/ Friday, 29 March,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(279)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ مفتی عبدالسلام سنبھلی

مخدوم ملت مفتی محمد عبدالسلام رضوی سنبھلی بانی فیض العلوم سرائے ترین سنبھل مراد آباد ولادت مخدوم ملت  حضرت  الشاہ مولانا مفتی محمد عبدالسلام قادری رضوی بن الشیخ  احمد بن اللہ ابن الشیخ حافظ حکیم اللہ بن الشیخ عظیم اللہ بن الشیخ مکارم کی ولادت شمالی ہند کے مشہور و معروف مرودم خیز علاقہ  سنبھل ضلع  مراد آباد کی ایک صنعتی بستی سرائے ٹرین کےمحلہ نواب خیل میں ایک علمی وروحانی گھرانےکے اندر غالباً  ۱۳۲۳ھ؍۱۹۰۵ء میں ہوئی۔ تعلیم وتربیت حضرت  مفتی عبدالسلام علیہ الرحمہ ابھی  دو ہی سال  کے تھے کہ سر سے والد ماجد کا سایۂ عاطفت اٹھ گیا اور پرورش کا  بار والدہ ماجدہ کے زیر سایہ بڑے بڑے بھائیوں نے برداشت کیا، اور نہ صرف پرورش ہی کا بار اٹھایا بلکہ عمدہ تربیت اور اس کے ساتھ ساتھ  زیور  علم سے آراستہ کرنے میں بڑی جانفشانی سے کام لیا۔ مفتی عب۔۔۔

مزید

استاد العلماء حضرت مولانا عبدالرحمن سہڑو

استاد العلماء حضرت مولانا عبدالرحمن سہڑو  رحمۃ   اللہ علیہ استاد العلماء حضرت مولانا عبدالرحمن سہڑو بن محمد عمر بن خیر محمد گوٹھ کندھرا سہڑا (تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ ) میں ۱۳۴۰ھ؍ ۱۹۲۲ء (شناختی کارڈ کے مطابق ) کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم مدرسہ شمس العلوم گوٹھ خیر محمد آریجا میں علامہ تاج محمد آریجوی سے حاصل کی اس کے بعد مدرسہ دارالفیض سونہ جتوئی میں غالبا علامہ دوست علی جتوئی سے بعض اسباق پڑھے ، بعد ازاں جامعہ عربیہ قاسم العلوم درگاہ مشوری شریف میں حضرت فقیہ اعظم علامہ مفتی محمد قاسم مشوری سے بعض کتابیں پڑھی اس کے بعد ہمایوں شریف کا رخ کیا جہاں غالبا مفتی عبدالباقی ہمایونی سے تعلیم حاصل کی اور بالآخر استاد اول علامہ تاج محمد آریجوی کے پاس آئے وہیں نصاب کی تکمیل کے بعد ۱۹۶۵ء کو فارغ التحصیل ہوئے ۔ بعد فراغت جامعہ رضویہ مظہر الا سلام فیصل آباد میں حضرت علامہ م۔۔۔

مزید

قاسم مشوری، مفتی پیر محمد

 قاسم مشوری، مفتی پیر محمد نام ونسب: اسم گرامی:مولانا مفتی محمد قاسم مشوری علیہ الرحمۃ۔ لقب:فقیہِ اعظم سندھ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت خواجہ محمد قاسم مشوری بن حاجی محمد عثمان بن نہال خان بن اللہ بخش بن یار محمد بن پیارو خان بن شاہ محمد مشوری  (علیہم الرحمۃ)۔ آپ کا خاندانی تعلّق: ’’ رندبلوچ‘‘ کی شاخ ’’مشوری‘‘سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز پیر،12؍ربیع الاوّل1316ھ مطابق یکم اگست1898ءکو درگاہِ عالیہ مشوری شریف ضلع لاڑکانہ سندھ میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ نہایت ہی ذہین وفطین تھے۔اپنی والدہ محترمہ سے ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا۔آپ کی والدہ ماجدہ نہایت عابدہ ، زاہدہ اور شب خیز اور قرآن مجید کی عاملہ خاتون تھیں ۔ اس کے بعد قریب ہی ’’گوٹھ ملا ابڑا‘‘ میں صوفیِ باصفا حضرت مولانا محمد عالم ابڑو سے فارسی۔۔۔

مزید

حضرت میاں محمد حسین قادری

حضرت میاں محمد حسین قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

ظفر علی نعمانی ، بانی دارالعلوم امجدیہ ، علامہ مفتی، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

ظفر علی نعمانی ، بانی دارالعلوم امجدیہ ،  علامہ مفتی، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسم گرامی:  مولانا مفتی ظفر علی نعمانی۔لقب:سید نا امام اعظم ابو حنیفہ سے محبت و نسبت کے سبب ’’نعمانی‘‘اپنے نام کے ساتھ لکھتے تھے جو کہ نام کا حصہ بن گیا۔ والد کااسم گرامی: مولانا محمد ادریس علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 15/نومبر 1917ء،مطابق ماہ صفر/1336ھ،کو’’سید پور‘‘ضلع بلیا،یو پی انڈیا میں ہوئی۔(روشن دریچے:201) تحصیل ِعلم: آپ نے پرائمری تعلیم سید پور میں حاصل کی ۔ اس کے بعد خلیفہ اعلٰیحضرت مولانا رحیم بخش رضوی کے مدرسہ ’’فیض الغرباء ‘‘شاہ پور صوبہ بہار میںداخلہلیا ، قابل ترین اساتذہ سے اکتساب فیض کیا اور تھوڑے ہی عرصہ میںشرح جامی تک کتابیں پڑھ لیں ، اس کے بعد مزید تعلیم کے لئے اہل سنت و جماعت کی نامور د۔۔۔

