/ Thursday, 25 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(277)  تلاش کے نتائج

حضرت عمر احمد علی مغربی

حضرت عمر احمد علی مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

ابو عثمان واعظ

حضرت ابو عثمان واعظ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

ابو عبد الرحمن احمد امام نسائی

حافظ الحدیث امام نسائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: نام: احمد بن شعیب بن یحیٰ بن سنان بن دینار نسائی خراسانی ہے۔ کنیت : ابو عبدالرحمن ، لقب: حافظ الحدیث ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 215 ھ میں خراسان کے ایک مشہور شہرنَسا میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے دیار کے شیوخ سے اخذِ علم کے بعد، قتیبہ بن سعید کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے دوسال استفادہ کیا، اس کے علاوہ خراسان، عراق، حجاز، جزیرہ، شام اور مصر وغیرہ مختلف مقامات کا حصولِ علم کے لئے سفر کیا۔ سیرت وخصائص: امام نَسائی رحمۃ اللہ علیہ  بے حد عبادت گزار اور شب بیدار تھے۔ ایک دن روزہ اور ایک دن افطارصومِ داؤدی کے طریقہ کو اپنایا ہواتھا۔طبیعت اور مزاج میں حد درجہ استغناء تھا، اس لئے حکام کی مجلس سے ہمیشہ احتراز کرتے تھے۔امام نسائی عقائد میں بھی راسخ ومتصلب تھے۔ جس زمانہ میں معتزلہ کے عقیدہ ۔۔۔

مزید

ابو محمد رویم بغدادی

حضرت شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃا للہ علیہ کا اسم گرامی رویم بن احمد بغدادی تھا اور کنیت: ابو محمد تھی۔ تحصیلِ علم: شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ادریس بن عبد الکریم الحداد اور دیگر اساتذہ کرام سے درسیات کی تکمیل کی۔ سیرت وخصائص: شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بلند پایہ فقہی، مفسر، صوفی اور بغداد کے اجلہ مشائخ ِ کرام سے تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ ہمہ وقت دین کی خدمت مصروف رہتے، اور کتابوں کی تصنیف وتالیف میں مشغول رہتے۔لواحقین کی اخلاقی ،روحانی اور ذہنی تربیت فرمانا آپ کا مطمعِ نظر تھا۔مسلمانوں کی اصلاح اور مسلمانوں میں اٹھتے ہوئے غلط رسومات کے خلاف جہاد کرناآپ کی عادت تھی۔آپ نے علم کے نور سے خلقِ کثیر کے سینوں کو منور کیااور انہیں جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی میں لائے۔ تاریخِ وصال: شیخ ابو محمد رویم بغد۔۔۔

مزید

ابو عبداللہ احمد بغدادی

شیخ ابو عبد اللہ احمد بن یحییٰ بغدادی رحمۃ اللہ علیہ آپ مشائخ صوفیاء کے امام اور سردار ہیں۔ بغداد سے شام منتقل ہوگئے تھے اور پھر وہیں رہائش پذیر ہو گئے۔ حافظ ابو نعیم فرماتے ہیں! ابو عبد اللہ احمد بن یحیٰی بغدادی رملہ میں رہائش رکھتے تھے حضرت ذوالنون اور ابو تراب علیہما الرحمہ کے مصاحبین میں سے تھے اور آپ کے والد شیخ یحییٰ رحمہ اللہ علیہ آئمہ کبار میں سے تھے۔ اور آپ بہت ہی لطیف نکات بیان کرتے تھے ۔ عبد العزیز بن علی الوراق فرماتے ہیں ! میں نے سنا علی بن عبد اللہ بن حسن ھمدانی سےوہ فرماتے ہیں میں نے محمد بن داؤد سے سناآپ فرماتے تھے ! میری آنکھوں نے آپ جیسا عراق ،حجاز ، کوہستان اور شام میں نہیں دیکھا ۔ محمد بن حسین نیشاپوری نے فرمایا!دنیا میں صوفیا کے صرف تین آئمہ ہوئے ہیں ۔ ۱۔ابو عثمان رحمۃ اللہ علیہ نیشاپور میں ۔ ۲۔اور جنیدرحمۃ اللہ علیہ بغداد میں ۔ ۳۔اور ابوعبد اللہ رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

ابوالحسین محمد وزاق

حضرت ابوالحسین محمد وزاق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ نفطویہ النحوی الواسطی

حضرت شیخ ابو عبد اللہ ابراہیم بن محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المعروف نفطویہ النحوی الواسطی  ۔۔۔

مزید

ابو اسحاق قصار

حضرت ابو اسحاق قصار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  خلیفہ جنید بغدادی۔۔۔

مزید

عبد اللہ مرتعش

حضرت ابو محمد عبداللہ مرتعش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ عبداللہ بن محمد نیشاپوری کے نام سے مشہور تھے بغدادمیں قیام رہا، ابوحفص حدّاد اور سید الطائفہ حضرت جیند بغدادی رحمۃ اللہ علیہما کے خلفاء میں سے تھے، آپ نے سیاحت میں دنیائے تہذیب کو چھان مارا تھا۔ جب حضرت مرتعش اپنے پیرو مرشد کے حکم سے سیاحت پر نکلے تو ہر سال ایک ہزار فرسنگ سفر کرتے، تقریباً ایک ہزار قصبوں میں گھومتے مگر کسی قصبے میں دس روز سے زیادہ قیام نہ کرتے، آپ نے فرمایا: میں نے زندگی میں تیس حج پا پیادہ کیے ہیں، میں نے اس توکل کی زندگی پر غور سے نظر ڈالی تو محسوس کیا کہ یہ بھی نفس کی خواہش کی تکمیل تھی لوگوں نے پوچھا یہ بات کس طرح معلوم ہوئی، آپ نے فرمایا: ایک دن مجھے میرے والدہ نے کہا کہ کنویں سے ایک گھڑا پانی لے آؤ، مجھے والدہ کا یہ حکم گراں گزرا، اس سے خیال آیا کہ یہ تمام حج بھی تو اپنے نفس کی خواہش پر کیے ہیں۔ ایک درویش نے یہ ۔۔۔

مزید

حضرت سید یحییٰ بن بکیر

حضرت سید یحییٰ بن بکیر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (جامع مؤطا امامِ مالک)  ۔۔۔

مزید