/ Thursday, 28 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(11)  تلاش کے نتائج

جعفر دمغانی

حضرت مولانا جعفر بن عبداللہ دمغانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حسن بن محمد قرشی

حضرت ابوالفضائل رضی الدین حسن بن محمد قرشی عدوی صغانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حسن بن محمد بن حسن بن حیدر قرشی عدوی عمر ی صغانی: حضرت عمر بن الخطاب کی نسل میں سے تھے۔ابو الفضائل کنیت اور رضی الدین لقب تھا اگر چہ تمام علوم میں ماہر متجر تھے مگر فقہ و حدیث اور لغت میں امام زمانہ و استاد بے نظیر عدم التمثیل تھے۔دمیاطی نے کہا ہے کہ آپ شیخ صالح،فضول کلام سے صات اور حدیث میں صدوق اور لغت و فقہ و حدیث میں امام تھے۔میں نے آپ سے پڑھا آباء و اجداد اپ کے شہر صغان یعنی چغان کے رہنے والے تھے جو ماوراء النہر میں شہر مرو کے پاس واقع ہے مگر آپ ۱۵ ؍ماہ صفر ۵۷۷؁ھ میں شہر لاہور میں پیدا ہوئے اورغزنہ میں جاکر نشو و نمایا۔ابتداء میں اپنے والد ماجسد سے تلمیز کیا اور فنون کثیرہ واستعداد کاملہ حاصل کر کے ۶۱۵؁ھ میں بغدا د کو گئے اور وہاں مدت تک تحصیل علوم و تدریس او ر تصنیف میں مصروف رہے۔زان بعد مکہ معظمہ کی زیارت ک۔۔۔

مزید

قاضی ابو السعود محمد الحنفی

قاضی القضاۃ الامام العلامۃ ابوالسعود محمد بن محمد العمادی الحنفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (صاحبِ تفسیرِ ابو سعود)  ۔۔۔

مزید

میراں محمد شاہ ٹکھڑائی

سید میراں محمد شاہ ٹکھڑائی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید میراں محمد شاہ اور والدِ ماجد کا اسمِ گرامی حکیم سید محمد شاہ تھا۔ آپ کا تعلق متعلوی سادات سے تھا۔ تاریخِ ولادت:آپ کی ولادتِ باسعادت 12 صفر المظفر 1240 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: اوائلِ عمر میں آپ نے گاؤں" ٹکھڑ" کے ہی علماء اور اساتذہ سے تحصیلِ علم کیا۔ بالخصوص علمِ طب میں آپ نے کافی مہارت حاصل کی۔آخری عمر میں آپ نے اپنی ذکاوت اور ذہانت کے باعث انگریزی زبان میں بھی اچھی خاصی مہارت حاصل کرلی تھی۔اور فارسی زبان میں تو بڑا عبور حاصل تھا۔ بیعت وخلافت:ظاہری کمالات کے ساتھ ساتھ باطنی کمالات سے بھی آپ آراستہ تھے،اور اس کی تکمیل کے لئےآپ نے سندھ کے مشہور روحانی سرہندی بزرگ حضرت خواجہ عبد القیوم مجددی رحمۃ اللہ علیہ کادامن تھاما اور ان کے ہاتھ پر سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت کی۔ سیرت وخصائص: سید میراں محمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ عل۔۔۔

مزید

شاہ محمد محی الدین بدایونی

حضرت مولانا شاہ محمد محی الدین بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:شاہ محمد محی الدین ۔بدایوں کی نسبت سے "بدایونی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا شاہ محمد محی الدین بدایونی  بن سیف اللہ المسلول شاہ فضلِ رسول بدایونی  بن شاہ عبدالمجیدبدایونی ۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت:  بروز ہفتہ،17/صفرالمظفر1243ھ،بمطابق 8/ستمبر1827ء کو پیداہوئے۔"مظہرِ محمود"تاریخی نام ہے۔ تحصیلِ علم: تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی سے ہوئی،اور اپنے ہم عصروں سے علمی اعتبار سے ممتاز ہوگئے۔ بیعت وخلافت: اپنے دادا مولانا شاہ عبدالمجید بدایونی علیہ الرحمہ سے بیعت ہوئے،اور اپنے والدِ گرامی حضرت سیف اللہ المسلول شاہ فضلِ رسول رحمۃ اللہ علیہ نے خلافت عطاء فرمائی۔ سیرت وخصائص: قاطعِ وہابیت ونجدیت،جامع المنقولِ والمعقول،عالمِ ربانی، خلف الرشید  حضرت شاہ فضلِ رسو۔۔۔

مزید

شاہ ارشاد حسین رامپوری

حضرت مولانا مفتی شاہ ارشاد حسین رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت مولانامفتی ارشادحسین۔لقب:نبراس العلماء،سراج الفقہاء،قطب الارشاد وغیرہ۔رامپورکی نسبت سے"رامپوری" کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا ارشاد حسین بن مولانا حکیم احمد حسین بن غلام محی الدین بن فیض احمدبن شاہ کمال الدین بن شیخ زین العابدین عرف میاں فقیراللہ بن حضرت خواجہ محمد یحیٰ بن امام ربانی مجددالف ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی ۔علیہم الرحمۃ  والرضوان تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت 14/صفرالمظفر1248ھ،مطابق نومبر/1832ءکومحلہ پیلا تالاب شہرمصطفیٰ آبادعرف رام پور(انڈیا)میں ہوئی۔ قبلِ ولادت بشارت:عارف باللہ حضرت حاجی محمدی علیہ الرحمہ(جن کامزارشریف پاک توپ خانہ روڈ رامپورمیں مرجعِ خلائق ہے) نےحضرت مولاناحافظ عنایت اللہ خان رامپوری سےان کےاصرارِ بیعت پرایک دن فرمایا:"تم ابھی تعلیم حاصل کرو،ایک قطبِ وقت کاظہور۔۔۔

مزید

پیر محمد عمر روحی

حضرت پیر محمد عمر روحی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت پیر ابو الرضا محمد عمر روحی ۷ اصفر المظفر ۱۳۱۸ھ ؍ ۱۶مئی ۱۹۰۰ء کو تولد ہوئے۔ ملازمت : مارچ ۱۹۱۷ء میں آپ جودھپور ریلوے میں بطور تار بابو ملازمت اختیار کی اور اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر تعینات رہے۔ جون ۱۹۱۹ء میں انہوں نے مستقل ملازمت محکمہٗ تار و ڈاک میں اختیار کی اور مختلف مقامات پر بطور پوسٹ ماسٹر تعینات رہے۔ مارچ ۱۹۲۳ء کو ان کا تبادلہ ان کے آبائی وطن ’’ناوہ کچا من‘‘ میں ہوا۔ بیعت و خلافت: ناوہ کچا من میں جب ان کا تبادلہ ہوا تو یہیں ۱۹۲۳؁ء کے او آخر میں ان کی ملاقات حضرت میر سید محمد احمد صدیقی المتخلص بہ قاتل شاہ لکھنوی ( مدفون دربار عالم شاہ بخاری جامع کلاتھ کراچی ) سے ہوئی جو محکمہ ریلوے میں ملازم تھے اور اکثر اجمیر شریف سے قصبہ ناوہ آتے رہتے تھے۔ ان سے ملاقاتیں ہونے لگیں ، صحبت میں بیٹھنا نصیب ہوا، رنگ ۔۔۔

مزید

وقار الدین قادری، علامہ مولانا مفتی محمد

وقار الدین قادری، علامہ مولانا مفتی محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی محمد وقارالدین۔لقب: فقیہ العصر،مفتیِ اعظم پاکستان، وقارالملت والدین۔والد کا اسم گرامی: حافظ حمید الدین﷫۔ حضرت مفتی صاحب﷫کے آباؤ اجداد زراعت سے وابستہ اور زمیندار تھے۔مذہب کے اعتبار سے سب صوم و صلوٰۃ کے پابند ،اور عقیدتاً سنی تھے۔آپ کے والد اور چچا حافظ قرآن تھے۔اسی طرح آپ کے خاندان میں حفاظِ کرام کافی تعداد میں تھے۔ (حیات وقار الملت:4) تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت با سعادت بروز جمعۃ المبارک،14/صفر المظفر 1333ھ مطابق یکم جنوری/1915ء کو قصبہ’’کھمریہ‘‘ضلع پیلی بھیت (انڈیا) میں ہوئی۔(ایضا: 4) تحصیلِ علم:اسکول کی ابتدائی تعلیم چوتھی کلاس تک اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ پانچویں کلاس میں بریلی شریف کے اسکول میں داخلہ لیا۔ پانچویں کلاس کا امتحان ہوا تو ضلع بھر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی اور انع۔۔۔

مزید

مفتی محمد اشفاق احمد رضوی

استاذ العلماء ،جامع المعقول والمنقولحضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیدائش: حضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمدرضوی بن حاجی ولی الرّحمٰن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یکم جنوری1948ء کو چک نمبرAH-12تحصیل و ضلع خانیوال (پنجاب، پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ تعلیم:ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔مزید دینی تعلیم کے لیے جامعہ غوثیہ جامع العلوم خانیوال، مدرسۂ شوکت الاسلام خانیوال ،جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ ،مدرسہ احیاءالعلوم بورےوالا، دارالعلوم محمودیہ پپلاں میانوالی، جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر وغیرہم میں داخل ہوکر جامع المعقول والمنقول حضرت علّامہ مولانا منظور احمدچشتی (نواں جنڈا والہ)، حضرت مولانا محمد شفیع (خانیوال)، حضرت مولانا قاضی نور احمد (پپلاں،میاں والی)، حضرت علّامہ مولانا محمد حسین شوق(پپلاں میاں والی)، حضرت علّامہ مولانا احمد یار(اوکاڑہ) علیھم الرّحمۃ سے علومِ عقلیہ و۔۔۔

مزید

ڈاکٹر حسین مشاہد رضوی

ڈاکٹر حسین مشاہد رضوی مدظلہ العالی۔۔۔

مزید