مزید

حسین علی، المعروف، ادیب رائے پوری، سید

 حسین علی، المعروف، ادیب رائے پوری، سید  نام ونسب: اسم گرامی: سیّد حسین علی۔ لقب: ادیبِ اہلسنّت ۔ آپ ’’ادیب رائے پوری‘‘ سے معروف تھے۔سلسلۂ نسب: سیّد حسین علی المعروف ادیب رائے پوری بن حکیم سیّد یعقوب علی۔ رحمۃ اللہ علیہما۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت 1928ء مطابق 1346ھ کو ’’رائے پور‘‘ مدھیہ پردیش، ہند میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ نے ابتدائی تعلیم رائے پور میں حاصل کی۔ فارسی آپ کے گھر کی زبان تھی اور خاندانی پیشہ طب تھا۔ اس لیے بچپن سے ہی فارسی سے گہرا تعلق رہا۔ فارسی زبان کے دو قابلِ قدر اُستاد مولانا عبدالرحمٰن الٰہ آبادی اور ماسٹر شیو پرشاد سے آپ نے فارسی کی تعلیم حاصل کی۔فنِ شاعری میں آپ کو دہلی کے عظیم شاعر حضرت بے خوؔد دہلوی کے شاگردِ رشید حضرت فدؔا خالد دہلوی سے شرفِ تلمذ حاصل تھا۔ وہ ایم اے (اردو) تھے۔ ا ِس کے علاوہ علم۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام محدث اعظم حجازعلامہ ڈاکٹر سید محمدبن علوی مالکی

شیخ الاسلام محدثِ اعظم حجازعلامہ ڈاکٹر سیّد محمدبن علوی مالکی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: پیدائشی نام: سیّد محمد حسن۔بعد ازاں فقط’’محمد‘‘ کےنام سے جانےگئے۔ مکمّل نام: شیخ سیّد محمد بن علوی مالکی ہے۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: محمد حسن بن علوی بن عباس بن عبدالعزیز بن عباس بن عبدالعزیز بن محمد بن قاسم بن علی بن عربی بن ابراہیم بن عمر بن عبدالرحیم بن عبدالعزیز بن ہارون بن علوشی بن مندیل بن علی بن عبدالرحمٰن بن عیسیٰ بن احمد بن محمد بن عیسیٰ بن ادریس بن عبداللہ الکامل بن الحسن المثنّٰی بن الحسن المجتبیٰ  بن علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ  تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم۔رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن۔ آپ کاخاندانی تعلّق ساداتِ کرام سے ہے۔28واسطوں سے سلسلۂ نسب حضرت خاتونِ جنّت سیّدہ فاطمۃ الزہرا سَلَامُ اللہِ عَلَیْہَا تک منتہی ہوتا ہے۔(مفتیِ اعظم ہند۔۔۔

مزید

فیض ملت علامہ مفتی فیض احمد اویسی

فیضِ ملّت حضرت علامہ مفتی فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت علامہ مولانا فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ۔ کنیت: ابوالصالح۔ لقب: فیضِ ملت،محدث بہاولپوری،مصنّفِ اعظم،صاحبِ تصانیفِ کثیرہ۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا فیض احمد اویسی بن مولانا نوراحمد بن مولانا محمدحامد بن محمد کمال علیہم الرحمۃ والرحمٰن۔آپ کا تعلّق قوم ’’لاڑ‘‘ سے ہے۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضورﷺ کےچچا محترم سیّدنا عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ تک منتہی ہوتاہے،اس لیے نسبتاً  ’’عباسی‘‘ ہیں۔(تعارف علمائے اہلِ سنّت: ص40؛ مظلوم مصنّف، ص12) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت 1351ھ مطابق 1932ء کو گاؤں ’’حامد آباد‘‘ تحصیل خان پور،ضلع رحیم یارخان، پنجاب پاکستان میں ہوئی۔(تعارف علمائے اہلِ سنّت:40) تحصیلِ علم: والدِ گرامی دین۔۔۔

مزید

حضرت علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید

حضرت علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پر قاتلانہ حملہ ۱۷ رمضان المبارک ۱۴۳۳ھ بمطابق۶ اگست ۲۰۱۲ء کو ہوا۔ جبکہ آپ کی شہادت ۲۷ رمضان المبارک ۱۴۳۳ھ بمطابق۱۶، اگست ۲۰۱۲ء کو واقع ہوئی۔۔۔۔

مزید

حضرت علامہ یعقوب قادری شہید

حضرت علامہ یعقوب قادری شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید