/ Tuesday, 23 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(418)  تلاش کے نتائج

محمد جلال الدین قادری رضوی

محقق دوراں حضرت مولانا محمد جلال الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد جلال الدین ۔کنیت:ابوسعید۔لقب:محقق دوراں،مفسرقرآن۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد جلال الدین قادری بن  حضرت مولانا خواج دین بن خدابخش بن شرف دین۔(رحمۃ اللہ علیہم)  آپ  کے والدِ گرامی باعمل عالمِ دین تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت یکم جمادی الثانی/1357ھ/29جولائی/ 1938ء ،بروزجمعۃ المبارک اپنے آبائی گاؤں موضع "چوہدو"تحصیل کھاریاں،ضلع گجرات(پنجاب،پاکستان) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:حضرت مولانا محمد جلال الدین نےناظرہ قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتابیں اپنے تایا مولانا فضل دین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے پڑھیں۔شعبان المعظم 1377ھ؍ مارچ 1958ء میں میٹرک پاس کرنے کے بعد درس نظامی پڑھنےکےلیے پہلےجامعہ غوثیہ نظامیہ وزیر آباد میں  داخلہ لیا اور وہیں  کتبِ متداولہ کی تعلیم ح۔۔۔

مزید

مفتی محمد بخش تونسوی نقشبندی

حضرت علامہ مفتی محمد بخش تونسوی نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ           آپ 4 نومبر 1941ء کو ڈیرہ غازی خان    کی تحصیل تونسہ شریف کے گاؤں "بہار والی "میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد  علامہ  مولانا محمد علی علیہ الرحمہ  اور دادا حضرت علامہ مفتی حافظ احمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کا شمار اپنے وقت کے بہت بڑے علماء اور صوفیا ءمیں ہوتا  تھا۔ آپ کے دو صاحبزادے بھی عالم دین ہیں۔ اس  لحاظ سے آپ کا خاندان اسلامی اور علمی حلقوں میں بڑا معروف اور مشہور ہے۔ علامہ محمد بخش تونسوی نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم علامہ محمد علی رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی اور اس کے بعد آپ تونسہ شریف چلے گئے جہاں آپ نے" جامعہ محمودیہ"میں داخلہ لیااور درس نظامی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد آپ نے  مزید تعلیم کے لیے "جامعہ نعیمیہ لاہور" کا رخ کیا ا۔۔۔

مزید

سید شاہ آل رسول حسنین میاں نظمی برکاتی

سید ملت حضرت سید شاہ آل رسول حسنین میاں نظمیؔ مارہروی قدس سرہٗ   ولادتِ مبارکہ: حضرت سید شاہ آلِ رسول حسنین میاں نظمی برکاتی مارہروی کی ولادت 6؍ رمضان المبارک1365ھ بمطابق 4؍ اگست 1946ء کو   ہوئی۔ تحصیلِ علم: حافظ عبد الرحمن عرف حافظ کلو سے قرآن مجید پڑھا، فارسی اپنے چچا حضور احسن العلماء سے اور انٹر ایم۔جی۔ ایچ۔ ایم انٹر کالج سے کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اسلامک اسٹڈیز اور انگلش لٹریچر میں بی۔اے۔ کیا پھر یو۔پی۔ ایس۔ سی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ زوجہ کا کیا نام: سیدہ آمنہ سلطان بشریٰ خاتون۔ اولادِ امجاد:  تین: (۱) سید سبطین حیدر (۲) سید صفی حیدر (۳) سید ذو الفقار حیدر۔ (ایک بیٹے کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا) بیعت و خلافت: آپ کو بیعت و خلافت اپنے والد ماجد حضور سید العلماء سے تھی اور عم مکرم حضور احسن العلماء نے بھی خلافت و اجازت عطا فرمائی۔ مختلف زبانوں۔۔۔

مزید

مفتی محمد اشفاق احمد رضوی

استاذ العلماء ،جامع المعقول والمنقولحضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیدائش: حضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمدرضوی بن حاجی ولی الرّحمٰن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یکم جنوری1948ء کو چک نمبرAH-12تحصیل و ضلع خانیوال (پنجاب، پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ تعلیم:ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔مزید دینی تعلیم کے لیے جامعہ غوثیہ جامع العلوم خانیوال، مدرسۂ شوکت الاسلام خانیوال ،جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ ،مدرسہ احیاءالعلوم بورےوالا، دارالعلوم محمودیہ پپلاں میانوالی، جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر وغیرہم میں داخل ہوکر جامع المعقول والمنقول حضرت علّامہ مولانا منظور احمدچشتی (نواں جنڈا والہ)، حضرت مولانا محمد شفیع (خانیوال)، حضرت مولانا قاضی نور احمد (پپلاں،میاں والی)، حضرت علّامہ مولانا محمد حسین شوق(پپلاں میاں والی)، حضرت علّامہ مولانا احمد یار(اوکاڑہ) علیھم الرّحمۃ سے علومِ عقلیہ و۔۔۔

مزید

سبطین رضا قادری

مخدوم اہلسنت حضرت مولانا سبطین رضا قادری بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت مخدوم ملت منبع العلم حضرت علامہ مولانا سبطین رضا قادری رضوی بریلوی بن حکیم الاسلام مولانا حسنین رضا بن اُستاد زمن مولانا حسن رضا (برادر اصغر امام احمد رضا بریلوی) بن امام المتکلمین مفتی نقی علی خاں برکاتی اوائل نومبر ۱۹۲۷ء کو محلہ سودا گران بریلی شریف میں پیدا ہوئے۔ آبائی مکان مولانا سبطین رضا کی پرورش و تربیت والدین کریمین نے فرمائی۔ جائے پیدائش آپ کا آبائی مکان جو خانقاہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عقب میں واقع ہے اور جس میں ایک عرصہ تک مولانا سبطین رضا کے جد امجد مولانا حسن رضا بریلوی سکونت پذیر رہے، بعد ازاں والد ماجد مولانا حسنین رضا بریلوی رہتے رہے۔ مولانا حسنین رضا بریلوی کسی وجہ سے پرانا شہر محلہ کانکر ٹولہ بریلی میں منتقل ہوگئے تھے۔ آج مولانا سبطین رضا کا یہی مسکن ہے۔ جد امجد مولانا حسن رضا بریلوی کے مکان ع۔۔۔

مزید

شیخ علامہ حبیب محمد شاد بن احمد بیتی سقاف

حضرت شیخ علامہ حبیب محمد شاد بن احمد بن عبد الرحمن بیتی سقاف باعلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

تراب الحق قادری ، علامہ سید شاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

تراب الحق قادری ، علامہ سید شاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: اسمِ گرامی: شاہ تراب الحق۔آپ کانام ایک  عظیم بزرگ حضرت ’’شاہ تراب الحق‘‘ علیہ الرحمۃکے نام پر رکھا گیا، جن کا مزار حید آباد دکن ہندوستان میں ہے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت سیّدشاہ تراب الحق قادری بن حضرت سیّد شاہ حسین قادری بن سیّد شاہ محی الدین قادری بن سیّد شاہ عبداللہ قادری بن سیّد شاہ میراں  قادری اور والدۂ ماجد کی طرف سے آٓپ کا سلسلۂ نسب فضیلت جنگ، بانیِ جامعہ نظامیہ حیدرآباددکن،شیخ الاسلام حضرت امام انواراللہ فاروقی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے واسطے سے امیرالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالٰی  عنہ سے جا کرملتاہے۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت 27؍رمضان المبارک 1363ھ/15؍ستمبر1944ء کو موضع کلمبر شہرناندھیڑ(ریاست حیدرآباددکن،انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی ۔۔۔

مزید

علامہابو الفخر محمد حسنین رضا فخری

استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ابو الفخر محمد حسنین رضا فخری موت العالم موت العالم سابق مدرس و شیخ الحدیث دار العلوم حنفیہ غوثیہ(طارق روڈ، کراچی) استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ابو الفخر محمد حسنین رضا فخری(لودھراں، پنجاب) بروز پیر ۲۴ ؍ اکتوبر۲۰۱۶ بمطابق ۲۳؍ محرم الحرام ۱۴۳۸ سنِ ہجری کو بعد نمازِ مغرب رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون حضرت کی نمازِ جنازہ بروز منگل ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۶ بمطابق ۲۳ محرم الحرام ۱۴۳۸ ہجری کو شام ۴ بجے  ان کے آبائی گاؤں لودھراں ، پنجاب میں ادا کردی گئی ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلندیِ درجات سے نوازے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل اور اس پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔(آمین ثم آمین)۔    ۔۔۔

مزید

شیخ محمد بن محمد محروق مصراتی

حضرت علامہ شیخ محمد بن محمد محروق مصراتی﷫۔۔۔

مزید