/ Friday, 19 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(222)  تلاش کے نتائج

محسن اہلسنت حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضا علی خان

 حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضا علی خان علیہ الرحمہ نام ونسب:۔ حضرت مفتی خالد رضا علی خاں بن مولانا ساجد علی خاں بریلوی بن واجد علی خاں بن بخش اللہ( رحمۃ اللہ علیہم ) ۔ تاریخ ولادت:۔آپ کی ولادت 18 شعبان المعظم 1355ھ/ 1936ء کوبریلی شریف میں ہوئی ۔ محسن اہلسنت حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضاعلی خان سرکار مفتیِ اعظم ہند مصطفٰی رضا خان نوری بریلوی کے خلیفہ اور نواسے تھے۔ حضور مفتی اعظم ہند قدس سرۂ نے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی سے کرائی، حضور مفتی اعظم ہند نے بوقت خلافت اپنے دست مبارک سےآپ کو حضور اعلیٰ حضرت کا عمامہ وجبہ شریف پہنایا اور دیگر تبرکات سے سرفراز فرمایا، حضور مفتی اعظم ہند نے خلافت سے نوازتے وقت جملہ سلاسلِ حقہ یعنی سلسلۂ قادریہ، چشتیہ ، نقشبندیہ، سہروردیہ کی اجازت مرحمت فرمائی، حضور مفتی اعظم ہند کے ساتھ دومرتبہ زیارت حرمین شریفین کاشرف حاصل ہوا، دوران سفر حضو۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمد حامدتونسوی

حضرت  خواجہ محمد حامدتونسوی  رحمتہ اللہ علیہ نام نامی اسم گرامی محمد حامد، بتا ریخ ۲۵ ذلقیعد (۱۲۹۲ ھ) یوم شنب عالم کو اپنے جما ل جہاں آرءا سے روشن پر نور فرمایا پیر خانہ میں پیدا ہو ئےپیر وں کی آغوش میں پر ورشں اور تر بیت پا ئی، اپنے جدا مجد خواجہ خواجگان حضرت خواجہ اللہ بخش صاحب رضی اللہ تعالی عنہ کے مطلوب سر اپا ناز تھے۔ذوالحجہ (۱۳۲۳ ھ) بحکم وصیت پیر دست گیر پیران چشت کی مستند پر جلوہ افروز ہو کر حق و ہدایت وار شاد اپنے پاک آباؤاجداد کی طرح ادا فر ما کر شب سہ شنبہ ۲۳ ، ذوالحجہ (۱۳۴۹ ھ) مغرب کےبعد وصال فرمایا ،رضی اللہ تعالی عنہ۔ شیخ محمد حامد مرحوم آپ کی تاریخ وفات ہے۔۔۔۔

مزید

حضرت محمد خدا یار چشتی

حضرت محمد خدا یار چشتی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت جمال شاہ قادری چشتی

حضرت جمال شاہ قادری چشتی           آپ صاحب  کشف و کرامت بزرگ ہوئے ہیں، آپ کی قبر مبارک پر شاندار گنبد بنا ہوا ہے۔  محکمہ  اوقاف حکومت سندھ کی تحویل میں ہے،  تین اور قبور بھی ہیں لیکن کسی کے متعلق بھی معلومات فراہم نہ ہوسکیں ، ۲۵/۲۶/ذی الحجہ کو محکمہ اوقاف کی طرف سے ہر سال شاندار عرس منایا جاتا ہے۔           آپ کا مزار پرانوار مچھی میانی مارکیٹ کھارا در کراچی میں مرجع خلائق ہے۔ (دربار پر حاضری کے وقت یہ معلومات حاصل ہوئیں) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ در محمد غریب نواز

حضرت خواجہ در محمد غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت محمد ظہیر قاسمی چیچہ وطنی

حضرت محمد ظہیر قاسمی چیچہ وطنی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ۔کنیت: ابوعبداللہ۔ لقب:غنی،جامع القرآن،اور ذوالنورین،یعنی دونوروں والا ہے۔(کیونکہ حضورﷺ کی دو صاحبزادیاں یکے بعددیگرے آ پ کے نکاح میں رہیں)۔منقول ہے کہ آج تک کسی انسان کو یہ سعادت نصیب نہیں ہوئی کہ اس کے عقد میں کسی نبی کی دو بیٹیاں آئی ہوں(سنن البیہقی)۔ رسول اللہ ﷺفرمایا کرتے تھے: اگر میری چالیس بیٹیاں بھی ہوتیں تو میں یکے بعد دیگرے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے نکاح کرتا چلا جاتا۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے: امیرالمومنین عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبدالشمس بن عبدالمناف۔ آپ کی والدہ کا نام ارویٰ بنت کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبد شمس بن عبدمناف تھا۔آپ کی نانی کانام امِ حکیم بیضاء بنتِ عبدالمطلب تھا جو آنحضرتﷺکے والد حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سگی بہن تھیں،اور دونوں جڑواں پیداہوئے تھے ،رسولِ اکرم ﷺکی۔۔۔

مزید

حضرت سیدنا امام مسلم بن عقیل

حضرت سیدنا امام مسلم بن عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسلم ابن عقیل (شہادت: 9 ذوالحجۃ 60ھ) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بھائی حضرت عقیل ابن ابوطالب کے بیٹے تھے یعنی امام حسین علیہ السلام کے چچا زاد بھائی تھے۔ ان کا لقب سفیر حسین علیہ السلام اور غریبِ کوفہ (کوفہ کے مسافر) تھا۔ واقعۂ کربلا سے کچھ عرصہ پہلے جب کوفہ کے لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کو خطوط بھیج کر کوفہ آنے کی دعوت دی تو انہوں نے حضرت مسلم ابن عقیل کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوفہ روانہ کیا۔ وہاں پہنچ کر انہیں صورتحال مناسب لگی اور انہوں نے امام حسین علیہ السلام کو خط بھیج دیا کہ کوفہ آنے میں کوئی قباحت نہیں۔ مگر بعد میں یزید نے عبید اللہ ابن زیاد کو کوفہ کا حکمران بنا کر بھیجا جس نے حضرت مسلم بن عقیل اور ان کے دو کم سن فرزندوں کو شہید کروا دیا۔ ابتدائی واقعات جب امام حسین علیہ السلام نے حضرت مسلم بن عقیل کو کوفہ جانے کا حکم ۔۔۔

مزید

امام محمد باقر

حضرت سیدنا امام محمد باقر﷜ نام ونسب:اسمِ گرامی:سیدامام محمد۔(آپ کانام جدامجد سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے نامِ نامی اسمِ گرامی پررکھاگیا)کنیت:ابوجعفر۔لقب:باقر،شاکر،ہادی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام محمد باقر بن علی زین العابدین بن سیدنا امام حسین بن علی المرتضی ۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی سیدہ فاطمہ بنت سیدنا امام حسن تھا۔ یہ آپ کی خصوصیات میں سے ہیں کہ آپ کاسلسلہ نسب دونوں طرف سے سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ تک پہنچتاہے۔(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)باقر کی وجہ تسمیہ:باقر، بقرہ سے مشتق ہے اوراسی کا اسم فاعل بھی ہے ۔اس کے معنی شق کرنے اور وسعت دینے کے ہیں(المنجد)۔حضرت امام محمد باقر کواس لقب سے اس لیے ملقب کیا گیا تھا کہ آپ نے علوم ومعارف کونمایاں فرمایا اورحقائق احکام وحکمت ولطائف کے وہ سربستہ خزانے ظاہرفرما دئیے جو لوگوں پرظاہر و ہویدا نہ تھے۔(صواعق محرقہ،شواہدالنبوت)تاریخ۔۔۔

مزید

حضرت سید محمد حسن نوری بخاری

حضرت سید محمد حسن نوری بخاری رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید