/ Wednesday, 24 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(222)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا جلال الدین سنگراسی

حضرت مولانا جلال الدین سنگراسی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

کرم شاہ ازہری ،ضیاء الامت، علامہ پیرمحمد

علامہ پیر محمد کرم شاہ ازہری، بھیرہ (سرگودھا)  پیرِ طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا پیر محمد کرم شاہ الازہری بن سلطان العارفین پیر محمد شاہ غازی ابن حضرت امیر السالکین پیر امیر شاہ (قدس سرہما) ۲۱؍ رمضان المبارک ۱۳۳۶ھ / یکم جولائی ۱۹۱۸ء بروز سوموار بھیرہ (ضلع سرگودھا) میں تولّد ہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب شیخ الاسلام بہاء الحق والدین ابو محمد زکریا سہروردی ملتانی قدس سرہ سے ہوتا ہوا اصحاب صُفّہ میں سے صحابیٔ رسول حضرت ہبّار رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ قریباً تین سو سال قبل حضرت شیخ الاسلام کے خاندان کے ممتاز فرد حضرت دیوان پیر فتح شاہ رحمہ اللہ بھیرہ میں تشریف لائے اور رشدو ہدایت اور تبلیغ اسلام کا وہ چراغ روشن کیا جو آپ کی اولاد امجاد کی بدولت ہمیشہ درخشندہ و تابندہ رہا۔ حتٰی کہ یہ مرکزیّت اور دینی قیادت حضرت پیر محمد شاہ رحمہ اللہ اور پھر حضرت کے عظیم فرزند حضرت مولانا پیر کرم ۔۔۔

مزید

شیخ الحدیث مولانا افتخار احمد قادری

شیخ الحدیث مولانا افتخار احمد قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا افتخار احمدقادری۔لقب:قادری،عاشقِ مدینہ۔والد کااسمِ گرامی:سکندرخان مرحوم۔قوم کےپختون تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1954کو گاؤں"کاٹلنگ، قصہ کڑکنی"ضلع مردان ،صوبہ  خیبرپختونخواہ،پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: گاؤں کاٹلنگ کی مسجد مامونی میں پیر آف مانکی شریف کے خلیفہ حضرت مولانا عبدالجلیل صاحب کے پاس ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد 1970ء میں دارالعلوم امجدیہ کراچی تشریف لائے اور یہاں باقاعدہ درس نظامی کی تکمیل کی اور 1980ء میں شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا عبدالمصطفی ٰالازہری علیہ الرحمۃ سے دور حدیث مکمل کیا۔آپ کے مشہور اساتذہ میں علامہ مفتی سید شجاعت علی قادری، پروفیسر علامہ منتخب الحق  قادری، علامہ مفتی وقار الدین قادری، مولانا قاری مصلح الدین صدیقی، علامہ مفتی نصر اللہ خان افغا نی اور مولا۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا قادر بخش قاسمی

حضرت علامہ مولانا قادر بخش قاسمی  رحمۃ اللہ علیہ خطیب اہل سنت مولانا علامہ قادر بخش بن محمد مٹھل سومرو گوٹھ لدھان نزد خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو میں ۱۹۴۲ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : آبائی گوٹھ میں اسکول سے فائنل کا امتحان پاس کرکے ، حصول تعلیم کیلئے سفر اختیار کیا۔ ۱۹۵۴ء کو پٹی شریف ( نزد خانپور ضلع دادو) کے مدرسہ میں داخلہ لے کر دینی تعلیم کا آغاز کیا ۔ ناظرہ قرآن مجید ، فارسی ، صرف ، نحو، منطق ، فقہ ، تفسیر و حدیث کی کتب کا درس لیا ۔ غربت اور فاقہ کشی کے باجود ہمت صبر اور ثابت قدمی سے حصول علم کے لئے شب و روز محنت و مشقت سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ۔ ۱۹۵۹ء کو مدرسہ پٹی شریف سے فارغ التحصیل ہوئے ۔ اس دوران درج ذیل اساتذہ سے استفادہ کیا: ۱۔      مولانا عبدالرحمن جونیجو               &۔۔۔

مزید

مجاہد اہلسنت حضرت علامہ مولانا نصر اللہ برڑو

مجاہد اہلسنت حضرت علامہ مولانا نصر اللہ برڑو رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  مولانا نصر اللہ برڑو، گوٹھ محمد صلاح برڑو (تحصیل شکار پور) میں ایک غریب کسان کے گھر ۱۹۴۶ء کو تولد ہوئے۔ دادا جان علی مراد برڑو نے ’’نصر اللہ‘‘ نام تجویز کیا۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم کا آغاز اپنے گوٹھ کے مکتب سے کیا۔ اس کیب عد مولانا فضل احمد نقشبندی آپ کو عظیم دینی درسگاہ مدرسہ دار الفیض سونہ جتوئی شریف (تحصیل لاڑکانہ) میں داخل کروادیا۔ جہاں آپ نے عالم باعمل، سوفی باصفا حضرت مفتی محمد قاسم جتوئی مدظلہ العالی اور حضرت مولانا محمد عیسیٰ سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد دارالعلوم غوثیہ رضویہ سکھر میں داخلہ حاصل کیا جہاں پر شیخ الحدیث مفتی محمد حسین قادری علیہ الرحمۃ مناظر اہل سنت مولانا حبیب احمد نقشبندی (حال کوئٹہ) مولانا محمد ابراہیم سیالوی، مولانا منیر الزمان اور مولان امحمد یعقوب سے اکتساب ۔۔۔

