/ Friday, 29 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(5)  تلاش کے نتائج

عبدالحکیم جوؔش صدّیقی، نجیبِ مصطفیٰ شاہ محمد.

عبدالحکیم جوؔش صدّیقی، نجیبِ مصطفیٰ علامہ محمد قائدِ ملّتِ اسلامیہ حضرت امام شاہ احمد نورانی صدّیقی﷫ کے دادا حضور،  نجیبِ مصطفیٰ حضرت علّامہ شاہ محمد عبد الحکیم  جوؔش صدّیقی میرٹھی قُدِّسَ سِرُّہٗ میرٹھ میں پیدا ہوئے۔  آپ میرٹھ کی شاہی مسجد التمش کے امام و خطیب تھے، خود بھی شاعر تھے اور معروف شاعر مولانا محمد اسماعیل میرٹھی کے بڑے بھائی تھے، درس و تدریس فرماتے تھے۔  نام:            محمد عبد الحکیم ۔ لقب:             نجیبِ مصطفیٰ۔ خطاب:         حکیم اللہ شاہ۔ شجرۂ نسب:           آپ نسباً صدّیقی تھے، حضرت سیّدنا محمد بن سیّدنا اب۔۔۔

مزید

مفتی عبدالمقتدر بدایونی

حضرت علامہ مفتی عبدالمقتدر بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی قدس سرہٗ کے بڑےلڑکے، گیارہ جمادی الاولیٰ دوشنبہ کے دن، صبح صادق کے وقت ۱۲۸۳ میں ولادت با سعادت ہوئی، تاریخی نام غلام پیر رکھا گیا، حضرت سیف اللہ المسلول نے‘‘مطیع الرسول محمد عبدالمقتدر’’ نام تجویز فرمایا، مولانا حکیم سراج الحق ابن مولانا فیض احمد بد ایونی نے رسم تسمیہ ادا کرائی، حضرت تاج الفحول نے حکیم صاحب کو بسلسلۂ تعلیم کیا دن روپیہ نذر کیا، ۔۔۔۔تکمیل علوم حضرت مولانا شاہ نور احمد اور والد ماجد سے کی، درس پوری قوت سے دیتے تھے، والد ماجد کی حیات میں درس کی طرف کامل انہماک تھا، والد صاحب کی وفات کےبعد تمام علائق سے بے تعلق ہوکر یاد الٰہی میں مصروف ہوگئے، بیعت واجازت والد ماجد سے تھی، آپ کے سب سے پہلے مرید مولانا شاہ عبدالماجد بد ایونی تھے، دوبار حرمین معظمین اور۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام والمسلمین حضرت خواجہ محمدقمرالدین سیالوی چشتی نظامی

شیخ الاسلام والمسلمین حضرت خواجہ محمدقمرالدین سیالوی چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ محمدقمرالدین سیالوی۔لقب:شیخ الاسلام والمسلمین۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: شیخ الاسلام والمسلمین حضرت مولانا خواجہ قمر الدین سیالوی،بن قدوۃ السالکین خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی ،بن عارف کبیر خواجہ محمد الدین سیالوی،بن شیخ المشائخ خواجہ محمدشمس الدین سیالوی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت15،جمادی الاول،1324ھ،بمطابق1905ء،کوقدوۃالسالکین خواجہ محمد ضیاءالدین سیالوی علیہ الرحمہ کے گھرسیال شریف ضلع سرگودھا پنجاب میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے جدامجدخواجہ محمدالدین سیالوی علیہ الرحمہ کے زیرِ سایہ ہوئی۔ابھی آپ کی عمر مبارک 4سال کی تھی توجدامجد کا انتقال ہوگیا۔جب آپ چار سال،چارماہ،دس دن کے ہوئے تواس وقت کے معروف حافظِ قرآن،حافظ عبدالکریم کی خدمت میں حفظِ قرآنِ ۔۔۔

مزید

حضرت فاضلِ شہیر مولانا الحاج محمد عبدالرشید جھنگوی

حضرت فاضلِ شہیر مولانا الحاج محمد عبدالرشید جھنگوی، جھنگ علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت مولانا ابوالضیاء محمد عبدالرشید بن مولانا حکیم قطب الدین ابن مولوی احمد بخش ۱۳؍جمادی الاولیٰ ۱۳۳۸ھ/ ۳؍فروری ۱۹۲۰ء میں چک ۲۳۳ ضلع جھنگ کے ایک عظیم علمی گھرانے میں تولد ہوئے۔ آپ کے والد ماجد حضرت مولانا علامہ محمد قطب الدین قدس سرہ (م۵ ربیع الثانی ۱۳۷۹ھ/ ۲۹؍اکتوبر ۱۹۵۹ء) بہت بڑے مناظر، منفرد انشاء پرداز، صاحبِ قلم اور کامل طبیب تھے۔ آپ نے اپنی ساری زندگی دینِ اسلام اور مسلکِ اہل سنّت و جماعت کے تحفظ اور اشاعتِ دین میں بسر کی۔[۱] [۱۔ عبدالحکیم شرف قادری، مولانا: تذکرہ اکابرِ اہلِ سنّت، ص۴۰۱ تا ۴۰۴] تعلیم و تربیت: چونکہ حضرت مولانا عبدالرشید مدظلہ کے والد ماجد خود ایک جلیل فاضل تھے، اس لیے آپ نے ابتدائی کتب درسِ نظامی کافیہ تک اپنے والد محترم قدس سرہ کے پاس پڑھیں۔ ایک سال مدسہ ریاض الاسلام (جھنگ) میں۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد بن صالح ضیائی شہید

حضرت شیخ محمد بن صالح ضیائی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید