/ Wednesday, 24 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(18)  تلاش کے نتائج

علامہ شاہ عبد الحق قادری نوری

حضرت شاہ عبد الحق مدظلہ۔۔۔

مزید

امام حسن مجتبیٰ

امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حسن۔کنیت: ابو محمد۔القاب:تقی،نقی، زکی، سیّد شباب اہل الجنّۃ، سبطِ رسول، مجتبیٰ،جواد،کریم،شبیہ الرسول،ریحانۃ النبی۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: امام حسن مجتبیٰ بن علی المرتضیٰ بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف اِلٰٓی اٰخِرِہٖ۔ والد:سیّدالاولیاء رضی اللہ تعالٰی عنہ۔والدہ:سیّدۃ النسآء،سَلَامُ اللہِ عَلَیْہَا۔نانا:سیّدالانبیاءﷺہیں۔ تاریخِ ولادت: بروز منگل 15؍رمضان المبارک 3ھ، مطابق فروری625ءکو مدینۂ منوّرہ میں پیداہوئے۔ سرورِ کونین ﷺ کو خوش خبری دی گئی۔آپ فوراً تشریف لائے، داہنے کان میں اَذان، اور بائیں کان میں اقامت کہی،گھٹی میں لعابِ دہن عطا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ شہزادہ جنّت کے نوجوانوں کا سردارہوا۔ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالٰی عنھما فرمایا کرتے تھے: ’’واللہ ما قامت النسآء عن مثلِ الحسن بن علی۔‘&lsquo۔۔۔

مزید

حضرت سید موسیٰ

حضرت سید موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۱۴ رمضان المبارک ۱۵۳ھ میں بمقام مدینہ طیّبہ ولادت ہوئی۔ ربیع الاوّل ۱۹۸ھ میں ہوئی اپنے والدِ گرامی سے خلافت پائی۔ ماہِ ربیع الآخر ۲۱۴ھ میں بروز جمعہ وصال فرمایا۔ مرقد پاک مدینہ منوّرہ میں ہے۔ (شریفُ التواریخ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو عمر احمد بن محمد ابن عبد ربہ

حضرت شیخ ابو عمر احمد بن محمد ابن عبد ربہ  ۔۔۔

مزید

امام مہدی بن حسن عسکری

امام مہدی بن حسن عسکری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:محمد۔لقب:مہدی۔کنیت:ابوالقاسم۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام محمد مہدی بن حسن عسکری بن علی نقی  بن علی رضا بن موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی زین العابدین بن امام حسین بن امیرالمؤمنین  حجرت مولاعلی ۔(رضوان اللہ تعالی عنہم اجمعین)  تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 13 رمضان المبارک  258 ھ میں ہوئی۔ خلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد امام حسن عسکری رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کے بعد کے خلیفہ وجانشین مقرر ہوئے۔ سیرت وخصائص: حجۃ اللہ ، صاحب الزماں، خاتم الائمہ، صاحب الکرامات  حضرت ابوالقاسم امام مہدی رحمۃ اللہ علیہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح کامل ہستی تھے۔ عبادت وریاضت کی ادائیگی میں اور عالمِ شریعت وطریقت ہونے میں آپ اپنی مثال آپ تھے،کیونکہ آپ کی ولادت ہی غیرمعمولی طریقے سے ہوئی چنانچہ جب آپ کی ولادت کا وق۔۔۔

مزید

حضرت ابوعبداللہ

حضرت ابوعبداللہ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۱۳ / رمضان المبارک ۳۶۵ھ میں گیلان میں پیدا ہوئے۔ ۲۴ / رجب المرجب ۳۸۷ھ میں اپنے والد مکرم سے بیعت ہو کر خلافت حاصل کی۔ ربیع الاوّل ۴۷۳ھ میں وصال فرمایا اور گیلان میں دفن ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)۔۔۔

مزید

قاضی ابو المحاسن بہاؤ الدین یوسف بن رافع اسدی المعروف بابنِ شداد

قاضی ابو المحاسن بہاؤ الدین یوسف بن رافع اسدی المعروف بابنِ شداد رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: يوسف بن رافع بن تمیم  بن عتبہ اسدی موصلی۔کنیت:  ابو المحاسن۔لقب: بہاؤ الدین تھی۔اور آپ  ابنِ شداد کے نام سے مشہور معروف ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت ِ باسعادت10 رمضان المبارک 539 ھ کو عراق کے شہر موصل میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ   نے بچپن میں ہی قرآنِ پاک حفظ کر لیا تھا۔موصل میں جلیل القدر شیوخ کے پاس  حدیث، فقہ، تفسیر ، قراءت اور ادب کی کتابیں پڑھیں نیز اکتسابِ علم کے لئے آپ نےمختلف ممالک کا سفر بھی کیا۔ سیرت وخصائص:  ابنِ شداد رحمۃ اللہ علیہ ایک مایہ ناز مورخ،  بہترین فقیہ اور عمدہ قاضی تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ کے بھی استاد تھے اور سلطان  آپ کی طرزِ تحریر کو بہت پسند بھی کرتے تھے۔ آپ کی خداداد صلاحیتوں ۔۔۔

مزید

شیخ اکبر محی الدین ابن عربی

 شیخ اکبر محی الدین ابنِ عربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و نسب: الشیخ، الامام، العارف ،العالم، الشیخ الاکبر ،والکبریت الاحمر ،ابوعبداللہ ،محی الدین، محمد ابن علی، ابن العربی، اور شیخ الاکبر کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کا نام محمد ابن العربی، کنیت ابو بکر اورلقب محی الدین ہے۔ آپ تصوف اور راہ طریقت میں شیخ اکبر یعنی “سب سے بڑے شیخ” کے نام سے مشہور ہیں۔ صوفیا میں آج تک اس لقب کو کسی دوسرے شیخ کے لیے استعمال نہیں کیاگیا۔ آپ کا تعلق عرب کے مشہور قبیلے طے سے تھا۔ شیخ اکبر کے جد اعلی حاتم طائی عرب قبیلہ بنو طے کے سردار اور اپنی سخاوت کے باعث صرف عرب ممالک میں ہی نہیں پوری دنیا میں مشہور تھے ان کی نسل سے آپ کا خاندان تقوی عزت اور دولت میں اہم مقام رکھتا تھا۔ مشہور صوفی بزرگ  ابو مسلم خولانی آپ کے ماموں تھے۔   ولادت: آپ 17 رمضان المبارک سن 560 ہجری کو&۔۔۔

مزید

آل محمد مارہروی، برہان الموحدین، سید شاہ

  آل محمد مارہروی، برہان الموحدین، سید شاہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید شاہ آل محمد۔کنیت:ابوالبرکات۔لقب:برہان الموحدین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سید شاہ آل محمد، بن صاحب البرکات سید شاہ برکت اللہ بن سید شاہ اویس بلگرامی بن سید شاہ عبد الجلیل بلگرامی بن سید میر عبدالواحد بلگرامی۔الیٰ آخرہ۔(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: آپ بروز بدھ،18رمضان المبارک،1111ہجری کوبلگرام میں سید شاہ برکت اللہ کے گھر پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: تمام ظاہری وباطنی علوم کی تعلیم وتکمیل اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی،آپ اپنے وقت کے شیخِ طریقت ہونیکے ساتھ ساتھ،علومِ شریعت کےبھی ماہرِ کامل تھے۔آپ کا اکثر وقت اپنے والدِ گرامی اور دیگر اکابرینِ امت کی تصنیف کردہ کتب کے مطالعہ میں  گزرتا تھا۔ بیعت وخلافت: سید شاہ برکت اللہ علیہ الرحمہ نے آپ کو تمام سلاسل کی اجازت خلافت سے مشرف فرمایا تھا۔آپ کوحضرت شاہ برکت اللہ علیہ الرحمہ نے اپنی۔۔۔

مزید

قبلۂ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی

قبلۂ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ نورمحمد ۔پیدائشی نام:بابل۔ لقب:قبلۂ عالم۔علاقہ مہار شریف کی نسبت سے"مہاروی" کہلاتے ہیں۔والد کا اسمِ گرامی:ہندال تھا۔سلسلہ نسب: خواجہ نورمحمد مہاروی بن ہندال بن طاطاربن فتح بن محمودبن مرہ بن عزیزبن  داتا ۔الیٰ آخرہ۔ سلسلہ نسب مشہور عادل بادشاہ "نوشیرواں" سے ملتا ہے۔ آپ کاتعلق "قوم کھرل " سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 14/رمضان المبارک 1142ھ، بمطابق  اپریل/1730ء کو موضع "چوٹالہ"(یہ جگہ مہارشریف سے تقریباً10کلومیٹرکے فاصلے پرہے۔) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: جب آپ کی عمر شریف پانچ برس کی ہوئی تو آپ کو حافظ محمدمسعود مہاروی رحمہ اللہ تعالیٰ کے پاس قرآن مجید پڑھنے کے لئے بٹھایا گیا،انہی سے آپ نے قرآن پاک حفظ کیا ایک دن حضرت شیخ احمد(دودی والہ )رحمہ اللہ تعالیٰ مولانا  محمد مسعود کے مدرسہ میں تشریف لائے۔۔۔

مزید