مزید

اقبال حسین نعیمی، علامہ مولانا

اقبال حسین نعیمی، علامہ مولانا مولانا اقبا ل حسین نعیمی بن ڈاکٹر فدا حسین پٹھان ایک اندازے کے مطابق ۱۹۳۲ء کو بریلی شریف (یوپی، بھارت) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: میٹر بریلی شریف سے پاس کی۔ ان دنوں تحریک پاکستان زوروں پر تھی بالآخر پاکستان وجو دمیں آیا اور آپ کا خاندان کراچی میں شفٹ ہو کر آیا۔ کراچی میں تاج العلماء  مفتی  محمد عمر نعیمی کے قائم کردہ مدرسہ مخزن عربیہ بحرالعلوم نزد آرام باغ سے تعلیم مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ یہاں تاج العلماء کے علاوہ آپ کے شاگرد ارشد مولانا عبدالباری برمی سے صرف و نحو کی تعلیم حاصل کی تھی۔ بیعت: حضرت مولانا پیر عبدلعزیز کھلنوی (بنگلہ دیش) سے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں دست بیعت ہوئے ۔ حضرت عبدالعزیز ابو الخیر دہلوی مجددی قدس سرہ سے دست بیعت تھے۔ عادات و خصائل: مولانا ، امامت و خطابت ، پی آئی اے میں ملازمت، دارالعلوم نعیمیہ فیڈرل بی ا۔۔۔

مزید

صادق قادری رضوی ، علامہ مفتی ابو داؤد محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

صادق قادری رضوی ،  علامہ  مفتی ابو داؤد محمد،رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آفتاب ِرضویت:مقتدائے اہلسنّت،شیخ طریقت،زبدۃ العلماء،عمدۃ الاتقیاء،پیکر صدق و صفا،فخرِِ ملتِ اسلامیہ،حامیٔ سنت،ماحیِ بدعت، جبلِ استقامت، آفتاب ِرضویت،ماہتابِ شریعت، یادگارِاسلاف،سراپا تقویٰ و اخلاص،برکۃ الزامان،خلیفہ ٔ محدث اعظم پاکستان،نائبِ مصطفیٰﷺ حضرت مولانا علامہ الحاج الشیخ المفتی ابو داؤد محمد صادق صاحب قادری رضوی ﷫۔ ابتدائی حالات:حضرت نباض قوم﷫ جمادی الاخریٰ ۱۳۴۸ھ/دسمبر ۱۹۲۹ء میں محلّہ رنگپورہ (نزد جامع مسجد صدیقی) سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وطن اصلی کوٹلی لوہاراں مشرقی ضلع سیالکوٹ ہے۔کوٹلی لوہاراں ہی میں ابتدائی تعلیم ناظرہ قرآن پاک اور اسکول کی ابتدائی چند جماعتوں تک ہوئی۔آپکے والد بزرگوار شاہ محمد مرحوم کا ملازمت کے دوران ۱۹۴۵ء میں بریلی شریف تبادلہ ہوا تو مولانا موصوف بھی اپنے والدین مرحومین کے ساتھ بریلی۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا ناصر الحق صدیقی اشرفی

حضرت علامہ مولانا ناصر الحق صدیقی اشرفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علّامہ مولانا نثارالحق صدیقی اشرفی صاحب کا آج منٰی میں حالتِ احرام میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا إناللہ وإناإلیہِ رَاجِعُون ـ آپ باعمل عالمِ دین ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مُنکسرالمزاج شخصیت کے مالک تھے- آپ گزشتہ شب مدینۃالمنورہ حاضری دیکر مکۃالمکرّمۃ حاضر ہوئےآپ کی تدفین مکۃالمکرّمۃ کے مشہور قبرستان جنّت المالٰی میں ہوئی ـ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اکبر رضوی

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اکبر رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیرمحل:شیخ الحدیث سنی علماء بورڈ کے ڈوثیرنل وائس چیئر مین مولانا مفتی محمد اکبر رضوی علالت کے باعث بروز ہفتہ ۱۴ ذی الحجۃ ۱۴۳۷ ہجری بمطابق ۱۷ ستمبر ۲۰۱۶ء کو بقضائے الہی انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعداز نماز مغرب اقبال پارک عیدگاہ میں ادا کی گئی ۔  ۔۔۔

مزید