اور نثر ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا غلام علی گوپانگ

حضرت مولانا غلام علی گوپانگ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا غلام علی بن حیدر خان گوپانگ (متوفی ۱۸ شعبان المعظم ۱۳۳۰ھ) نے ۹ ذولحجہ ۱۲۸۷ھ کو اپنے گوٹھ (جو کہ بعد میں آپ کے نام سے مشہور ہوا) ضلع بدین میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت:  سجادہ نشین درگاہ لواری شریف کی سرپرستی میں قائم مدرسہ دارالنور عثمانیہ میں تعلیم و تربیت حاصل کی اسی درسگاہ میں درس نظامی مکمل کرکے فارغ التحصیل ہویئے۔ اس مدرسہ کی بنیاد مولانا نور محمد قوم گھرانہ نے ۱۲۷۳ھ کو رکھی تھی۔ بیعت: شیخ طریقت قاطع نجدیت خواجہ محمد سعید صدیقی قدس سرہ سجادہ نشین درگاہ لواری شریف کے ہاتھ پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں بیعت ہوئے اور بعد میں خواجہ محدم حسن جان سرہندی کی خدمت میں رہ کر حل لطائف اور مقامات سلوک کی تکمیل کی۔ (مونس المخلصین) درس و تدریس: مفتی غلام علی گوپانگ بعد فراغت درگاہ سرہندیہ ٹندو سائینداد کی درسگاہ میں مدرس مقرر ہوئے وہ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا حکیم مفتی الحاج عبدالحق چانڈیو

حضرت علامہ مولانا حکیم مفتی الحاج عبدالحق چانڈیو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

سراج الفقہاء حضرت مولانا سراج احمد خانپوری

  سراج الفقہاء مولانا سراج احمد خان پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا سراج احمد ۔لقب:سراج الفقہاء۔آپ کی علمی وفقہی بصیرت کی بناء پریہ لقب غزالیِ زماں شیخ الحدیث حضرت سید احمد سعید شاہ کاظمی﷫نےدیاتھا۔خان پوروطن کی نسبت سے’’خان پوری‘‘ کہلاتےہیں۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:سراج الفقہاء حضرت مولانا سراج احمد خان پوری بن  مولانااحمدیاربن مولانامحمدعالم علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ﷫کےوالدِگرامی مولانا احمدیارصاحب﷫اس علاقےکےجیدعالم دین اور صاحبِ فتویٰ وتقویٰ تھے۔آپ کےجدامجدمولانا محمد عالم ﷫حضرت خواجہ غلام فرید﷫(کوٹ مٹھن شریف) کےپیر ومرشد اوربرادرِ بزرگ حضرت خواجہ فخرجہاں چشتی﷫کےہم درس اور پیربھائی تھے۔مولانا محمد عالم ﷫نےتمام درسی کتب اپنےہاتھ سےلکھیں تھیں۔اسی طرح سراج الفقہاء کےنانا مولانا امام بخش﷫بھی معاصرعلماء میں ممتاز مقام رکھتےتھے۔یعنی طرفین سےخ۔۔۔

مزید

مصطفی رضا خاں نوری، مفتی اعظم ہند، علامہ مولانا

مصطفی رضا خاں  نوری بریلوی، مفتی اعظم ہند، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت مفتی اعظم قدس سرہ کا پیدائشی اور اصلی نام محمد ہے۔ والد ماجدنےعرفی نام مصطفٰی رضا رکھا۔فنِ شاعری میں آپ اپناتخلص"نوری" فرماتےتھے۔لقب:مفتیِ اعظم ہند ہے۔آپ امامِ اہلسنت مجددین وملت شیخ الاسلام امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کےچھوٹےصاحبزادےہیں۔ تاریخِ ولادت:حضور مفتی اعظم قدس سرہ22/ذی الحجہ 1310ھ7/جولائی 1893ء بروز جمعہ بوقتِ صبح صادق دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کی جائےولادت محلہ رضا نگر ،سود اگر ان شہر بریلی شریف ، یوپی انڈیا  ہے۔ تحصیلِ علم:حضرت مفتی اعظم قدس سرہٗ نے اصل تربیت تو اپنے والد ماجد امام احمد رضا قدس سرہٗ سے پائی۔ علوم دینیہ کی تکمیل بھی اپنے والد ماجد اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ سے کی۔فراغت: حضرت مفتی اعظم قدس سرہٗ ۱۳۲۸ھ/۱۹۱۰ء میں بہ عمر اٹھارہ سال خدا داد ذہانت ، ذوقق م۔۔۔

مزید

فاضل جلیل حضرت مولانا علامہ محمد سعید شبلی ساہیوال

 فاضل جلیل حضرت مولانا علامہ محمد سعید شبلی ساہیوال علیہ الرحمۃ  استاذ العلماء مولانا سعید صاحب شبلی بن مولانا قائم الدین ہندوستان کی مشہور ریاست فرید کوٹ میں دس ذوالحجۃ المبارکہ ۱۳۱۳ھ، ۱۸۹۶ء کو ایک علم دوست اور ممتاز ارائیں خاندان میں پیدا ہوئے۔ آپ تقریباً ساڑھے تین سال کے ہوئے ہوں گے کہ والدہ ماجدہ انتقال فرما گئیں۔ اس لیے دادی صاحبہ نے پرورش شروع کی اور اپنی ایک عابدہ، زاہدہ ہجمولی غوث بی بی کے پاس قرآن پاک کی تعلیم کے لیے بٹھایا۔ آپ نے پانچ سال کی عمر میں قرآن پاک ختم کیا اور پھر پنجابی زبان میں شرعی مسائل کی چند کتابیں پڑھ کر اردو میں اسلام کی پہلی، دوسری اور فارسی کی کچھ ابتدائی کتب حضرت علامہ مولانا قاضی محمد رکن الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ، قاضی شہر اور خطیب و امام جامع مسجد و عیدگاہ فرید کوٹ سے پڑھیں۔ ازاں بعدِ سکوں کی دوسری جماعت میں داخلہ لیا داخلے کے صرف بیس دن بعد خد۔۔۔

مزید