/ Friday, 19 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(18)  تلاش کے نتائج

عبدالکریم مگسی

حضرت مولانا عبدالکریم مگسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء حضرت مولانا عبدالکریم بن غلام حسین مگسی ۱۲ ، ربیع الاول ۱۳۰۲ھ میں گوٹھ فیروز شاہ تحصیل میہڑ ضلع دادو میں پیدا ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم نحو میر تک مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں میاں گلاب الدین صاحب چنہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد تین تلائو حیدراؓاد (سندھ) میں مولانا عبداللطیف صاحب کے پاس ایک سال تک رہے۔ اس کے بعد تعلیم کی خاطر مولانا محمد صالح سیال کے پا س مدرسہ ٹوڑی پوٹھ متصل دادو میں چھ ماہ تک رہے۔ اس کے بعد گوٹھ بانھو لاکھیر میں مولانا الحاج الٰہی بخش صاحب کے پاس پڑھتے رہے۔ مدرسہ دارالفیوض صوبھوخان مگسی میں مولانا محمد اسماعیل مگسی کے پاس بھی تعلیم حاصل کی۔ آخر میں ایک مرتبہ پھر اپنی مادر علمی مدرسہ جامع العلوم فیروز شاہ میں حضرت مولانا عبدالرحمن چنہ کے پاس رہ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ درس و تدریس: ایک سال تک استاد مح۔۔۔

مزید

سید محمد طاہر اشرف اشرفی

قطبِ ربانی سید محمد طاہراشرف اشرفی جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کااسمِ گرامی حضرت ابو مخدوم سید محمد طاہر اشرف شاہ جیلانی ابن حضرت سید حسین اشر ف شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہما۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضور سید نا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے ۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 12 ربیع الاول1305ھ کو دہلی میں پیدا ہوء ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم و تربیت والد ماجد سے حاصل کی ۔ ترکیۂ نفس کے ابتدائی مراحل بھی انہی سے طے کئے ۔والد گرامی کے وصال کے بعد جامع فتح پوری سے ملحقہ مدرسہ  میں مولانا مفتی غلام حبیب احمد علوی سے دینی علوم کی تکمیل کی۔ بیعت وخلافت: جب مرجع المشائخ حضرت سید شاہ علی حسین شاہ اشرفی رحمۃ اللہ علیہ دہلی تشریف لائے تو ابومخدوم سیدطاہراشرف اشرفی رحمۃ اللہ علیہ کو بیعت کیا، سلسۂ عالیہ قادریہ،سراجیہ ، اشرفیہ،میں اجازت و خلافت سے مشرف فرمادیا۔ سیرت وخصائص: ۔۔۔

مزید

علامہ ہاشم انصاری

حضرت علامہ ہاشم انصاری (نواب شاہ) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

قاسم مشوری، مفتی پیر محمد

 قاسم مشوری، مفتی پیر محمد نام ونسب: اسم گرامی:مولانا مفتی محمد قاسم مشوری علیہ الرحمۃ۔ لقب:فقیہِ اعظم سندھ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت خواجہ محمد قاسم مشوری بن حاجی محمد عثمان بن نہال خان بن اللہ بخش بن یار محمد بن پیارو خان بن شاہ محمد مشوری  (علیہم الرحمۃ)۔ آپ کا خاندانی تعلّق: ’’ رندبلوچ‘‘ کی شاخ ’’مشوری‘‘سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز پیر،12؍ربیع الاوّل1316ھ مطابق یکم اگست1898ءکو درگاہِ عالیہ مشوری شریف ضلع لاڑکانہ سندھ میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ نہایت ہی ذہین وفطین تھے۔اپنی والدہ محترمہ سے ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا۔آپ کی والدہ ماجدہ نہایت عابدہ ، زاہدہ اور شب خیز اور قرآن مجید کی عاملہ خاتون تھیں ۔ اس کے بعد قریب ہی ’’گوٹھ ملا ابڑا‘‘ میں صوفیِ باصفا حضرت مولانا محمد عالم ابڑو سے فارسی۔۔۔

مزید

مصلح الدین صدیقی، پیر طریقت، علامہ قاری

مصلح الدین صدیقی ، پیر طریقت ، علامہ قاری   نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت قاری محمدمصلح الدین صدیقی۔لقب:مصلحِ اہلسنت،مصلحِ ملت۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت قاری محمد مصلح الدین صدیقی بن مولانا غلام جیلانی،بن محمدنور الدین،بن شاہ محمد حسین،بن شاہ غلام جیلانی عرف شبر استاد،بن شاہ غلام محی الدین ،بن شاہ محمد یوسف،بن شاہ محمد ،بن محمد یوسف(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت:11/ربیع الاول 1336ھ،مطابق 24/دسمبر1917ء، بروز پیر بوقت صبح صادق بمقام قندہا رضلع نانڈیرریاست حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: آپ نے نو سال کی عمر میں ناظرہ قرآن کریم مکمل کیا۔ چودہ سال کی عمر میں والد ِگرامی سے حفظ قرآن کی تکمیل  اور ابتدائی تعلیم کا آغاز کیا۔ مزید تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے 1354ھ/ 1935ء دارالعلوم اشرفیہ مصباح العلوم مبارک پور میں داخلہ لیا  اس کے بعد جامعہ عربیہ ناگپور میں  داخلہ لیا او۔۔۔

