/ Wednesday, 24 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(34)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا قاضی زین العابدین دہلوی

حضرت مولانا قاضی زین العابدین دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قاضی زین العابدین بن حضرت حافظ غیاث الدین تارک الدنیا بن حضرت قاضی رحیم الدین ، محلہ پہاڑ گنج شہر دہلی میں ۹ ذوالحجہ ۱۳۱۹ھ/۱۹۰۱ء کو تولد ہوئے۔ آپ کے جد بزرگوار قاضی رحیم الدین شاہان مغلیہ کے ادوار سے محکمہ قضاء کے عہدے پر فائز تھے اور آپ کا خاندان ’’شاہی قاضی‘‘ کے نام سے موسوم تھا۔ آپ کے والد قاضی حافظ غیاث الدین بحالت جوانی میں داعی اجل کو لبیک کہہ کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کے وصال کے وقت قاضی زین العابدین کی عمر صرف ڈھائی سال تھی۔ آپ کی نگہداشت اور پرورش آپ کی والدہ مکرمہ کے ظل عاطفت  میں انجام پذیر ہوئی۔ تعلیم و تربیت: آپ نے ابتدائی تعلیم اردو و حفظ قرآن کی سعادت بعمر گیارہ سال میں حافظ عبدالقادر سے حاصل کی۔ دارالعلوم فتحپوری دہلی کے ’’شعبہ فارسی‘‘ میں داخلہ لیا۔ جناب من۔۔۔

مزید

قاضی شمس الدین احمد جونپوری

جونپور ہر زمانے میں تاریخ کی دنیا میں غیر معمولی خوبیوں کا مالک رہا ہے، تہذیب وتمدن کے آئینے میں چمکتا رہا، کِشتِ فن وادب کی یہاں سے ہمیشہ آبیاری کی گئی ہے۔ اس کے چہرے پر حسن و بہار کا غازہ مسلا گیا۔ اس لیے تاریخ اسے شیراز ہند سے یاد کرتی ہے۔ بڑے بڑے بزرگوں کی یادگاریں آج بھی اس سر زمین پر ہیں جو داستانِ ماضی کی یاد دلاتی ہیں۔ ولادت وخاندان: اس جونپر کے ماہرین میں ابجل المتکلمین حضرت مفتی شمس الدین احمد رضوی جعفری تھے۔ آپ ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئ ے جو علمی اعتبار سے ایک اعلیٰ اور معیاری خاندان تھا، نانا محترم اور جد امجد دونوں وقت کے جید صاحبِ لیاقت تھے، اور اس وقت جونپور میں علم وحکمت کے چشمے بہار ہے تھے اور ماحول بھی علمی اعتبار سے بہت زیادہ سندر تھا۔ مفتی قاضی شمس الدین احمد علیہ الرحمۃ کی ولادت جونپور کے ایک محلہ میر مسرت میں ہوئی، جعفری زینبی نسب آباء واجداد شاہانِ مشرقی کے زمان۔۔۔

مزید

ریحان رضا خاں بریلوی، مولانا محمد

  ریحان رضا خاں بریلوی، مولانا محمد رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا  محمد ریحان رضا خان۔لقب: ریحانِ ملت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا محمد ریحان رضا قادری بن مفسرِ اعظم ہند حضرت  مولانا محمد ابراہیم رضا خاں بن حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد حامد رضا خاں بن اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قادری فاضل بریلوی بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(حیاتِ اعلیٰ حضرت) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 18/ذی الحجہ 1325ھ،مطابق  ماہ جنوری/1908ء کو محلہ خواجہ  قطب بریلی (انڈیا) میں ہوئی۔حضرت ریحان ملت مولانا محمد ریحان رضا علیہ الرحمۃ کی ولادت سے پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ خاندان کے ہر فرد کا چہرہ مسکرانے لگا۔ چونکہ نبیرۂ اعلیٰ حضرت مفسرِ اعظم ہند کے یہاں یہ پہلی ولادت تھی، کانوں میں اذان و تکبیر پ۔۔۔

مزید

عبدالغفور ہزاروی ، شیخ القرآن ابو الحقائق ، علامہ مولانا محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

عبدالغفور ہزاروی ، شیخ القرآن ابو الحقائق ، علامہ مولانا محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبدالغفور۔کنیت:ابوالحقائق۔لقب:شیخ القرآن ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ القرآن علامہ عبد الغفور ہزاروی بن مولانا عبد الحمید بن مولانا محمد عالم بن فقیر غلام محمدعلیہم الرحمہ۔آپ کا سلسلسہ نسب والد کی طرف سےحضرت محمد بن حنفیہ کے ذریعے حضرت مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملتاہے۔آپ کانام اخوند عبدالغفور المعروف بابا سیدو شریف علیہ الرحمہ کے نام کی نسبت سے عبدالغفور تجویز کیا گیا۔ تاریخِ ولادت: 9 ذوالحج،1329ھ،یکم دسمبر1911ء جمعۃ المبارک،حج اکبر کے دن،بوقتِ صبح،موضع چنبہ پنڈ،نزد کوٹ نجیب اللہ ضلع ایبٹ آباد ہزارہ میں ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: ناظرہ قرآن ِ پاک اور کافیہ تک کتب والد ماجد سے پڑھیں ،بقیہ تمام علوم و فنون۔۔۔

مزید

علامہ فضل احمد صوفی

حضرت علامہ مولانا فضل احمد صوفی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا فضل احمد صوفی۔والد کا اسمِ گرامی:سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت  مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا فضل احمد صوفی بن مولاناعبدالاحد محدث پیلی بھیتی بن مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہرعلیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:  آپ سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت  مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی کےمنجھلے صاحبزادے فضل احمد صوفی اپنے برادر مولانا حکیم قاری احمد پیلی بھیتی کے ساتھ 28/ذوالحجہ 1329ھ،مطابق 20/ دسمبر 1911ء بروز بدھ اپنے ننھیال گنج مراد آباد ( ضلع کانپور )میں جڑواں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد اور چچا مولانا عبدالحئی پیلی بھیتی سے حاصل کی۔ صرف ونحو کی کچھ کتابیں مولانا فضل حق رحمانی پیلی بھیتی سے پڑھیں پھر کانپور چلے گئے ۔۔۔۔

مزید

ضیغم الاسلام مجاہد ملت حضرت علامہ مولانا عبد الستار خان نیازی

ضیغم الاسلام مجاہد ملت حضرت علامہ مولانا عبد الستار خان نیازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ضیغمِ اسلام حضرت علامہ  مولانا عبدالستار خان بن جناب ذوالفقار خان ذوالحجہ ۱۳۳۳ھ/ اکتوبر ۱۹۱۵ء میں بمقام اٹک پنیالہ، تحصیل عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی پیدا ہوئے۔ آپ میانوالی کے مشہور نیازی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔[۱] [۱۔ محمد صادق قصوری، مولانا: اکابرِ تحریکِ پاکستان ص۱۳۲] خاندانی ماحول: آپ نے ایسے ماحول میں آنکھ کھولی، جہاں ہر وقت دین کا چرچا رہتا تھا اور گھر کے تمام افراد تہجد  گزار تھے اور اسی پاکیزہ ماحول کا نتیجہ ہے کہ تہجد گزاری علامہ نیازی کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے۔ آپ کے نا نا جان کو تاریخِ اسلام سے بڑی دلچسپی تھی، چنانچہ آپ نے ان کی تربیت میں صحابہ کرام کے مجاہدانہ کارناموں سے قلبی وابستگی پیدا  کی۔ اسی تربیت کا اثر تھا کہ اسکول و کالج میں آپ ہمیشہ مستشرقین کی ایسی نگارشات پر سیخ پا ہوتے ۔۔۔

مزید

حضرت استاذ العلماء حضرت مولانا ابو الضیاء محمد باقر ضیاء النوری بصیر پور

حضرت استاذ العلماء حضرت مولانا ابو الضیاء محمد باقر ضیاء النوری بصیر پور علیہ الرحمۃ   ماہرِ تدریس و تحریر ابوالضیاء مولانا محمد باقر نوری ولد مولانا محمد سلطان ۱۰؍ ذوالحجہ ۱۳۴۳ھ / ۲ ؍ جولائی ۱۹۲۵ء بروز جمعۃ المبارک بوقت عصر بستی منگا بھڈال تحصیل دیپالپور ضلع ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ خاندان کے اکثر افراد علومِ اسلامیہ سے بہرہ ور رہے۔ آپ نے نانا مولانا احمد دین، ماموں مولانا ابوالنور محمد صدیق رحمہما اللہ اپنے علاقے میں علم و حکمت کے سرچشمہ تھے۔ تعلیم و تربیت: حضرت مولانا محمد باقر نوری نے ابتدائی کُتب اپنے والد مولانا محمد سلیمان سے پڑھیں۔ فارسی کی بعض کتب اپنے نانا اور کچھ اپنے ماموں سے پڑھیں۔ فلسفہ و منطق کی آخری کتب کا درس دار العلوم حنفیہ فریدیہ، فرید پور جاگیر ضلع ساہیوال میں مولانا چراغ دین سے لیا۔ باقی تمام فنون، فقہ، تفسیر، اصولِ تفسیر وغیرہ اپنے ماموں زاد بھائی فقیہ اعظم ح۔۔۔

