/ Thursday, 25 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(155)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا حاجی محمد قریشی

حضرت مولانا حاجی محمد قریشی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت پیر سید بشیر حسین جماعتی

حضرت پیر سید بشیر حسین جماعتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حزب اللہ چنا

مولانا۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سیفی فریدی

حضرت مولانا سیفی فریدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا سید مکرم علی شاہ سیفی فرید آبادی بن حضرت حکیم پیر سید امتیاز علی شاہ کاظمی نقوی نومبر ۱۸۹۴ء بمقام فرید آباد ضلع گڑگاواں (مشرقی پنجاب انڈیا) دہلی سے بارہ میل دور اپنے نانا جان حضرت سید ولادت حسین شاہ کے مکان پر تولد ہوئے۔ حکیم صاحب چھٹی پشت میں حضرت سید عبدالوہاب قادری بخاری علیہ الرحمۃ جو قطب عالم تھے ارو کراچی میں حضرت عالم شاہ بکاری کے نام و لقب سے مشہور ہیں، جامع کلاتھ ایم ۔ اے جناح روڈ میں مرجع خلائق ہیں۔ حکیم صاحب آگرہ میںمطب کرتے تھے۔ تعلیم و تربیت: آپ کی پرورش ایک فارسی دان خاتون کی آغوش میں ہوئی تھی، اسلئے آپ کو فارسی زبان پر کاس طور پر عبور حاسل تھا۔ ابتدائی تعلیم فرید آباد کے مدرسہ میں حاصل کی۔ کچھ ہی عرصہ کے بعد مدرسہ قادریہ بدایوں شریف (انڈیا) میں داخلہ لیا۔ آپ اپنی خود نوشت سوانح حیات میں رقمطراز ہیں: دینیات کی تعلیم ۔۔۔

مزید

پیر طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی رفاقت حسین کانپوری

پیر طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی رفاقت حسین کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی مولانا رفاقت حسین کانپوری تھا۔اور آپ کا نسبی تعلق مشہور بزرگ حضرت سید شاہ جلال الدین جڑھوی رحمۃ اللہ علیہ سے ہے۔آپ کا سلسلہ ٔ نسب یوں ہے:  حضرت قبلہ رفاقت حسین بن مولوی شاہ عبد الرزاق بن شاہ حسین بخش بن خدا بخش بن میر شاہ تراب علی بن حضرت شاہ جلال الدین علیہم الرحمۃ ۔ تاریخِ ولادت:مفتی رفاقت حسین رحمۃ اللہ علیہ 1317 ھ میں بھوانی، ضلع مظفر پور، ہندستان میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم مرچا اسکول میں درجہ چار تک تعلیم پائی، بعدہ قریب کی بستی عارض پور کے مولوی طاہر حسین مرحوم سے فارسی گلستاں بوستاں تک پڑھی۔بعد مدرسہ عزیزییہ بہار شریف میں داخل ہوئے حضرت مولانا شاہ حبیب الرحمٰن بہاری مرحوم سے شرح وقایہ شروع کی۔ دار العلوم کے اساتذہ حضرت صدر الشریعہ حجۃ العصر مولانا حکیم امجد ع۔۔۔

مزید

سید محمد حسن قادری(کوثر بابا)

حمدِ ربّ العزّت جَلَّ جَلَالُہٗ و نعت حضور سیّدالانبیاء علیہ السلام کے بعد جس کا باَحسن وجوہ ادا کر سکنا  امکانِ بشری سے  باہر ہے۔ فرمائشاتِ مریدین  و عقیدت مندوں کے بے شمار  خطوط موصول  ہوئے۔  ان میں بعض  احباب کی فرمائش بھی ہوئی کہ بہ طریقتِ سلطانِ عظیم البرکۃ  مجاہدین و ملت مسیح الملک رہبرِ راہِ حقیقت نورِ یزدانی شمع معرفت، غریب پرور حکیم سیّدنا محمد  حسن قادری کوثر  کوثر پیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مختصر حالاتِ  زندگی شائع کیے جائیں۔           اسلاف کی تاریخ قوم کی مردہ  رگوں میں خونِ حیات پیدا کرتی ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو لازم ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کے حالات سے باخبر ہو کر  ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور نبی اکرم ﷺ  کی اطاعت کے سبب اس کا کر۔۔۔

