/ Friday, 29 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(200)  تلاش کے نتائج

حضرت شیخ رکن الدین فردوسی

حضرت شیخ رکن الدین فردوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ خواجہ بدرالدین سمر قندی کے مرید تھے، دہلی آپ کا مسکن تھا اور جب سلطان کیقباد نے کیلو کہری میں نئی شہری آبادی کرنا چاہی تو آپ بھی وہاں تشریف لائے اور دریائے جمنا کے کنارے مقیم ہوگئے۔ غالباً آپ کے اور شیخ نظام الدین اولیاء کے درمیان چنداں محبت و اخلاص نہ تھا۔ سیرالاولیاء میں لکھا ہے کہ شیخ رکن الدین کے نوجوان بیٹے اور دوسرے مرید اکثر و بیشتر کشتی میں بیٹھ کر ناچتے گاتے اور سماع کرتے ہوئے خواجہ نظام الدین اولیاء کے مکان کے نیچے سے گزرا کرتے تھے۔ ایک روز اسی طرح گزر رہے تھے کہ خواجہ نظام الدین اولیاء کی ان پر نظر پڑی تو (اپنے حجرے سے) سر باہر نکالا اور فرمایا کہ ایک وہ ہے جو برسوں سے خون جگر پی رہا ہے اور اس راہ پر فدا ہوچکا ہے اور دوسرے یہ نوجوان ہیں جو کہتے ہیں کہ تو کیا ہے جو ہم نہیں (یعنی وہ کہتے تھے کہ خواجہ نظام اور ہم میں کیا فرق ہے) او۔۔۔

مزید

حضرت شیخ رکن الدین سنجانی

حضرت شیخ رکن الدین سنجانی (بغداد) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

ابو عبداللہ محمد جلال الدین بن عبدالرحمٰن

ابو عبداللہ محمد جلال الدین بن عبدالرحمٰن (صاحبِ تلخیص المفتاح) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

تاج الدین حضرت عبداللہ ابنِ ترکمانی

تاج الدین حضرت عبداللہ ابنِ ترکمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  احمد بن عثمان بن ابراہیم بن مصطفیٰ ماردینی: قاہرہ میں شنبہ کی رات ۲۵؍ ماہ ذی الحجہ ۶۸۱ھ میں پیدا ہوئے۔فقہ اپنے باپ اور بھائی سے پڑھی اور حدیث کو دمیاطی اور ابنِ صواف سے سنا اور روایت کیا،مدت تک تدریس کی اور فتوےٰ دیا۔تاج الدین لقب تھا مگر ابن ترکمانی کے نام سے مشہور تھے۔تصانیف بہت عمدہ فقہ واصول فقہ و حدیث و فرائض و نحو و ہئیت اور منطق وغیرہ میں کیں اور جامع کبیر و ہدایہ کی شرح تصنیف کی اور غرہ ماہ جمادی الاولیٰ ۷۴۴ھ میں وفات پائی۔’’معدن شرف‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت سید خواجہ شمس الدین امیر کلال سوخاری

حضرت سید خواجہ شمس الدین امیر کلال سوخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت امیر کلال رحمۃ اللہ علیہ صحیح النسب سید ہیں۔ طریقت میں آپ کا انتساب حضرت بابا محمد سماسی قدس سرہ سے ہے۔ آپ قصبۂ سو خار (جو قصبہ سماس سے پندرہ میل اور بخارا سے ایک میل کے فاصلہ پر ہے) میں ۶۷۶ھ/ ۱۲۷۸ء میں پیدا ہوئی۔ آپ کوزہ گری کا شغل رکھتے تھے۔ فارسی زبان میں کوزہ گر کو کلال کہتے ہیں۔ لہٰذا آپ امیر کلال کے نام سے آسمانِ طریقت و معرفت پر آفتاب و ماہتاب بن کر چمکے۔ آپ اوائل جوانی میں کشتی لڑا کرتے تھے۔ ایک روز آپ رامتین میں کشتی لڑنے میں مشغول تھے۔ حضرت محمد بابا سماسی رحمۃ اللہ علیہ کا گزر اُدھر سے ہوا، اور وہ یہ نظارہ دیکھنے کے لیے ایک دیوار کے سایہ میں ٹھہر گئے اور آپ پر توجہ مرکوز کرکے محو ہوگئے۔ حضرت بابا رحمۃ اللہ علیہ کے خدام میں سے ایک نے عرض کیا یا حضرت! آپ ان لوگوں پر جو اُمورِ بدعت میں مصروف ہیں، کیوں حیران و پریش۔۔۔

