ولادت باسعادت : آل نبی ، اولاد علی ، گل گلشن ِجیلانی حضرت سیدوجاہت رسول قادری رضوی ۲۷ / جمادی االاولیٰ ۱۳۵۸ھ بمطابق ۱۶/ جولائی ۱۹۳۹ء کو بنارس میں پیدا ہوئے ۔ خاندانی حالت: خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا سید ہدایت رسول قادری جو کہ بے مثال مناظر ، محقق، مصنف، واعظ اور شاعر تھے، آپ کے جدِ امجد ہیں۔ جب کہ آپ کے والدِ ماجد مولانا سید وزارت رسول حامدی، جانشین ِ اعلیٰ حضرت حجۃ الاسلام مولانا شاہ محمد حامد رضا خاں بریلویکے مرید ، شاگرد اور خلیفہ ہونے کا شر ف رکھتے تھے۔ تعلیم وتربیت : قرآن مجید ناظرہ اور اردو کی ابتدائی تعلیم والدہ ماجدہ سے گھر میں ہی حاصل کی۔ والدہ ماجدہ بھی شعری ذوق کی حامل اور حضور حجۃ الاسلام سے شرف بیعت رکھتی تھیں۔ کچھ عرصہ دارالعلوم حمدیہ رضویہ میں زیر تعلیم رہے۔ پھر والد ِ ماجد جب بسلسلہ ملازمت راج شاہی ، مشترقی پاکستان چلے گئے توآپ بھی ان کے ساتھ تھے ، میٹرک وہیں پر کیا۔ بی ، اے ۔۔۔
مزیدعمر سعیدی، استاذ القراء علامہ قاری محمد خانوادۂ غزالیِ زماں حضرت علامہ مولانا سیّد احمد سعیدشاہ کاظمی کے منظورِ نظر، اُستاذ القراء حضرت علامہ مولانا قاری محمد عمر سعیدی جامعہ اَنوار العلوم(ملتان) میں تجوید و قراءت کے مدرّس تھے۔ وصال:آپ نے جمعۃ المبارک،۲؍ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۵ھ مطابق ۱۷؍ نومبر ۲۰۲۳ء کوصبحِ صادق کے وقت، نشتر ہسپتال (ملتان) وارڈ نمبر ۷میں وصال فرمایا۔نمازِ جنازہ:۱۷؍ نومبر 2023ء ہی کو بعدِ نمازِ جمعہ دربارِ عالیہ سعیدیہ کاظمیہ شاہی عیدگاہ ملتان میں آپ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ ۔۔۔
مزیداجمل مہاروی، پیرِ طریقت صاحبزادہ خواجہ محمد وصال:پیرِ طریقت حضرت صاحبزادہ خواجہ محمد اجمل مَہاروی(آستانۂ مہار شریف چشتیاں، پنجاب، پاکستان) جمعرات، ۸؍ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۵ھ مطابق ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو انتقال فرما گئے۔ ۔۔۔
مزیدحامد احمد صدّیقی، علامہ ڈاکٹر مفتی محمد مفتیِ اعظم مدھیہ پردیش(انڈیا) علامہ ڈاکٹر مفتی محمد حامد احمد صدّیقی برہانِ ملّت حضرت علامہ مولانا محمد برہان الحق جبل پوری (خلیفۂ اعلیٰ حضرت) کے صاحبزادے تھے۔ وصال:17؍ جمادی الاولیٰ 1445ھ مطابق 2؍ دسمبر 2023ء بروز ہفتہ۔ ۔۔۔
مزیدجلال الدین سُرخ بخاری سہروردی، مخدوم سیّداسمِ گرامی: جلال الدین۔لقب: سرخ بخاری۔نسب:آپ کاتعلق سادات ِبخاراسےہے۔ سلسلۂ نسب اِس طرح ہے:حضرت سیّد مخدوم جلال الدین سرخ بخاری بن سیّد ابو المؤید علی بن سیّد جعفر حسینی بن سیّد محمد بن سیّد محمود بن سیّد احمد بن سیّد عبداللہ بن سیّد علی اصغر بن سیّد جعفر ثانی بن امام علی نقی بن امام محمد تقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ۔’’سرخ بخاری‘‘ کی وجہِ تسمیہ:عرفِ عام میں آپ کو جلال الدین سرخ بخاری کے نام سے پکارا اور لکھا جاتا ہے۔اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ آپ بخارا کے رہنے والے تھے؛ وہاں کی آب و ہوا کی وجہ سے آپ کے چہرے کا رنگ سرخ مائل تھا۔ اس وجہ سے آپ کے پیر و مُرشِد حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا سہروردی ملتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیار سے ’’سرخ بخاری‘‘ کے نام سے پکارت۔۔۔
مزید