مزید

حضرت مولانا غلام رسول دیپر

حضرت مولانا غلام رسول دیپر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا غلام رسول دیپر گوٹھ احمد آباد ( وایا خیر پورناتھن شاہ تحصیل میہڑ ضلع دادو ) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم کا آغاز اپنے گوٹھ کی مسجد کے مکتب سے کیا، اس کے بعد علامہ مفتی غلام محمد لغاری قاسمی سے بعض کتب پڑھیں ، بقیہ درس نظامی جامعہ عربیہ قاسم العلوم درگاہ مشوری شریف میں پورا کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ درس و تدریس : آپ کی زندگی کے شب و روز درس و تدریس میں صرف ہوئے۔ گوٹھ مصری ( تحصیل خیر پور ناتھن شاہ ) میں بارہ برس ، مدرسہ مجددیہ اشرفیہ درگاہ ویھڑ شریف میں بارہ برس اور ماتلی( ضلع بدین ) میں دس برس درس دیا۔ اس طرح ۳۴ سال درس و تدریس میں گذارے ۔ بیعت : حضرت خواجہ محمد اشرف مجددی ؒ ( درگاہ ویھڑ شریف وایا بھان سید آباد ضلع دادو ) سے سلسلہ عالیہ نشبندیہ میں دست بیعت ہوئے۔ شادی و اولاد : ایک شادی کی اس سے ایک ہی بیٹی تولد ہوئ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی صالح نعیمی بھٹو

حضرت مولانا مفتی صالح نعیمی بھٹو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   صدر العلماء حضرت مولان مفتی محمد صالح نعیمی بن حاجی فیض محمد بن حاجی لال بخش بھٹو نے ۱۳۳۹ھ؍ ۱۹۲۰ء میں گوٹھ آگانی تحصیل و ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: مختلف اساتذہ سے علوم دین حاصل کیا۔ مدرسہ عربیہ قاسم العلوم مشوری شریف میں فقیہ اعظم حضرت خواجہ محمد قاسم مشوری ، مدرسہ شمس العلوم گوٹھ خیر محمد آریجہ میں استاد العلماء مولانا تاج محمد کھوکھر ، گھوٹکی میں مولانا محمد اسماعیل سے اور مدرسہ سراج العلوم خانپور ضلع رحیم یار خان میں سراج الرفقہاء مولانا سراج احمد خانپوری وغیرہ ہم سے مختلف علوم فنون میں استفادہ کیا اور فارغ التحصیل ہوئے۔ دورہ حدیث شریف کے لئے مدرسہ جامعہ نعیمیہ مراد آباد ( انڈیا) تشریف لے گئے جہاں صدر الافاضل ، شیخ الحدیث علامہ سید محمد نعیم الدین مراد آبادی سے حدیث شریف کا درس لیا اور ۱۹۴۶ء میں دستار فضیل۔۔۔

مزید

مصطفی حیدر حسن قادری برکاتی، سید شاہ

 سید شاہ مصطفی  حیدر حسن قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدمصطفےٰ حیدر حسن۔لقب: احسن العلماء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سید شاہ مصطفی حیدر حسن،  بن سید آلِ عبا ،بن سید شاہ حسین ،بن سید شاہ محمد، بن سید دلدار حیدر ۔الٰ آخرہ ۔(علیہم الرحمہ) تایخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 10/شعبان المعظم 1345ھ،مطابق 13/فروری 1927ء کو ہوئی۔ ولادت کی کیفیت: سر سے پیر تک ایک قدرتی غلاف میں لپٹے ہوئے تھے۔ جس کے اوپری حصے پر تاج کی شکل بنی ہوئی تھی۔ تحصیلِ علم: ناظرہ  قرآن پاک والدہ محترمہ  سے مکمل کیا،حافظ سلام الدین  قریشی اور حافظ عبد الرحمن صاحب سے حفظ کیا ۔ اردو کی  ابتدائی مشق منشی سعید  الرحمن مار ہروی سے کی اور اعلیٰ تعلیم حضرت تاج العلماء، شیخ العلماء مولانا  غلام جیلانی گھوسی، مفتی خلیل خاں مارہروی، مولانا۔۔۔

مزید