/ Saturday, 20 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(277)  تلاش کے نتائج

ابو موسی راعی

حضرت ابو موسیٰ راعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

امام حسن مجتبیٰ

امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حسن۔کنیت: ابو محمد۔القاب:تقی،نقی، زکی، سیّد شباب اہل الجنّۃ، سبطِ رسول، مجتبیٰ،جواد،کریم،شبیہ الرسول،ریحانۃ النبی۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: امام حسن مجتبیٰ بن علی المرتضیٰ بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف اِلٰٓی اٰخِرِہٖ۔ والد:سیّدالاولیاء رضی اللہ تعالٰی عنہ۔والدہ:سیّدۃ النسآء،سَلَامُ اللہِ عَلَیْہَا۔نانا:سیّدالانبیاءﷺہیں۔ تاریخِ ولادت: بروز منگل 15؍رمضان المبارک 3ھ، مطابق فروری625ءکو مدینۂ منوّرہ میں پیداہوئے۔ سرورِ کونین ﷺ کو خوش خبری دی گئی۔آپ فوراً تشریف لائے، داہنے کان میں اَذان، اور بائیں کان میں اقامت کہی،گھٹی میں لعابِ دہن عطا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ شہزادہ جنّت کے نوجوانوں کا سردارہوا۔ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالٰی عنھما فرمایا کرتے تھے: ’’واللہ ما قامت النسآء عن مثلِ الحسن بن علی۔‘&lsquo۔۔۔

مزید

سیدہ جویریہ بنت حارث

امّ المؤمنین سیدتناجویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نام ونسب:اسمِ گرامی:برّہ ، آپ قبیلہ خزاعہ کے خاندان مُصطَلِق سے تھیں۔ نسب نامہ یہ ہے:برّہ بنت حارث بن ابی ضرار بن حبیب بن عائد بن مالک بن جذیمہ۔بنی مصطلق کے سردار حارث بن ابی ضرار کی بیٹی تھیں۔ سرکارِ دوعالم ﷺ نے  آپ کا نام برہ سے بدل کرجویریہ رکھا۔ شرفِ نکاح  اور نکاح کا باعثِ رحمت ہونا: حضرت جویریہ کا نکاح مسافع بن صفون سے ہوا تھا۔ جو ان کے قبیلے سے تھا۔ لیکن غزوہ مرسیع میں قتل ہو گیا تو مسلمانوں کے ہاتھ آنے والے لونڈی و غلاموں میں حضرت جویریہ بھی تھیں اور مالِ غنیمت کی تقسیم میں ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے حصے میں آئیں۔ چونکہ قبیلے کے رئیس کی بیٹی تھیں، لونڈی بن کر رہنا گوارا نہ ہوا۔ آپ نے  حضرت ثابت سے گزارش کی:”  مجھ سے کچھ روپیہ لے کر چھوڑدو“ وہ راضی ہو گئے اور19اوقیہ۔۔۔

مزید

سیدہ میمونہ

حضرت امُ المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  نام ونسب: اسمِ گرامی:آپ کانام  بَرّہ تھا۔آپ ﷺ نے میمونہ رکھا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:میمونہ بنتِ حارث بن خزن بن بجیر بن ھرم بن رویبہ بن عبد اللہ بن ہلال بن عامر  بن صعصعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان بن مضر بن نزار ۔والدہ  کا نام ہند بنت  عوف تھا۔ حضرت میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی والدہ ""ہند بنت عوف""کے بارے میں عام طور پر یہ کہا جاتا تھا کہ دامادوں کے اعتبار سے روئے زمین پر کوئی بڑھیا ان سے زیادہ خوش نصیب نہیں ہوئی کیونکہ ان کے دامادوں کی فہرست میں مندرجہ ذیل ہستیاں ہیں۔ (۱) رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم (۲) حضرت ابوبکر (۳) حضرت علی(۴)حضرت حمزہ(۵) حضرت عباس(۶)حضرت شداد بن الہاد۔رضی اللہ تعالیٰ عنہم یہ سب کے سب بزرگوار ""ہند بنت عوف"" رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے داماد ہیں۔ ھند بنت۔۔۔

مزید

مالک بن دینا

حضرت مالک بن دینا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کانام: مالک بن دینار۔کنیت: ابو یحیٰ تھی۔ تحصیلِ علم: مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ نےصحابیٔ رسول ﷺ انس بن مالک اور مشہور تابعی حسن بصری رضی اللہ عنہما سے اکتسابِ علم کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ اخیا ر اور صالحین تابعین میں سے تھے۔ آپ خواجہ حسن بصری کے ہم مجلس اور محب تھے۔ صوفیاء میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔آپ اگرچہ غلام زادے تھے مگر دو جہان کی خواہشات سے آزاد تھے اور صرف اپنے ہاتھوں کی کمائی ہی سے کھاتے تھے۔ آپ رحمۃ اللہ  علیہ جس طرح عبادت وریاضت میں مشہور تھے اسی مذہبِ اسلام  اور اہلسنت کی ترویج واشاعت میں بھی معروف تھے حتی کہ اس سلسلہ میں آپ نے مناظرے بھی کئےا ۔ ایک دفعہ حضرت مالک دینار ایک دہریے سے مناظرہ کرنے لگے۔ یہ مناظرہ طویل ہوا تو حکام وقت نے فیصلہ کیا کہ دونوں کا ہاتھ ایک دوسرے ۔۔۔

مزید

حضرت حریق اسود ابدال

حضرت حریق اسود ابدال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

عبد الاول ایمن الدین شامی

حضرت عبدالاول ایمن الدین شامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ عبد الواحد بن زید

حضرت خواجہ عبد الواحد بن زید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آں فائز بہ مکاشفات توحید وجود، مصداق تجسم ایقاصاً وہم رقود، شہباز قضائے تجرید، ہمائے آشیانۂ تفرید، صید محبت، فردِ حقیقت حضرت خواجہ عبد الواحد بن زید قدس سرہٗ حضرت خواجہ حسن بصری، کے اعاظم خلفاء میں سے تھے۔ آپ کو ایک خرقۂ خلافت حضرت کمیل ابن زیاد رضی اللہ عنہ سے بھی ملا تھا۔ آپ کے کمالات وکرامات  بیشمار ہیں۔ تربیت  مریدین میں آپ ید طولیٰ رکھتے تھے۔ ریاضات و مجاہدات، ترک و تجرید، ذوق وعشق میں آپ کو نظیر نہیں تھا۔ آپ صائم الدہر تے۔ اور تین دن کے بعد افطار کرتے تھے۔ اور تین لقمہ سے زیادہ تناول نہیں فرماتے تھے۔ آپ  پر اکثر  گریہ طاری رہتا تھا۔ اور آپ سماع سنتے تھے۔ بیعت ہونے سے چالیس سال قبل آپ ریاضت ومجاہدہ کر چکے تھے۔ آپ  کو کمال علم حاصل تھا۔ آپ نے علم حضرت  علی کرم اللہ وجہہ سے حاصل کیا تھا۔ روایت ہے کہ کسب دا۔۔۔

مزید

ہشام بن عبد الرحمن الداخل

ابو الولید ہشام اول رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بن عبدالرحمٰن الداخل الاموی (خلیفۂ اسپین) اسمِ گرامی:  آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی ہشام بن عبد الرحمن۔کنیت: ابوالولید تھی۔ تاریخ ومقامِ ولادت: ابو الولید ہشام بن عبد الرحمن رحمۃ اللہ علیہما کی ولادت  139 ء میں ، قرطبہ ، اسپین میں ہوئی۔ سیرت وخصائص: ہشام بن عبد الرحمن الداخل رحمۃ اللہ علیہ بہت بہادر، جواد، کریم اور عادل حاکم تھے۔ آپ کی ہر وقت یہی کوشش رہتی کہ کوئی مسلمان کافر کی قید میں نہ ہو چنانچہ اگر کوئی کافر کی قید میں ہوتا تو زرِ کثیر دے کر مسلمانوں کو چھڑواتے۔اور اگر کوئی سپاہی دورانِ جہاد شہید ہوجا تا تو اس شہید کے بچوں اور گھر والوں کی کفالت حکومت  کے ذمہ لگاتے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ  علیہ تادمِ حیات حاکم ِ اسپین رہے اور عدل وانصاف کی ایک نئی تاریخ رقم فرمائی حتیٰ کہ اہلِ اسپین آپ کو عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

ابو عمران راعی

حضرت ابو عمران راعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید