/ Tuesday, 23 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(13)  تلاش کے نتائج

حضرت بنیامین علیہ السلام

حضرت بنیامین علیہ السلام (برادرِ حضرت یوسف علیہ السلام)  ۔۔۔

مزید

حضرت سیّد داؤد

حضرت سیّد داؤد رحمۃ اللہ علیہ  ولادت ۱۱ / شعبان المعظم ۲۴۵ھ میں مدینہ طیبہ میں ہوئی۔ ذی الحجّہ ۲۷۷ھ میں اپنے والد مکرّم سے خلافت پائی۔ ۱۲ / شعبان المعظم ۳۲۱ھ میں مکّہ معظّمہ میں وفات پائی۔ اور وہیں مدفون ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)۔۔۔

مزید

حضرت سیّد یحییٰ زاہد

حضرت سیّد یحییٰ زاہد رحمۃ اللہ علیہ ۱۷ / شعبان المعظم ۳۴۰ھ کو مدائن میں پیدا ہوئے۔ ۳۷۰ھ میں اپنے پدر بزرگوار سے خلافت حاصل کی ۲۴ / رمضان المبارک ۴۲۰ھ میں وصال فرمایا۔ مزار بغداد قدیم میں ہے۔ (شریفُ التواریخ)۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت عبداللہ انصاری ہروی

شیخ الاسلام حضرت عبداللہ انصاری  ہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبداللہ ۔کنیت: ابواسماعیل۔لقب: شیخ الاسلام،شیخ السالکین،پیرِہرات۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:خواجہ عبداللہ انصاری بن ابومنصوربلخی بن جعفربن ابومعاذ بن محمدبن احمدبن جعفربن ابومنصورتابعی بن ابو ایوب انصاری۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز جمعۃ المبارک 2/شعبان المعظم 396ھ،مطابق  مئی 1006ء کو"ہرات"(افغانستان) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے  ابتدائی تعلیم   اور فقہ وغیرہ یحیٰ بن عمار الشیبانی  سے حاصل کیے،اس کے بعد علم کے لئے طوس ،بسطام،اور بغداد کا سفر کیا،بغداد میں شیخ ابو محمد خلال البغدادی سے استفادہ کیا۔علم التصوف شیخ  ابوسعید ابوالخیر سے حاصل کیا۔آپ کا حافظہ بہت تیز تھا ،جو چیز ایک مرتبہ نظر سے گزرجاتی پھر کبھی نہ بھولتی۔آپ فرماتے ہیں: مجھے کھانا۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت

شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:سید جلال الدین بخاری۔کنیت: ابو عبداللہ۔لقب: جہانیاں جہاں گشت،مخدوم جہانیاں،سیاح عالم۔آپ کانام اپنےجدبزرگوار مخدوم العالم حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری﷫ کےنام پر رکھاگیا۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت سید جلال الدین مخدوم جہانیاں جہاں گشت بن سید احمد کبیر بن حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری بن حضرت سید علی بن حضرت سید جعفر بن حضرت سید محمد بن حضرت سید محمود ۔الیٰ آخرہ۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کاسلسلہ نسب سترہ واسطوں سےحضرت سید الشہداء امام عالی مقام امام حسین ﷜تک منتہی ہوتاہے۔آپ کاتعلق ساداتِ بخارا سےہے۔(تذکرہ اولیائے پاکستان دوم:243) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  14/شعبان المعظم 707ھ مطابق 9/فروری1308ء بروز جمعرات مدینۃ السادات اوچ شریف ضلع بہاول پورپنجاب میں سید احمد کبیر﷫کےگھر پرہوئی۔آپ کی جبین مبارک سےسعادت م۔۔۔

مزید

حضرت شاہ عبد العلیم آسی سکندر پوری

حضرت شاہ عبد العلیم آسی سکندر پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:شاہ عبدالعلیم۔لقب:آسی۔سکندرپورعلاقےکی نسبت سے"سکندرپوری"کہلاتےہیں۔والدکااسمِ گرامی:شیخ قنبرحسین۔مفتی احسان علی  علیہ الرحمہ آپ کےنانا تھے۔آپ حضرت شیخ مظفر بلخی علیہ الرحمہ کی اولادمیں سےتھے۔  حضرت شیخ مظفر بلخی۔بلخ کےتارکِ سلطنت سلطان، اور اقلیم معرفت الٰہیہ کےبادشاہ حضرت مخدوم شرف الدین منیری قدس سرہ کے  چمنستان کی بہار تھے۔ بحکم پیر ومرشد "عدن"تشریف لےگئے۔وہیں 3/ رمضان المبارک 788ھ میں وفات  پائی۔ تاریخ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 19/شعبان المکرم 1250ھ،مطابق ماہِ دسمبر/1834ءکو"سکندرپور"میں ہوئی۔ تحصیل علم:ابتدائی کتب اپنےنانا سے پڑھنے کے بعد خانقاہ رشیدیہ جون پور حاضر ہوئے اور حضرت  شاہ غلام معین الدین قدس سرہ سے میر قطبی تک پڑھا۔ حاجی امام بخش جون پوری المتوفی 1277ھ  نے اپنی آمدنی سے۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید عبد الصمد سہسوانی

حضرت مولانا سید عبد الصمد سہسوانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدعبدالصمد۔لقب:علاقہ سہسوان کی نسبت "سہوانی" کہلاتےہیں۔والدکااسمِ گرامی:سیدغالب حسین حسینی علیہ الرحمہ۔خاندانی نسبت وتعلق  حضرت قطب المشائخ خواجہ ابو یوسف مودود چشتی رحمۃ اللہ علیہ سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزجمعۃ المبارک14/شعبان المعظم 1269ھ،مطابق 20مئی/1853ءکواپنےآبائی مکان محلہ محی الدین پور،شہرسہسوان صوبہ یوپی انڈیامیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےاپنے خالہ زاد بھائی حضرت مولانا حکیم سخاوت حسین انصاری سے تعلیم شروع کی، سات برس کی عمر میں حفظ قرآن سے فراغت پائی، گیارہ برس کی عمر میں صرف ونحو اور علوم شرعیہ کی تعلیم متوسطات تک پانے کے بعد حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر قدس سرہٗ کے حقلۂ درس میں شریک ہوئے،اور علوم و فنون کی تکمیل کی، حضرت سیف اللہ المسلول اور حضرت مولانا شاہ نور احمد قدس سرہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد عمر سراج الحق دہلوی

حضرت مولانا شاہ محمد عمر سراج الحق دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت سید شریف قادری نوشاہی

حضرت مولانا ابولظفر سید شریف قادری نوشاہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ راقم سطور کے کر مفر ما مولوی حکیم محمد امر تسری مدظلہٗ نے آپ کے احوال میں ذیل کی معلومات فراہم کیں ہیں موصوف بانی سلسلۂ عالیہ نوشاہیہ حضرت شیخ الاسلام حاجی محمد نوشہ گنج بخش قادری رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد امجاد سے ہیں،اور موجود الوقت سجادہ نشین ہیں،ان کی پیدائش ۱۹؍شعبان ۱۳۲۵ھ مطابق ۲۸؍ستمبر ۱۹۰۷ھ کو بمقام ساہن پال شریف ضلع گجرات میں ہوئی،درس نظامی کی تکمیل والد ماجد حضرت مولانا سید غلام مصطفیٰ شاہ نوشاہی رحمۃ اللہ علیہ اور دادا جان حضرت مولانا حافظ سید محمد شاہ نوشاہی رحمۃ اللہ علیہ سے کی،فن کتابت اور علم تفسیر کا فیض مولانا محمد حسین صاحب حنفی، ‘‘مبارک رقم’’ رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کیا،۔۔۔۔۔آپ فنانی العلم بزرگ ہیں،اس وقت تک دو سو۲۰۰ سے زائد رسائل وکتب تصنیف فرماچکے ہیں جو فن تاریخ،تصوف ،فقہ،حدیث، عملیات،۔۔۔

مزید

حضرات الحاج بشیراحمد خان

آپ کا نام الحاج بشیر احمد خان قادری جیلانی  تھا آپ کی ولادت بروز جمعۃ المبارک ۱۰ شعبان ۱۳۳۵ ہجری کو ہوئی اور آپ کا وصال مبارک بروز منگل ۲۴ ربیع الاول ۲۰۰۳ کو ہوئی۔۔۔۔

مزید