/ Thursday, 25 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(317)  تلاش کے نتائج

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبداللہ بن جبیر بن نعمان

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبداللہ بن جبیر بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب عبد اللہ ﷜ بن جبیر بن نعمان  بن امیہ بن امرئ القیس (البرک) بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف انصاری، بیعت عقبہ میں شامل تھے بدری صحابی ہیں، غزوہ احد میں جبل الرماۃ یا جبل العین پر تعینات کئے گئے پچاس تیراندازوں پر پر امیر مقرر کئے گئے تھے۔ اور اسی دن عکرمہ بن ابو جہل کے ہاتھوں قتل ہوئے اور جام ِ شہادت نوش فرما کر شہادت کے مرتبہ  علیا پر  فائز ہوئے۔ خوات بن جبیر بن نعمان ﷜ آپ کے سگے  بھائی ہیں۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمارۃ بن زیاد بن سکن الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمارۃ بن زیاد بن سکن الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن سکن بن رافع انصاری اشہلی۔ان کا نسب ان کے باپ کے ذکرمیں پہلے بیان ہوچکا۔یہ جنگ احد میں شہیدہوئےابوجعفربن سمین نے اپنی اسنادکے ساتھ یونس بن بکیرسے روایت کرے مجھ کوخبردی انھوں نے ابن اسحاق سے روایت کی وہ کہتے تھے مجھ سےحصین بن عبدالرحمن نے بیان کیا انھوں نے محمودبن عمروبن یزیدبن سکن سے روایت کی وہ کہتےتھے کہ جنگ احدمیں  جب قوم کفار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوگھیرلیاتوآپ نے فرمایاکہ کون ہے جواپنے کو میرے لئے فداکرے پس زیاد بن سکن اوربعض لوگ کہتےہیں کہ عمارہ بن زیادبن سکن پانچ انصاریوں میں سے کھڑے ہوگئے اوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ایک سے ایک لڑنے لگے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب لڑرہے تھے سب سے آخر میں زیادیاعمارہ بن زیاد نے مقاتلہ کیاحتی کہ زخمی ہوکرگرپڑے پھرمسلمانوں نے کے ای۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا الحارث بن انس بن رافع

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا الحارث بن انس بن رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب حارث بن رافع بن امرئ القیس  بن زید بن عبد الاشہل ، اشہلی انصاری ہیں، آپ کی کنیت ’’ابو الحسیر‘‘ ہے۔ انصار کے قبیلے اوس کے فرد ہیں۔ آپ کی والدہ ام شریک بنت خالد بن خنیس بن لوذان بن عبدود بن زید بن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ بنت خزرج ہیں۔ بدری صحابی ہیں ۔ غزوہ احد میں شربت شہادتونش فرما کر اللہ کے ہاں جا کر فائز المرام ہوئے۔ آپ کی اولاد نہیں تھی۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن سلمہ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب عبد اللہ ﷜ بن سلمہ بن مالک بن حارث بن عدی بن جد بن عجلان بن ضبہ بن انصاری ہیں۔ بلی خاندان کے فرد ہیں ۔ بنو عمرو بن عوف  کے حلیف تھے ، بدری ہیں ، غزوہ احد میں عبد اللہ بن زبعری کے ہاتھوں قتل ہو کر جامِ شہادت نوش کیا۔ آپ کو اور مجزر بن زیاد ﷜ کو ایک ہی چادر میں اور ایک ہی اونٹ پر لادا گیا، ان دونوں کی اس کیفیت  پر لوگ از حد تعجب کرنے لگے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا ان دونوں کے عمل نے سﷺدونوں کو یکساں کردیا ہے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا کیسان الانصاری مولی عدی بن النجار

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا کیسان الانصاری مولی عدی بن النجار رضی اللہ تعالیٰ عنہ        بعض اہل علم کے قول کے مطابق آپ بنو عدی بن نجار کے اور دیگر کی تحریر کے مطابق آپ بنو مازن بن نجار کے مولیٰ ہیں۔ جبکہ بعض تذکرہ نگار حضرات نے کہا ہے۔کہ آپ بنو مازن بن نجار کے قبیلے سے ہیں۔        شہدائے احد میں آپ کا نام بھی شامل ہے۔ (شہدائے بدر و احد)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن معاذ بن نعمان

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن معاذ بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ  شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن معاذ بن نعمان۔انصاری اشہلی۔سعدبن معاذ کے بھائی ہیں۔ان کا نسب ان کے بھائی کے نام میں بیان ہوچکا ہےیہ اپنے بھائی کے ساتھ بدرمیں شریک تھےاوراحد میں شہیدہوئے۔ان کوضرار بن خطاب نے قتل کیاتھاان کے کوئی اولاد نہ تھی۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ایاس بن اوس

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ایاس بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب ایاس بن اوس بن عتیک بن عمرو بن عبد الاعلیٰ(بقول بعض عبد الاعلم) بن عامر بن زرعواء بن جشم بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس۔ یاد رہے کہ زرعواء بن جشم ، عبد الاشہل کا بھائی ہے۔ آپ کو انصاری اور اشہلی بھی لکھا  جاتا ہے۔ آپ غزوہ احد میں مرتبہ شہادت پر فائز ہو کر اللہ تعالی کے حضور پہنچے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن نمیلہ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن نمیلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے والد کا نام ثابت اور نمیلہ آپ کی والدہ کا نام ہے۔ آپ کا تعلق بنو مزینہ سے تھا اس لیے آپ  کو "مزنی" لکھا جاتا ہے۔ آپ بنو معاویہ بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس کے حلیف تھے۔ اس لیے آپ کا شمار انصار ہی میں ہوتا ہے۔ بدری صحابی ہیں۔ آپ نے بھی غزوۂ احد میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔ (شہدائے بدر و احد)  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سبیع بن حاطب بن حارث

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سبیع بن حاطب بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب سبیع بن حاطب بن قیس بن ہیثم بن حارث بن امیہ بن معاویہ بن مالک بن عوف بن عمرو  بن عوف بن مالک بن اوس انصاری۔ غزوہ احد میں جامِ شہادت نوش فرما کر مرتبہ شہادت پر متمکن ہوئے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا خارجہ بن زید بن ابو زھیر الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا خارجہ بن زید بن ابو زھیر الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔           خارجہ بن زید رضی اللہ عنہ بن ابی زہیر بن مالک بن امریٔ القیس بن مالک الاغر بن ثعلبہ بن کعب بن  کزرج بن حارث بن خرزج، انصاری۔           یہ لوگ بنو الاغر یعنی مالک الاغر کی اولاد اور نسل کہلاتے ہیں۔ آپ کی کنیت ‘‘ابو زید’’ ہے اور آپ کی والدہ کا نام سیدہ بنت عامر بن عبید بن غیان بن عامر بن خطمہ ہے وہ قبیلہ اوس سے تھیں۔           خارجہ رضی اللہ عنہ کو بیعت عقبہ میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ بدری صحابی ہیں۔ بعد ازاں غزوۂ احد میں مرتبۂ شہادت پر فائز ہوئے۔           آپ کی بیٹی حبیبہ بنت خارجہ ۔۔۔

مزید