/ Saturday, 20 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(196)  تلاش کے نتائج

حضرت شیخ شرف الدین مدنی مسقطی

حضرت شیخ شرف الدین مدنی مسقطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت ابو حامد محمد بن محمد عمیدی سمرقندی

حضرت ابو حامد محمد بن محمد عمیدی سمرقندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد بن محمد بن محمد عمیدی سمر قندی: ابو حامد کنیت اور رکن الاسلام لقب تھا۔مذہب و خلاف خصوصاً علم مناظرہ میں امام تھے،آپ ہی نے بخلاف متقدمین کے اپنی تصنیف میں علم خلاف کو جدا کیا،آپ منجملہ ان چار ارکان کے ہیں جنہوں نے رضی الدین نیشا پوری سے علم خلاف حاصل کیا جن میں سے ہر ایک رکن کے نام کے ساتھ مشہور ہوا،جن میں سے ایک رکن الدین عمیدی دوسرا رکن الدین طاؤسی،تیسرا رکن الدین امام زادہ چوتھے کا نام صاحب خلکان لکھتے ہیں کر یاد نہیں۔ عمیدی نے فن خلاف میں ایک کتاب ’’طریقہ‘‘ نام تصنیف کی جو فقہاء کے نزدیک مشہور معروف ہے اور ایک کتاب’’ارشاد‘‘ تصنیف کی جس کی شرح قاضی شمس الدین ابو العباس احمد خوئی بن خلیلل فقیہ شافعی اور نجم الدین مرندی اور بدر الدین مراغی وغیرہ جماعت علماء و فضلاء نے کی اور ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو نصر ضیاء الدین موسیٰ

حضرت شیخ ابو نصر ضیاء الدین موسیٰ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلخِ ربیع الاول ۵۳۵ھ میں متولد ہوئے، اپنے والد بزرگوار سے تفقہ حاصل کیا، اور اُنہیں سے اور سعید بن البنّا رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث سنی، کثیر السّکوت طویل المراقبہ تھے، انکسار و افتقار سے متصف زاہد، متورع تھے، دمشق میں چلے گئے، اور وہیں توطن اختیار کیا، غرہ جمادی الآخر ۶۱۸ھ میں وفات پائی، مدرسہ مجاہدیہ میں نماز جنازہ پڑھی گئی، اور جبلِ قاسیون میں مدفون ہوئے، اپنے سب بھایوں سے اخیر فوت ہوئے۔ [ایضًا ص ۱۱۳] (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

جلال الدین رومی، مولائے روم، علامہ محمد

 جلال الدین رومی، مولائے روم، علامہ محمد نام ونسب:اصل نام محمد،لقب جلال الدین اورمولائے روم تھا ۔جواہر مضیہ میں سلسلہ نسب اس طرح بیان کیا ہے ! محمد جلال الدین بن محمدبہاؤالدین  بن محمد بن حسین بلخی  بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) تاریخ ِولادت:  مولائے روم۔ ۶۰۴ھ مطابق  ۱۲۰۷ءمیں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت:ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد شیخ بہاؤ الدین سے حاصل کی  پھر انہوں نے  اپنے مرید سید برہان الدین کو مولاناکا معلم اور اتالیق بنادیا۔ اکثر علوم مولانا کو انہی سے حاصل ہوئے۔ ۶۳۹ھ میں حلب کے مدرسہ حلاویہ میں فقہ اور مذاہب کے بہت بڑے عالم مولاناکمال الدین سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ان کے علاوہ عالمِ اسلام کی عظیم ہستیوں شیخ سعدالدین حموی ، شیخ محی الدین ابن عربی ،شیخ شہاب الدین سہروردی،شیخ عثمان رومی ،۔۔۔

مزید

ابو عثمان مغربی

حضرت ابو عثمان مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

مُلا نورالدین ملک یار

مُلا نورالدین ملک یار (دہلی) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ محمد عارف ماہ

حضرت شاہ محمد عارف ماہ (مسقط) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ شمس الدین ترک پانی پتی

حضرت خواجہ شمس الدین ترک پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت خواجہ شمس الدین ۔لقب:شمس الاولیاء۔ترکی النسل ہونے کی وجہ سےترک،اورپانی پت میں قیام کی وجہ سے پانی پتی کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شمس الدین ترک بن سید احمدبن سیدعبدالمومن بن سیدعبدالملک بن سیدسیف الدین بن خواجہ ورعنابن باباقرعنا۔آپ کے آباؤاجدادترک کےرہنےوالےتھے۔آپ ساداتِ علوی  سےتھے۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سے حضرت محمدحنیفہ بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ تک پہنچتاہے۔ تاریخِ ولادت:21/جمادی الثانی 597ھ،مطابق مارچ/1201ءکوبمقام مرخس ترکمانستان میں پیداہوئے۔ تحصیل ِ علم: آپ کی تعلیم وتربیت ترکمانستان میں ہوئی۔آپ نے بہت جلدتفسیر،حدیث،فقہ،ریاضی،منطق، ہیئت،ہندسہ میں قابلیت حاصل کی۔جلدہی علم معقول و منقول سےفارغ ہوکرعلم باطنی کی طرف متوجہ ہوئے۔ بیعت وخلافت: حضرت بابافریدالدین مسعودگنج شکررحمتہ اللہ علیہ نےآپ کو۔۔۔

مزید

حضرت نجم الدین محمد عبداللہ اصفہانی

حضرت نجم الدین محمد عبداللہ اصفہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ قطب الدین یحیی جامی نیشاپوری

حضرت خواجہ قطب الدین یحیی جامی نیشاپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ کی کنیت ابو افضل ہے۔جام کے رہنے والے ہیں۔نیشاپور کی پیدائش ہے۔علوم ظاہری"احوال ظاہری سے موصوف مصروف تھے۔شیخ رکن  الدین علاؤ الدولہ اور شیخ صفی الدین اروبیلی"شیخ صدر الدین اروبیلی"شیخ شرف الدین ورکزینی کی صحبت میں رہے ہیں۔سات دفعہ حج کیا ہے ۔ایک جنگل میں اپنے گلہ کے پیچھے تھے۔وہاں پر ان کو بیت اللہ کی زیارت کا پختہ ارادہ ہوگیا۔وہیں سے روانہ ہوگئے اور  یہ رقعہ اپنے اصحاب کو لکھا کہ کل مجھے ایک جماعت کے ساتھ جنگل اور گلہ کے لیے باہر سیر جانے کا اتفاق ہوا۔رباعی   یادوست    ببوستان     شدم  ربگذری                    برگل&nbs۔۔۔

مزید