/ Thursday, 28 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(7)  تلاش کے نتائج

امام احمد بن حنبل

حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: احمد۔ کنیت:ابو عبداللہ۔لقب: مجدد الاسلام،شیخ الاسلام،امام السنۃ۔ سلسلۂ نسب  اس طرح ہے:  حضرت امام احمدبن  محمد بن حنبل بن ہلال بن اسدبن ادریس بن عبداللہ بن حیان بن عبداللہ بن انس بن عوف بن قاسط بن مازن بن شیبان بن ذہل بن ثعلبہ بن عکابہ بن صعب بن علی بن بکر  بن وائل بن قاسط بن ہنب بن اقصی بن دعمی بن جدیلہ بن اسد بن ربیعہ بن نزار بن معد بن عدنان شیبانی مروزی۔(محدثینِ عظام حیات وخدمات: 289)۔ امام احمد کا خاندان خالص عرب تھا۔ ان کے اجداد بصرہ میں آباد تھے۔ دادا حنبل خراسان کے گورنر تھے۔ اس لئے یہ خاندان’’مرو‘‘(قدیم خراسان کی ایک ریاست، اور موجودہ ترکمانستان کہلاتاہے)میں آباد ہوگیا۔ والد محمد بن حنبل ایک سپاہی تھے جو قومی شرافت اور علم حدیث کے امین تھے۔ 164ھ میں مرو سے ترک وطن کرکے بغداد آگئے۔۔۔

مزید

حامد رضاخاں بریلوی، حجۃ الاسلام، علامہ مولاناشاہ

  حامد رضاخاں بریلوی،  حجۃ الاسلام، علامہ مولاناشاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر میں منفرد اسلوب رکھتے تھے۔زمانۂ تعلیم میں ہی آپ نے درسیات کی امہات الکتب ،خیالی،توضیح تلویح،ہدایہ اخیرین،صحیح بخاری پرحواشی لکھ کر اپنے والد کی خدمت میں پیش کیا تو اعلیٰ حضرت نے "قال الولد الاعز"لکھ کراپنے صاحبزادے کو دادِ  تحسین فرمائی۔جب  گلستانِ رضا کا یہ پھول ہر سو خوشبو پھیلانے لگ۔۔۔

مزید

ضیاءالدین احمد قادری مدنی ، شیخ العرب والعجم قُطبِ مدینہ

 ضیاءالدین احمد قادری مدنی ، شیخ العرب والعجم قُطبِ مدینہ اسمِ گرامی:    ضیاء الدین احمد۔تاریخی نام:    احمد مختاراَلقابات:      قطبِ مدینہ، ضیاء المشائخ، ضیاءالملت،شیخ العرب والعجم، خلیفۂ اعلیٰ حضرت،آفتابِ رضویت،مقتدائے اہلِ سنّت،مشہورہیں۔نسب:          سلسلۂ نسب اس طرح ہے:شیخ ضیاء الدین احمدمدنی بن شیخ عبدالعظیم بن شیخ قطب الدین۔آپ کے اَجداد میں آفتابِ پنجاب امام العصرحضرت علامہ مولانا عبدالحکیم سیالکوٹی﷫ بہت مشہور عالم گزرے ہیں۔حضرت سیّدی قطبِ مدینہ کا سلسلۂ نسب کئی واسطوں سے حضرت سیّدنا عبدالرحمٰن﷜ بن حضرت سیّدنا ابوبکر صدّیق ﷜ سے ملتا ہے۔ اس لحاظ سے آپ ﷫ ’’صدّیقی‘‘ ہوئے۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)  ولادت:حضرت سیّدی قطبِ مدینہ کی ولادتِ باسعادت ب۔۔۔

مزید

حضرت علامہ اسماعیل بن اسماعیل الزین بالفمی

حضرت علامہ اسماعیل بن اسماعیل الزین بالفمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید