/ Wednesday, 24 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(312)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا قاضی حکیم عزیز اللہ فقیر امان اللہ ہکڑو

قاضی عزیز الدین ہکڑو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا قاضی حکیم عزیز اللہ فقیر امان اللہ ہکڑو ، گوٹھ بٹھی ہکڑا تحصیل میرو خان ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: شہداد کوٹ کی عظیم دینی درسگاہ میں داخلہ لیا اور غوث الزمان مفتی اعظم استاد الاساتذہ حضرت علامہ الحاج خواجہ غلام صدیق شہداد کوٹی قدس سرہٗ سے نصابی کتب پڑھ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت: آپ عظیم صوفی بزرگ حضرت علامہ سید احمد خالد شامی قدس سرہ السامی (مدفون بمبئی انڈیا) سے دست بیعت تھے۔ اور حضرت مولانا حکیم سید عبدالغفار شاہ راشدی کے پیر بھائی اور گہرے دوست تھے۔ اسی نسبت سے آپ نے پیر صاحب عبدالغفار کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔ اس کا مطلب آپ ۱۹۶۱ء تک حیات تھے اس کے بعد آپ کا انتقا ل ہوا۔ شادی و اولاد:  دوشادیاں کیں۔ پہلی بیوی سے ایک بیٹا مولوی حسن اللہ پیدا ہوا۔ دوسری بیوی سے تین بیٹیاں تولد اور دو بیٹے تولد ہوئے۔ ۱۔  &۔۔۔

مزید

حضرت علامہ شیخ محمد ابو الیسر بن شیخ محمد ابی الخیر عابدین

حضرت علامہ شیخ محمد ابو الیسر بن شیخ محمد ابی الخیر عابدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

بحر العلوم مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی مونگیری

بحر العلوم مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی  مونگیری علیہ الرحمہ سابق مفتی دارالعلوم منظرِ اسلام بریلی شریف نام ونسب: بحر العلوم حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی بن میر سید حسن بن میر سید جعفر علی میر سید خیرات علی بن میر سید منصور علی۔(علیہم الرحمہ) تاریخ ِ ولادت: ہندوستان کے موضع بوانا (صوبہ بہار) میں 14/رمضان المبارک1337ھ؍13/جون1919،ء بروز جمعۃ المبارک صبح صادق کے وقت تولد ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے درسِ نظامی کی کتب ِمتداولہ مدرسہ فیض الغرباء آرہ صوبہ بہار، شمس العلوم بدایوں اور جامعہ رضویہ منظرِ اسلام بریلی شریف میں حضرت مولانا محمد اسماعیل آروی، حضرت مولانا محمد ابراہیم آروی، حضرت مولانا محمد ابراہیم آروی، حضرت مفتی محمد ابراہیم سمستی پوری، حضرت مولانا مفتی ابرار حسین، حضرت مولانا احسان علی مظفر پوری اور شیخ المحدثین علامہ مولانا مفتی نور الحسین مجددی رامپوری شار۔۔۔

مزید

فقیہِ اعظم حضرت علامہ مفتی محمد نور اللہ نعیمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

  فقیہِ اعظم حضرت علامہ مفتی محمد نور اللہ نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: علامہ مفتی محمد نوراللہ نعیمی بصیرپوری ۔کنیت:ابوالخیر۔لقب:فقیہِ اعظم ۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:فقیہِ اعظم مولانا مفتی نوراللہ بصیرپوری بن حضرت علامہ مولانا الحاج ابوالنورمحمدصدیق چشتی بن حضرت مولانااحمددین ۔علیہم الرحمہ۔ آپ کا تعلق ارائیں خاندان کے ایک ایسےعلمی و روحانی گھرانے سے ہے، جونسلاً بعد نسل علوم اسلامیہ کا  امین چلا آرہا ہے۔ تاریخ ِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 16/رجب المرجب 1332ھ،مطابق 10/جون 1914ءکوتحصیل دیپالپورضلع ساہیوال پنجاب میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے  والد ماجد زبدۃ الاصفیاء مولانا ابو النور محمد صدیق چشتی علیہ الرحمۃ (م 1380ھ/1961ء) اور جدامجد حضرت مولانا احمد دین علیہ الرحمۃ (م1361ھ/1942ء)سے  علوم عقلیہ و نقلیہ کی تحصیل کی،پھر متحدہ ہندوستان کے مخ۔۔۔

مزید

شفیع اوکاڑوی ، خطیب اعظم پاکستان ، علامہ حافظ محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

شفیع اوکاڑوی ، خطیب اعظم پاکستان ، علامہ  حافظ محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: خطیب ِپاکستان حضرت علامہ حافظ محمد شفیع اوکاڑوی نقشبندی،بن حاجی شیخ کرم الہی،بن شیخ اللہ دتا ،بن شیخ امام الدین(رحمہم اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین)۔ تاریخ ِ ولادت: آپ 1929ء کو کھیم کرن (ضلع ترن تارن)مشرقی پنجاب (انڈیا ) میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدآئی تعلیم سے لیکر مڈل تک تعلیم کھیم کرن میں حاصل کی ،اس کے بعد اپنے خاندان سمیت کھیم کرن سے اوکاڑا (پنجاب پاکستان)منتقل ہو گئے ۔ یہاں دارالعلوم اشرف المدارس میں شیخ القرآن حضرت علامہ غلام علی اوکاڑوی علیہ الرحمہ سے اور بعد میں مدرسہ عربیہ انوار العلوم ملتان میں غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید شاہ صاحب کاظمی علیہ الرحمہ سے جمیع علوم ِدینیہ کی تکمیل کر کے سندِ فراغ حاصل کی ۔ بیعت وخلافت: آستانہ عالیہ شرق پور شریف (ضلع شیخوپورہ )میں شیخ طریقت ۔۔۔

مزید

زینت القراء قاری غلام محی الدین رضوی

زینت القراء قاری غلام محی الدین رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: قاری غلام محی الدین رضوی۔لقب: زینت القراء۔والدکااسم گرامی:حضرت حافظ  قاری غلام جیلانی رضوی  پیلی بھیتی۔ ولادت : آپ کی ولادت باسعادت "پیلی بھیت" کےایک علمی گھرانےمیں ہوئی۔ آپ کی پیدائش  کے وقت ولی کامل  حضرت شاہ جی محمد شیرمیاں  رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے لعاب دہن سے نوازا ، دعا دی  اورفرمایا:کہ"یہ بچہ قران حکیم کا ماہر اور متجر عالمِ دین ہوگا"۔ تحصیل علم:قاری غلام محی الدین نے دس سال  کی عمر میں حفظ قرآن کرلیا اور لکھنؤ کے مدرسہ فرقانیہ میں داخلہ لے کر قاری محمد نذر سے تلمذ حاصل کیا اور بہت کم عمری میں آپ کا  شمار  مشاہیر  قراء میں ہونے لگا۔ قرأت  کی تکمیل  کے بعد قاری غلام محی الدین  نے مولانا وصی احمد محدث سورتی پیلی بھیتی علیہ الرحمۃ کے مدرسۃ الحدیث&۔۔۔

مزید

حضرت علامہ قاضی دوست محمد صدیقی بلبلِ سندھ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت علامہ قاضی دوست محمد صدیقی بلبلِ سندھ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   شہباز خطابت ، لحن داودی ، ترجمان اہلسنت حضرت علامہ قاضی دوست محمد صدیقی المعروف مولانا بلبل سندھ کی ولادت باسعادت سندھ کے مشہور شہر شکار پور کی نامور تحصیل گڑھی یاسین کی چھوٹی سی بستی ’’گوٹھ ترائی ‘‘کے نامور علمی خاندان ’’صدیقی قاضی ‘‘میں مولانا محمد بقا صدیقی کے گھر ۱۹۱۸ء کو ہوئی ۔ اس خاندان نے بے شمار علما ء فضلاء و اطباء پیداکئے ، اسی خاندان کی ایک اور علمی شخصیت حضرت مولانا فضیلت اور شیعیت کی تروید میں ’’ خلفاء رسول ‘‘ کتاب لکھی تھی ۔ یہ مولانا گل محمد مولانا بلبل سندھ کے چچا تھے ۔ (روشن صبح ص۱۲۲) تعلیم و تربیت : مولانا بلبل سندھ کے تعلیمی سفر کا آغازیوں ہوتا ہے کہ مولانا شاہ محمد (سندھ ) اس کے بعد مولانا عبدالواحد ( کوٹ مٹھن شریف ) اس کے ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عزیز اللہ الحبوی

حضرت مولانا عزیز اللہ الحبوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد عزیز اللہ الحبوی ، لاڑکانہ اور خیر پور میرس کے نامور عالم ، اعلیٰ منتظم ، بیدار مغز استاد اور باصلاحیت سیاسی کارکن تھے ۔ گوٹھ مسوحب ( تحصیل و ضلع لاڑکانہ ) میں حبیب اللہ ڈیتھو کے گھر کے رجب المرجب 1370ھ کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت  پرائمری تعلیم آبائی گوٹھ مسوحب میں حاصل کی۔ اس کے بعد آپ کے والد نے گوٹھ آگانی (تحصیل لاڑکانہ ) کے مدرسہ نعیمیہ میں داخل کرایا۔  جہاں حضرت علامہ مفتی محمد صالح نعیمی کے ہاں تعلیم پائی درسی نصاب مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوئے ۔ جامعہ راشدیہ درگاہ شریف پیر جو گوٹھ میں رئیس العلماء حضرت علامہ تقدس علی خان بریلوی کے ہاں دورہ حدیث شریف پڑھا ۔  اس کے بعد جامعہ اویسیہ رضویہ بہاولپور میں شیخ القرآن علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی قادری رضوی مدظلہ العالی کے ہاں دورہ تفسیر القرآن پڑھا ۔ اور ج۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی

حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب:مفتی تقدس علی خان بن الحاج سردار ولی خاں بن مولانا ہادی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں (علیہم الرحمہ )۔آپ اعلیٰ علیہ الرحمہ کے چچا زاد بھائی کے  فرزندِ ارجمند تھے،اس رشتے سے آپ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے  بھتیجے ہوتے ہیں۔آپ کی نانی صاحبہ کی بہن اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی زوجہ محترمہ تھیں۔اس لئے آپ پاکستان میں "نواسۂ اعلیٰ حضرت"کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ تاریخِ ولادت:ماہِ رجب المرجب/1325ھ،بمطابق اگست/1907ء میں بمقام آستانہ عالیہ رضویہ محلہ سوداگران بریلی شریف  میں پیدا ہوئے۔ مولانا حسن رضا  خان نے آپ کا تاریخی نام تقدس علی خاں، 1325ھ استخراج فرمایا۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم مولانا خلیل الرحمٰن بہاری، مولانا ظہور الحسن فاروقی مجددی (صدر مدرس مدرسہ عالیہ رام پور ودارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی غلام محمد لغاری

حضرت مولانا مفتی غلام محمد لغاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا مفتی غلام محمد لغاری۔لقب:قاسمی۔والد کا اسم گرامی: الحاج رسول بخش لغاری۔علیہما الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1924ء کو"گوٹھ احمد خاں لغاری"( تحصیل خیر پور ناتھن شاہ ، ضلع دادو سندھ ) میں ہوئی۔ تحصیل علم: ابتدائی تعلیم اپنے گوٹھ میں حاصل کی۔ قرآن پاک ناظرہ اپنے نانا جان حافظ دوست محمد لغاری سے پڑھا۔ فارسی مکمل اور عر بی کی ابتدائی کتب مولانا حاجی محمد چھٹل لغاری کے گوٹھ میں مولانا ولی محمد لغاری سے پڑھیں ۔ درس نظامی کی بقیہ کتب مولانا عبدالحق ربانی کے پاس نصر پور (ضلع حیدرآباد) میں پڑھ کر فارغ التحصیل ہوئے۔ 18 سال کی عمر میں فارغ التحصیل ہو کر پا پیادہ حرمین شریفین کا سفر اختیار کیا حج بیت اللہ اور روضہ رسول ﷺ کی حاضری سے سُرور پایا اس کے بعد مکہ مکرمہ میں حدیث کا درس لیا۔ علم طب کا شوق دامنگیر ہوا جس۔۔۔

مزید