/ Friday, 29 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(155)  تلاش کے نتائج

زینب بنت خزیمہ

ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدہ زینب بنتِ خزیمہ رضی اللہ عنھا۔لقب:ام المؤمنین،ام المساکین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: زینب بنت خزیمہ بن عبد اللہ بن عمربن عبدمناف بن ہلال بن عامربن صعصۃ بن معاویہ بن بکر بن  ھوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان۔ شرفِ  ام المؤمنین: پہلے ان کا نکاح حضرت عبداﷲ بن جحش رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے ہوا تھا مگر جب وہ جنگ احد میں شہید ہو گئے تو  3ھ میں حضوراکرم ﷺنے ان سے نکاح فرما لیا۔ سیرت وخصائص:  ام المومنین سیدہ حضرت زینب بنتِ خزیمہ رضی اللہ عنھا۔آپ     زمانہ جاہلیت میں ہی غرباء اور مساکین کو بکثرت کھانا کھلایا کرتی تھیں اس لئے ان کا لقب ""ام المساکین""(مسکینوں کی ماں) مشہورہوگیا۔ آپﷺ کی ازواج مطہرات میں سے دو بیویوں کو یہ شرف حاصل ہوا کہ آنحضور ﷺ کی حیات طیبہ میں فوت ہوئیں اور۔۔۔

مزید

حضرت حبیب عجمی

حضرت حبیب عجمی علیہ الرحمہ حبیب عجمی یا حبیب فارسی کے نام سے مشہور ہیں ۔یہ حضرت حسن بصری کے مرید تھےاور پہلی صدی ہجری کے مشائخ تصوف میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کی ولادت فارس میں ہوئی کنیت ابو محمد تھی شروع میں بڑے مالدار اور سودی کاروبار کرتےتھے۔ حضرت حسن بصری کے ہاتھ پر توبہ کی اور سارا مال راہ ِخدا میں خرچ کر دیا۔حضرت سیدنا حبیب عجمی کے دروازے پر ایک سائل نے صدا لگائی، آپ کی زوجہ محترمہ گندھا ہوا آٹا رکھ کر پڑوس سے آگ لینے گئی تھیں تا کہ روٹی پکائیں۔ آپ نے وہی آٹا اٹھا کر سائل کو دے دیا، جب وہ آگ لے کر آئیں تو آٹا  ندا رد (یعنی غائب) آپ نے فرمایا: اسے روٹی پکانے کے لیے لے گئے ہیں، بہت پوچھا تو آپ نے خیرات کر دینے کا واقعہ بتایا وہ بولیں: سبحن اللہ عزوجل ! یہ تو اچھی بات ہے مگر ہمیں بھی تو کچھ کھانے کے لئے درکار ہے! اتنے میں ایک شَخص ایک بڑی لگن  بھر کرگوشت اور روٹی لے آیا۔ آپ نے فرما۔۔۔

مزید

امام مالک بن انس

حضرت سیدنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت سیِّدُناحافظ ابو عمر بن عبدالبَر علیہ رحمۃاللہ الاکبر نے اپنی کتاب""الاَ نْسَاب"" میں تحریر فرمایاہے کہ حضرت سیِّدُنا امام مالک بن اَنَس بن ابی عامر اَصْبَحِیْ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدینۃالرسول عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے امام ہیں ۔یہیں سے حق ظاہر اور غالب ہوا۔ یہیں سے دین کی ابتداہوئی اور اسے شہرت ملی۔یہیں سے شہر فتح کئے گئے اور مسلسل مدد ملی۔ امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ""عالِمِ مدینہ"" کہا جاتاہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علم کی شہرت ہر طرف پھیلی اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اکتسابِ علم کے لئے لوگوں نے دور دراز کے سفر طے کئے۔ (سیر اعلام النبلاء، الرقم۱۱۸0، مالک الامام،ج۷،ص۳۸۸،مفھوماً)فتاویٰ نویسی:حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سترہ (17)برس کی عمر میں تدریسِ علم کی مسند پر تشریف فرما ہوئے۔ آپ ر۔۔۔

مزید

امام ابو یوسف

امام ابویوسف علیہ الرحمہ یعقوب بن۱براہیم بن حبیب بن خنیس بن سعد بن عتبہ انصاری صحابی : کوفہ میں عہد ہشام بن عبد الملک میں ۱۱۳ھ؁ میں پیدا ہوئے ابو یوسف کنیت تھی ۔ امام اجل ، فقیہ اکمل،عالم ماہر ، فاضل متجر ،حافظ سنن ،صاحب حدیث ،ثقہ ،مجتہدفی المذہب اور امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سب سے متقدم تھے۔آپ ہی نے پہلے پہل امام ابو حنیفہ کے مذہب پر کتابیں لکھیں اور مسائل کو املاء و نشر کیا اور ان کے مذہب کو اقطار عالم میں پھیلایا،آپ ہی سب سے پہلے قاضی القضاۃ اور افقہ العلماء وسید العلماء کے لقب سے ملقب ہوئے اور آپ نے ہی اس ہئیت کا لباس علماء کا جو آج کل مروج ہے ، یجاد کیا۔حدیث کو امام ابو حنیفہ وابا اسحٰق شیبابی و سلیمان تیمی ویحٰی بن سعد و سلیمان اعمش و ہشام بن عروہ و عبید اللہ بن عمر عمری وعطاء بن سائب و محد بن اسحٰق بن یسار ولیث بن سعد وغیر ہم سے سماعت کیا اور فقہ کو پہلے ابن لیلیٰ پھر امام ابو حن۔۔۔

مزید

حضرت سید موسیٰ جون

حضرت سید موسیٰ جون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت سید موسیٰ

حضرت سید موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۱۴ رمضان المبارک ۱۵۳ھ میں بمقام مدینہ طیّبہ ولادت ہوئی۔ ربیع الاوّل ۱۹۸ھ میں ہوئی اپنے والدِ گرامی سے خلافت پائی۔ ماہِ ربیع الآخر ۲۱۴ھ میں بروز جمعہ وصال فرمایا۔ مرقد پاک مدینہ منوّرہ میں ہے۔ (شریفُ التواریخ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابوالفضل جوہری

حضرت شیخ ابوالفضل جوہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی

حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت: ابو اسحاق۔اور لقب: شرف الدین تھا۔ بیعت وخلافت: شیخ ابو اسحاق شامی  نے شیخ ممشاد علی دینوری کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور خرقۂ خلافت بھی حاصل کیارحمۃ اللہ علیہما۔ سیرت وخصائص: حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ ٔچشتیہ کے نامی گرامی بزرگوں میں سے تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں ممتاز تھے۔ زہد و ریاضت میں بے مثال، خلق سے بے نیاز اور خالق سے ہی ہمراز تھے۔ درویشوں سے محبت کرتے۔ اولیاء اللہ میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ فقراء میں بلند رتبہ تھے۔ سات دن کے بعد افطار کرتے تھے کہ "معراج الفقراء جوع" (بھوک ہی فقراء کی معراج ہے) مرید ہونے سے پہلےچالیس روز تک استخارہ کیا آخر ہاتف غیبی نے آواز دی" اے ابواسحاق! جاؤ، اور ممشاد دینوری کی خدمت میں حاضری دو" آپ خواجہ دین۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عبداللہ برقی خوارزمی

حضرت شیخ عبداللہ برقی خوارزمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت ابو سلیمان احمد خطابی

حضرت ابو سلیمان احمد خطابی (صاحب معالم السنن) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید