/ Thursday, 25 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(155)  تلاش کے نتائج

حضرت صوفی ایوب خان نیازی

حضرت صوفی ایوب خان نیازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

عبدالقیوم ہزاروی،استاذ العلماء ، علامہ مولانامفتی، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

عبدالقیوم ہزاروی،استاذ العلماء، فاضل شہر، علامہ مولانامفتی، رحمۃ اللہ تعالی علیہ   استاذ العماء حضرت علامہ مولانا ابوسعید مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی بن مولانا حمیداللہ ۲۹؍شعبان المعظم ۱۳۵۲ھ/ ۱۸؍دسمبر ۱۹۳۳ء میں بمقام میراہ علاقہ اپرتناول، مانسہرہ (ہزارہ) پیدا ہوئے۔ آپ کے خاندان کے اکثر افراد علم دین اور حفظِ قرآن کی لازوال دولت سے بہرہ ور ہیں۔ آپ نے ابتدائی کتب فارسی، جنیدھیڑ شریف ضلع گجرات میں اپنے چچا مولانا محبوب الرحمٰن سے پڑھیں، جبکہ مولانا مذکور انتہائی کتب وہاں مولانا محب النبی سے پڑھا کرتے تھے۔ فنون کی ابتدائی کتب مرکزی دارالعلوم حزب الاحناف لاہور میں حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب سے پڑھنے کے بعد باقی تمام کتب متداولہ، شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام رسول صاحب (فیصل آباد) سے دارالعلوم جامعہ رضویہ منظرِ اسلام ہارون آباد (بہاول نگر) مدرسہ احیاء العلوم بورے والہ (ملتان) ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ ہدایت اللہ عاریجوی

حضرت علامہ ہدایت اللہ عاریجوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاد العلماء مولانا الحاج محمد ہدایت اللہ بن مولانا عبداللہ عاریجوی (متوفی ۱۹۶۵ئ) ۱۷ ربیع الاول ۱۳۵۷ھ/ ۱۷ مئی ۱۹۳۸ء کو گوٹھ ٹھارو واہن متصل خیر محمد عاریجہ ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: پرائمری اسکول عاریجہ سے چار جماعت پاس کی۔ ناظرہ قرآن مجید و فارسی بوستان تک کی تعلیم اپنے والد ماجد مولانا خلیفہ عبداللہ سے حاصل کی۔ جامعہ راشدیہ درگاہ شریف پیر جو گوٹھ میں علامہ عبدالصمد میتلو کے پاس علم صرف کی کتب پڑھیں، اس کے بعد گوٹھ آگانی متصل لاڑکانہ میں مدرسہ نعیمیہ میں داخلہ لے کر حضرت صدر الافاضل کے تلمیذ رشید علامہ مفتی محدم صالح نعیمی کے پاس چار سال میں شرح وقایہ اور شرح نور الانوار تک درسی کتب میں تکمیل کی۔ اس کے بعد گوٹھ پٹھان تحصیل ڈوکری میں علامہ محمد حمید اللہ انڑ کے پاس دو سال قیام کرکے تفسیر و حدیث کی کتب کا درس لیا۔ مدرسہ ۔۔۔

مزید

مسعود احمد نقشبندی، مسعود ملت، پروفیسرڈاکٹر محمد

مسعود احمد نقشبندی، مسعود ملت، پروفیسرڈاکٹر محمد نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد مسعود احمد۔کنیت:ابوالمسرور۔القاب:مسعودِ ملت،محقق ومجددِ اہلسنت،ماہرِ رضویات وناشرِ مجددیات بہقیِ وقت وغیرہ۔سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے:پروفیسر ڈاکٹرمحمد مسعوداحمد نقشبندی بن حضرت شاہ مفتی محمد مظہراللہ دہلوی بن شاہ محمد سعید بن شاہ  مفتی محمدمسعود محدث دہلوی(علیہم الرحمۃ)۔ والدماجد کی جانب سے سلسلۂ نسب سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے،اور والدہ محترمہ کی جانب سے سلسلۂ نسب سرورِ عالم ﷺتک  منتہی ہوتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  1348ھ،مطابق 1930ء کو"دہلی"میں ہوئی۔آپ کی سعادت مندی کی بشارت آپ کے نانا محترم شیرِاسلام  سید واحدعلی شاہ صاحب نوراللہ مرقدہ نے بایں الفاظ ارشادفرمائی تھی:"اگردین کاچراغ روشن ہوگاتومیری صاحبزادی سے ہوگا"۔ تحصیلِ علم: آپ نے ایک علمی خاندان میں آنکھ کھولی ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ پیر محمد چشتی

حضرت علامہ مولانا پیر محمد چشتی علیہ الرحمۃ خود نوشت حالات آج ۲۰۱۰ء سے تقریباً۷۳ سال قبل شاگروم میں پیدا ہوا۔شاگروم نام کا یہ وسیع و عریض گاؤں درہ تریچ کی آخری آبادی ہے ضلع چترال تحصیل ملکھو کا یہ میری پیدائش سے پہلے بھی مردم خیزی میں مشہور تھا جس میں نوابی دور کے علم دشمن ماحول میں بھی محمد جناب شاہ اور قاضی بدرالدین خواجہ جیسی ہستیاں بالترتیب عصری اور مذہبی علوم کی روشنی پھیلا رہی تھیں۔ نوابوں کے تعلیم دشمن ماحول سے آزاد اور ریاست کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہوجانے کے بعد بھی چترال کے اس درہ سے اچھے خاصے اہل علم پیدا ہوئے میری پیدائش ریاستی دور کے جس ماحول میں ہوئی وہ کچھ اس طرح تھا کہ نوابوں کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم کا انتظام مقامی طور پر میسر تھا جبکہ قرآن شریف ناظرہ پڑھنے اور نماز و روزہ جیسے ضروری احکام سے روشناس ہونے کے ساتھ مڈل تک دنیوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے پشا۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی ملازم حسین سعیدی

حضرت علامہ مفتی ملازم حسین سعیدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

مناظر اہلسنت ترجمان مسلک اعلی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابو الکلام صاحب رضوی

مناظر اہلسنت ترجمان مسلک اعلی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابو الکلام صاحب رضوی موت العالم موت العالم خلیفۂ حضور قمر العلماء و حضور لیاقت ملت، و حضور شیربہار، سابق امام و خطیب مرکزِ اہلسنت مسجد اعظم چترا درگہ کرناٹک، ترجمان مسلک اعلی حضرت مناظر اہلسنت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابو الکلام صاحب رضوی بروز پیر مورخہ ۶ ربیع الاول ۱۴۳۹ ہجری بمطابق ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷ء کو روڈ حادثہ میں انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

فقیہ العصر بقیۃ السلف امین الملت حضرت علامہ مفتی محمد امین قادری نقشبندی

فقیہ العصر بقیۃ السلف امین الملت حضرت علامہ  مفتی محمد امین قادری نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ موت العالم موت العالم   فقیہ العصر بقیۃ السلف امین الملت حضرت علامہ مفتی محمد امین قادری نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (مصنّفِ آبِ کوثر) بروز بدھ 15 ربیع الثانی 1439 ہجری بمطابق 3 جنوری 2018ء کو قضائے الٰہی سے وصال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون  ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ حکیم اطاعت اللہ اشرفی

حضرت علامہ حکیم اطاعت اللہ اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کراچی کے ایک علاقے کی جامع مسجد بنگالی کے سابق خطیب حضرت علامہ حکیم اطاعت اللہ اشرفی علیہ الرحمہ مورخہ 15 ربیع الثانی 1439 ہجری بمطابق 3 جنوری 2018ء وصال فرماگئے.آپ ایک طویل عرصے سے علاقے میں دینی خدمات سرانجام دیتے رہے.پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ قاری محمد نثار الحق صدیقی قادری علیہ الرحمہ کے شاگردوں میں سے تھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ پاک غریق رحمت فرمائے اور تمام خدمات دین قبول فرماکر انھیں اجر عظیم عطا فرمائے۔  ۔۔۔

مزید