/ Saturday, 20 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(169)  تلاش کے نتائج

شیخ الادب حضرت علامہ مولانا شمس بریلوی

شیخ الادب حضرت علامہ  مولانا شمس بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: مولانا شمس الحسن صدیقی۔عرفی نام: شمس بریلوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا شمس الحسن صدیقی بن مولانا ابوالحسن صدیقی بن مولانا حکیم محمد ابراہیم بدایونی۔(علیہم الرحمہ)      تاریخِ ولادت:  آپ علیہ الرحمہ 1337ھ/1919ء کو بریلی شریف کے اس مکان میں پیداہوئے جس میں امام ِ اہلسنت امام احمد رضا خان قادری علیہ الرحمہ 1856ء میں پیداہوئے تھے۔یہ مکان دراصل امام ِاہلسنت کےجدِ ِامجد کی ملکیت تھا جس کوبعد میں حضرت شمس کے والد صاحب نےخریدلیا تھا۔ تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ رسم بسم اللہ کے بعد بریلی شریف کے دارالعلو م منظر اسلا م میں اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے خلفاء اور دیگر مقتدر علماء سے تعلیم حاصل کی ۔ آپ کے بعض اساتذہ کرام کے نام یہ ہیں:حجۃالاسلام مفتی حامد رضا خان علیہ الرحمہ ، حافظ عبدالکریم چت۔۔۔

مزید

عطاء محمد بندیالوی، ملک المدرسین، امام المناطقہ، علامہ مولانا

 عطاء محمد بندیالوی، ملک المدرسین، امام المناطقہ، علامہ مولانا نام ونسب:  اسمِ گرامی:عطاء محمد۔کنیت:ابوالفداء۔لقب۔بندیالوی،چشتی،گولڑوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ عطاء محمد بندیالوی بن اللہ بخش بن غلام محمدبن محمد چراغ  بن خدابخش بن بصارت بن دلیل بن خدایار(الیٰ اخرہ)۔ آپ کاسلسلہ نسب حضرت محمد بن حنفیہ کے ذریعے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ 1334ھ بمطابق 1916ء کو"ڈھوک دھمن "نزدقصبہ پدھراڑ،ضلع خوشاب ،پنجاب(پاکستان) میں پیداہوئے۔آپ کاتعلق اعوان برادری سےتھا۔ تحصیلِ علم: آپ نے حفظِ قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتب موضع "و سنال" ضلع جہلم میں حافظ الٰہی بخش اور قاضی محمد بشیر سے پڑھیں۔ 1932ء میں آپ بندیال ضلع سرگودھا تشریف لے گئے۔ ان دنوں بندیال میں فقیہ العصر استاذالعلماء حضرت مولانا یار محمد رحمہ اللہ نے علوم و فنون کا فیض جاری کیا ہوا ت۔۔۔

مزید

ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی

ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا ڈاکٹر حامد حسن بلگرامی۔لقب:مفسرِ قرآن،جامع علوم جدیدہ وقدیمہ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولاناڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی بن سید محمود بلگرامی۔علیہماالرحمہ۔آپ کاآبائی علاقہ بلگرام (ہند)ہے۔یہی وجہ ہے کہ وطن کی نسبت نام کا جزو بن گئی۔آپ خاندانی طور پر زیدی واسطی سادات خاندان سےتعلق رکھتےتھے۔ساداتِ بلگرام کاسلسلۂ نسب حضرت امام زین العابدین﷜تک منتہی ہوتاہے۔اس خاندان میں بڑےبڑےاولیاءِعظام،اورنامورعلماءکرام پیداہوئےہیں۔میرسیدعبدالواحدبلگرامی﷫(صاحبِ سبع سنابل شریف)سلسلہ عالیہ چشتیہ کےبڑےعظیم بزرگ گزرےہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 5/رجب المرجب 1326ھ مطابق 2/اگست1908ءکوبلگرام(ضلع ہردوئی،یوپی،ہند)میں ساداتِ کرام کےعظیم علمی وروحانی گھرانے میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی عمر میں والدین کا سایۂ شفقت سر سے اٹھ گیا۔یتیمی کے عالم م۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی آزاد کشمیر ضلع پونچھ، تحصیل عباس پور، علاقہ چھاترہ ، رقبہ بھنگوال میں ۱۹۳۵ء کو تولد ہوئے۔ آپ کی قوم گجروں کے مشہورقبیلے کا لس راجپوت ہیں۔ آپ کے والد میاں شیر محمد گاوٗں کے امام مسجد تھے۔ آپ کے پانچ بھائی تھے جو کہ اب سب انتقال کر چکے ہیں ۔ جب آپ تین سال کی عمر کو پہنچے تو والد انتقال کر گئے اور کچھ عرصہ کے بعد والدہ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم علاقے کے مشہور عالم حضرت مولانا علی محمد کلروی سے حاصل کی۔ اس کے بعد ٹیچر عبدالرحیم سے اسکول میںپہلی جماعت پڑھی ۔ اس دوران ۱۹۴۷ء میں عظیم انقلاب برپا ہوا۔ دنیا کے نقشہ پر پاکستان ابھر کر سامنے آیا۔ ۱۹۵۷ء میں جا معہ رضویہ مظہر اسلام فیصل آباد میں داخلہ لیا۔ ۱۹۶۰ء میں آرام باغ کراچی میں تاج العلماء مفتی محمد عمر نعیمی کی ۔۔۔

مزید

مفتی محمد امین قادری

مفتی محمد امین قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مفتی محمد امین قادری۔لقب: شاہین ِ ختمِ نبوت۔سلسلہ نسب: مولانا مفتی محمد امین قادری بن  محمد حسین بن محمد ابراہیم واڈی والا۔ آپ کا نسبی تعلق’’ کتیانہ میمن‘‘جماعت سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 22/رجب المرجب 1392ھ مطابق 7/نومبر 1972ء کو ’’کھارا در‘‘ کراچی پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  میٹرک کتیانہ میمن اسکول ککری گراؤنڈ کھارادر سے کی۔ بی کام سندھ مسلم کامرس کالج کراچی اور ایم اے اسلامیات کراچی یونیورسٹی سے کیا۔دعوت اسلامی کے ماحول نے متاثر کیا تو اس میں شامل ہوگئے پھر دینی تعلیم کا شوق پیدا ہوا تو مولانا محمد جاوید میمن مینگھرانی سے ابتداء کی پھر نور مسجد کاغذی بازار میں مولانا محمد عثمان برکاتی سے رات میں تعلیمی سفر جاری رکھا۔ اکثر کتابیں وہیں پڑھیں اس کے بعد دار۔۔۔

مزید

شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا نصر اللہ افغانی

شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا نصر اللہ افغانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:علامہ نصر اللہ۔ لقب: ابوالفتح ،ابوالمنصور۔ وطنِ اصلی افغانستان کی نسبت سے"افغانی"کہلاتے تھے۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:  شیخ الحدیث علامہ نصراللہ افغانی، بن حضرت خوش کیار خاں المعروف ہوشیار خاں افغانی ، بن حاکم خان،بن شادی خان ۔(علیم الرحمہ) وطنِ اصلی: قیام پاکستان سے قبل آپ  کا قیام یوپی (انڈیا)کے شہر الہ آباد کے قریب ریوا اسٹیٹ میں رہا۔ آپ کے آباؤاجداد افغانستان میں غزنی کے قریب ایک قریہ سرِ روضہ کے رہنے والے تھے۔ اور ان کا تعلق پختونوں کے"خروتی" قبیلہ سے تھا۔ تحصیلِ علم:  آپ علیہ الرحمہ کاشمار  زمانۂ طالب علمی  میں محنتی ،اورقابل طلباء میں ہوتا تھا۔ آپ اپنے سبق کی مکمل تیاری کرکے اساتذہ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے۔آپ کی ایک خوبی یہ بھی ہے جوکہ بہت کم لوگوں کونصیب ہوتی ہے ،آپ۔۔۔

مزید

صاحبزادۂ بانی شمس العلوم حضرت مولانا قاسم سیالوی

صاحبزادۂ بانی شمس العلوم حضرت مولانا قاسم سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بانیٔ شمس العلوم جامعہ رضویہ حضرت علامہ غلام محمد سیالوی دامت برکاتہم العالیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا قاسم سیالوی بروز ہفتہ ۹ ذی القعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۳۔اگست ۲۰۱۶ء حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مفتی محمد منیر احمد قادری

حضرت علامہ مفتی محمد منیر احمد قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علامہ مفتی محمد منیر احمد قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (رہنما ا ہلسنت و جماعت و  سینٹرل جیل مسجد کے خطیب) بروز پیر ۱۱ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۵ اگست ۲۰۱۶ء  بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ پر حادثے میں شہید ہوگئے  ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

درویش اہلسنت رہبر شریعت مناظر اسلام شیخ الحدیث حضرت علامہ پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی

درویش اہلسنت رہبر شریعت مناظر اسلام شیخ الحدیث  حضرت علامہ پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ( سجادہ نشین، سلسلہ عالیہ سہلوکی شریف،ضلع گجرانوالہ) درویش اہلسنت رہبر شریعت مناظر اسلام شیخ الحدیث حضرت علامہ پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ( سجادہ نشین، سلسلہ عالیہ سہلوکی شریف،ضلع گجرانوالہ)  بروز منگل ۱۲ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ ہجری بمطابق ۱۶ اگست ۲۰۱۶ ء رضائے الہی سے انتقال فرماگئے۔ ِانا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

مزید

حضرت شیخ الحدیث علامہ غلام حضرت حنفی سیفی شہید

حضرت شیخ الحدیث علامہ غلام حضرت حنفی سیفی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بروز جمعۃ المبارک مورخہ ۱۵ ذوالقعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۹ اگست ۲۰۱۶ء کو شیخ الحدیث حضرت علامہ غلام حضرت حنفی سیفی اور ان کے والد ماجد حضرت پیر طریقت خواجہ محمد حضرت سیفی  رحمہما اللہ کو  پشاور میں دشمنانِ دین و مذہب نے شہید کردیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون موت العالِم موت العالَم ۔۔۔

مزید