مزید

حضرت شاہ شیخ احمد فیض نفس

حضرت شاہ شیخ احمد فیض نفس رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شمس الدین حضرت محمد بن یوسف قونوی

شمس الدین حضرت محمد بن یوسف بن الیاس قونوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن یوسف بن الیاس قونوی: شمس الدین لقب تھا۔فاضل بے بدل،  محدث کامل جامع فروع واصول،جابچ معقول و منقول تھے۔ابنِ قطلو بغانے ابن حبیب سے روایت کی ہے کہ شمس الدین محمد اپنے وقت کے علم و عمل میں امام اور طریقہ میں خیر اہل زمانہ ،علامۃ العلماء،قدوۃ الزہاد تھے۔علم ،تاج الدین اسمٰعیل بن خلیل شاگرد فخر الدین عثمان بن مصطفیٰ ترکمانی تلمیذ صدر الدین سلیمان بن اپنی العز شاگرد حصیری سے اخذ کیا اور ایسی جید تصنیفات کی جو اپ کے غزارۃِ علم اور دقیقی فہم پردال ہے چنانچہ شرح تلخیص مفتاح،شرح مجمع البحرین،شرح عمدہ النسفی جو اصولِ دین میں ہے اور در البحار تنیف کیں اور امامِ نووی کی کتاب منہاج شرح صحیح مسلم اور کتاب مفصل زمخشری کو مختصر کیا اور ۵؍جمادی الاولیٰ ۷۸۸ھ میں وفات پائی۔’’کوکب برج سعادت‘‘تاریخ وفات ہے۔ (ش۔۔۔

مزید

شیخ مظفر بلخی

شیخ مظفر بلخی (مکہ) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ شیخ شرف الدین منیری قدس سرہٗ کے مرید اور خلیفہ تھے شیخ شرف الدین نے آپ کو اپنے مکتوبات میں امام مظفر کے نام سے موسوم کیا ہے مناقب الاصفیاء میں لکھا ہے کہ شیخ شرف الدین منیری کے ایک لاکھ مرید تھے ان میں سے تین سو حضرات واصل باللہ تھے اور تین ایسے بزرگ تھے جو محبوب اللہ تھے ایک جناب مظفر بلخی دوسرے ملک زادہ مظفر تیسرے مولانا نظام الدین حصاری قدس سرہم تھے۔حضرت شیخ مظفر بلخی﷫ کے والد مکرم جناب شمس الدین بلخی ابتدائی عمر میں ہی دہلی میں آگئے تھے اور سلطانِ دہلی کے دربار میں ایک عہد پر فائز ہوئے کچھ عرصہ کے بعد تارک الدنیا ہوکر اپنی بیوی کو لکھا کہ میں تارک الدّنیا ہوگیا ہوں اگر تمہیں میرے اس مقصدے سے اتفاق ہوتو اپنا مال و متاع اپنے بیٹوں کو دے کر میرے پاس آجاؤ اور صبر و قناعت کی زندگی اختیار کرلو۔ اس نیک سیرت بی بی نے اپنے دونوں بیٹوں مظفر اور معزالد۔۔۔

مزید

حضرت سید اسدالدین آفتاب ہند

حضرت سید اسدالدین آفتاب ہند رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عبدالحق حقیقت ماہر

حضرت شیخ عبدالحق حقیقت ماہر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (مدینۃ المنورہ)۔۔۔

مزید