مزید

حضرت پیر سیّد انور حسین شاہ

حضرت پیر سیّد انور حسین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ: آپ کی ولادت با سعادت ۱۵؍نومبر ۱۹۲۱ء مطابق ۱۴؍ربیع الاول شریف ۱۳۴۰ھ بروز منگل ہوئی۔ مدرسہ نقشبندیہ علی پور شریف سے قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد درسِ نظامی کی تکمیل کی۔ کئی سال تک ’’مسجد نور‘‘ میں قرآن پاک سنایا۔ آپ بڑے عابد و زاہد، متقی و پرہیزگار اور کامل ولی اللہ تھے۔ آپ کی وفات ۵؍رمضان المبارک ۱۳۹۲ھ مطابق  ۴؍اکتوبر ۱۹۷۲ء کو ہوئی اور روضۂ امیر ملّت رحمۃ اللہ علیہ سے ملحقہ حضرے میں اپنی والدہ ماجدہ کے پہلو میں سپرد خاک ہوئے۔ (مزید حالات کے لیے ’’سیرِ انور‘‘ مرتبہ کلیم حیدرآبادی اور راقم الحروف کی کتاب تذکرہ اولیائے علی پور سیّداں‘‘ کا مطالعہ انتہائی سود مند رہے گا۔ قصوؔری) (تاریخِ مشائخ نقشبند)۔۔۔

مزید

حضرت علامہ ہدایت اللہ عاریجوی

حضرت علامہ ہدایت اللہ عاریجوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء مولانا الحاج محمد ہدایت اللہ بن مولانا عبداللہ عاریجوی (متوفی ۱۹۶۵ئ) ۱۷ ربیع الاول ۱۳۵۷ھ/ ۱۷ مئی ۱۹۳۸ء کو گوٹھ ٹھارو واہن متصل خیر محمد عاریجہ ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: پرائمری اسکول عاریجہ سے چار جماعت پاس کی۔ ناظرہ قرآن مجید و فارسی بوستان تک کی تعلیم اپنے والد ماجد مولانا خلیفہ عبداللہ سے حاصل کی۔ جامعہ راشدیہ درگاہ شریف پیر جو گوٹھ میں علامہ عبدالصمد میتلو کے پاس علم صرف کی کتب پڑھیں، اس کے بعد گوٹھ آگانی متصل لاڑکانہ میں مدرسہ نعیمیہ میں داخلہ لے کر حضرت صدر الافاضل کے تلمیذ رشید علامہ مفتی محدم صالح نعیمی کے پاس چار سال میں شرح وقایہ اور شرح نور الانوار تک درسی کتب میں تکمیل کی۔ اس کے بعد گوٹھ پٹھان تحصیل ڈوکری میں علامہ محمد حمید اللہ انڑ کے پاس دو سال قیام کرکے تفسیر و حدیث کی کتب کا درس لیا۔ مدرسہ ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا عبید اللہ جانفداء نقیبی نہر کاریزی

حضرت علامہ مولانا عبید اللہ جانفداء نقیبی نہر کاریزی مدظلہ العالی حضرت مولانا اعظم حضرت مولانا محمد عبید اللہ جانفداء نقیبی 26 مارچ 1945ء بروز پیر بمطابق 11 ربیع الثانی 1364 ہجری پیدا ہوئے،جنہوں نے اپنی ساری زندگی اخلاص واللیت پر دین و معاشرے کی خدمت میں گزاری ہے۔ حصول علم کی خاطر اسفارعموماً علمائے اسلام کا طریقہ کار رہا ہے، لیکن علمائے اسلام میں بعض ایسے بھی ہستیاں ملتی ہیں جو کہ مجمع علماء میں پیدا ہونے کی وجہ انہیں زیادہ سفر کے تگ ورد اورعلمی اسفار کی ضرورت پیش نہیں آئی، انہیمیں سے ایک حضرت وملانا اعظم بھی ہیں جو کہ ایک مشہور اور مستحکم علمی روحانی اور فلاھی گھرانےمیں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی شاگردوں اور اپنے وقت کے جید علماء کرام سےاپنے گھر پر ہی حاصل کی  اور 20 جولائی 1967ء بروز جمعہ رات بمطابق 12ر بیع الثانی  1387 ہجری کو اعلیٰ دینی تحصیلات کیل۔۔۔

مزید