/ Thursday, 25 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(312)  تلاش کے نتائج

حضرت عین الدین شامی

حضرت عین الدین شامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

محمد بن ادریس امام شافعی

حضرت محمد بن ادریس امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابوعبداللہ، لقب شافعی، نام محمد بن ادریس تھا۔ آپ قبیلۂ قریش سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کا نسب نامہ آٹھ واسطوں سے حضرت عبدالمطلب سے ملتا ہے۔ آپ کی والدہ کا نام حضرت ام الحسن بنت حمزہ بن قاسم بن زید بن حسن بن علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ ہے۔ اسی لیے آپ کو قریشی، ہاشمی، علوی اور فاطمی کہا جاتا ہے۔ ائمہ اربعہ میں سے امام سوئم ہیں۔ جب تک مدینہ میں رہے حضرت امام مالک سے پڑھتے رہے۔ جب عراق میں آئے امام محمد بن حسن شاگردِ حضرت امام اعظم سے استفادہ کیا۔ آپ کی ولادت بمقام غرہ یا عسقلان یا بقول دیگر مناور ۱۵۰ھ میں ہوئی۔ امامِ شافعی رحمۃ اللہ علیہ تیرہ سال کی عمر میں حرم میں کہہ رہے تھے: سلونی بما شئتم۔ جو چاہتے ہو مجھ سے پوچھو۔ پندرہ سال کی عمر میں فتویٰ دینے لگے۔ امام احمد بن حنبل﷫ جنھیں تین ہزار احادیث یاد تھیں آپ کی شاگردی میں فخر محسوس کرتے ۔۔۔

مزید

حضرت احمد حوارے رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت احمد حوارے رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت امام مسلم

حضرت امام مسلم  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:امام مسلم ۔کنیت:ابوالحسن۔لقب:عساکر الملت والدین۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے۔امام مسلم بن حجاج بن مسلم بن ورد بن کر شاد۔علیہم الرحمہ۔ آپ  نسبا ًعرب کے مشہور قبیلہ بنو قشیرسے تعلق رکھتے تھے اسی لیے" قشیری "کہلائے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت میں مؤرخین کااختلاف ہے،حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی  علیہ الرحمہ نے202ھ،امام ذہبی نے204ھ،اورامام  ابن اثیر نے206ھ تحریر کیا ہے۔لیکن علماء نے206ھ کوراجح قرار دیا ہے۔آپ کا وطن نیشا پور تھا جو خراسان کا مشہور معروف مردم خیز شہر ہے جو تیسری صدی ہجری میں اسلامی دنیا کا باوقار علمی مرکز تھا۔ علامہ سبکی فرماتے ہیں : نیشا پور اس قدر بڑا اور عظیم الشان شہر تھا کہ بغداد کے بعد اس کی نظیر نہ تھی۔ (طبقات الشافعیہ، ج۱، ص۱۷۳) تحصیل علم: امام مسلم کا زمانہ علم حدیث کی نقل و روایت اورتدریس کا زری۔۔۔

مزید

حضرت ابو جعفر احمد بن وہب بصری

حضرت ابو جعفر احمد بن وہب بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت امام ابو عیسیٰ ترمذی

حضرت امام ابو عیسیٰ ترمذی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:محمد۔کنیت:ابوعیسیٰ۔لقب:امام المحدثین،حافظ الحدیث،صاحبِ سنن۔سلسلہ نسب  اسطرح ہے:امام ابوعیسیٰ محمد بن عیسیٰ  ترمذی بن سورۃ  بن موسیٰ بن ضحاک بن سکن سلمی ترمذی۔علیم الرحمہ۔امام ترمذی علیہ الرحمہ نےاپنےنام کی بجائےکنیت کواختیارکیاہے،اوراسی سےمعروف ہوئے۔ تاریخ ِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 209ھ،مطابق824ءکو"ترمذ"ازبکستان میں ہوئی۔ تحصیل علم:خراسان ماوراء النہر کا علاقہ علم و فن کاگہوارہ رہا ہے جس کی خاک سے ہزاروں اسلامی شخصیتیں ابھریں انہیں میں امام ترمذی کی باکمال ذات گرامی بھی ہے امام ترمذی نے جس زمانہ میں آنکھ  کھولی آپ کے گرد پیش کا سارا ماحول علم و فضل کےغلغلوں سے معمور تھا انہوں نے اپنی فطری مناسبت علم اور قوت حفظ و ضبط کے ساتھ ابتداءمیں اپنے شہر کے محدثین سے کسب فیض کیا پھر اسلامی شہروں کی رحلت کی ا۔۔۔

مزید

حضرت ابو عبداللہ محمد اسماعیل مغربی

حضرت ابو عبداللہ محمد اسماعیل مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

ابو حمزہ خراسانی

حضرت ابو حمزہ خراسانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اصل وطن نیشاپور تھا۔ اجلہ مشائخ خراسان سے تھے، پیر طریقت زہد و حقیقت میں یکتا تھے ایک بار ایک وادی میں سفر کے دوران نذر مانی کہ کسی سے کوئی امداد قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی اسباب دنیا میں سے کوئی چیز اپنے ساتھ رکھی دوران سفر لوٹا یا رسی یا ڈول کچھ بھی نہ تھا چاندی کا ایک ٹکڑا جو آپ کی ہمشیرہ نے دیا تھا جیب میں تھا وہ بھی راہ میں پھینک دیا۔ راستہ میں ایک کنواں آیا، آپ اس میں جاگرے، تین دن گزرے تو آپ نے محسوس کیا کہ باہر کوئی لوگ گزر رہے ہیں خیال آیا کہ انہیں آواز دے کر امداد کے لیے کہا جائے مگر خاموش رہے کہ اس طرح اللہ کے بغیر کسی دوسرے سے امداد طلب کی جائے۔ وہ کنویں کے سر پر آپہنچے، یہ کنواں راستے میں ایسی جگہ پر تھا کہ لوگوں کے گرنے کا احتمال تھا چنانچہ ان لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اسے مٹی سے پُر کردیا جائے ان کے اس فیصلے سے آپ کو بے پناہ پر۔۔۔

مزید