مزید

صوفی باصفا مولانا محمد حبیب رضا قادری بریلوی

صوفی باصفا مولانا محمد حبیب رضا قادری بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانامحمدحبیب رضاقادری۔لقب:نوردیدہ مفتی اعظم ہند،صوفی باصفا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: نور دیدۂ مفتی اعظم عالم باعمل مولانا صوفی محمد حبیب رضا قادری رضوی بن مولانا حسنین رضا  بن استاد زمن مولانا حسن رضا بریلوی ،برادراعلی ٰحضرت(علیہم الرحمہ ) تاریخ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہ  ِربیع الثانی1352ھ،مطابق  اگست 1933ء کو محلہ "کانکر ٹولہ "پرانا شہر بریلی شریف میں ہوئی۔ تحصیل علم: حضرت مولانا حبیب رضا نے ابتدائی تعلیم گھر پر والدہ ماجدہ اور والد ِبزرگوار سے حاصل کی ۔فارسی تعلیم کے لیے دارالعلوم منظر اسلام بریلی میں داخلہ لیا اور عربی فارسی کی اعلیٰ کتابیں پڑھیں۔ سلوک اور تصوف میں والد ماجد سے اکتساب فیض کیا۔ وقتاً وقتاً مفتی اعظم مولانا مصطفیٰ رضا نوری کی خدمت میں حاضر ہوکر فیض ظاہری وباطنی سے مالا مال ۔۔۔

مزید

حضرت فاضل جلیل حضرت مولانا محمد ریاض الدین

حضرت فاضل جلیل حضرت مولانا محمد ریاض الدین، کیمبلپور   عمدۃ المدرسین حضرت مولانا محمد ریاض الدین عرف گلاب خان ابن ملک عبدالستار خان مرحوم ۸ ذوالحجہ ۱۳۵۱ھ/ ۴؍اپریل ۱۹۳۳ء میں موضع لنگر (مضافات کیبلپور) میں پیدا ہوئے۔ آپ ہاشمی اعوان کے ایک علم دوست گھرانے کےچشم و چراغ ہیں۔ آپ کے پردادا ملک نواب خان اپنے وقت کے مشہور صاحبِ علم اور دین دار انسان تھے، چنانچہ ان کی یاد میں حضرت مولانا محمد ریاض الدین کے والد گرامی ملک عبدالستار خان مرحوم نے آٹھ کنال اراضی وقف (فی سبیل اللہ) کرکے اپنے گاؤں میں آبائی مشن کو جاری کیا۔ حصولِ تعلیم: علومِ عربیہ کے علاوہ آپ نے مڈل تک مروجہ انگریزی  تعلیم بھی حاصل کی۔ علوم دینیہ کی کتب متداولہ کی تعلیم کے لیے آپ لنگر شریف، چورہ شریف، مکھڈ شریف، احسن المدارس راولپنڈی، فیض العلوم پاک پتن شریف اور جامعہ رضویہ مظہر اسلام فیصل آباد سے متعلق رہے۔ آپ کے اساتذہ میں مح۔۔۔

مزید

حضرت شیخ الحدیث علّامہ مشتاق احمد چشتی ملتان

حضرت شیخ الحدیث علّامہ مشتاق احمد چشتی ملتان علیہ الرحمۃ    استاذ العلماء حضرت علامہ مشتاق احمد چشتی ابن حافظ غلام محمد صاحب (مرحوم) ۱۶ ؍ ذوالحجہ ۱۳۵۹ھ / میں بمقام بستی بختاور (بھکّر) ضلع میانوالی میں بلوچ چانڈیہ خاندان کے ایک عظیم علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے خاندان کے اکثر افراد علوم دینیہ سے بہرہ ور ہونے کے علاوہ حفظِ قرآن کی طرف بھی گہرا شغف رکھتے ہیں۔ آپ کے آباؤ اجداد میں سے حضرت فقیر محمد عیسیٰ قدس سرہ علاقہ بھکرے کے مشہور بزرگ ہوئے ہیں ان کے علاوہ حضرت فقیر غلام حیدر، فقیر غلام اسحاق، حافظ غلام محمد، مولانا محمد موسیٰ اور  مولانا اللہ بخش صاحب اہلِ علم و روحانیت بزرگ گزرے ہیں۔ اس وقت آپ کے دو بڑے بھائیوں علامہ مولانا فیض احمد صاحب (مفتی و  صدر مدّرس دار العلوم غوثیہ دربارِ عالیہ گولڑہ شریف) اور مولانا سیّد احمد (آپ کے استاذِ محترم) کے علاوہ دو بھتیجے مولانا م۔۔۔

مزید