/ Thursday, 25 April,2024

پسنديدہ شخصيات

ضیاء المصطفیٰ قادری، محدث کبیر، علامہ مفتی

 ضیاء المصطفیٰ قادری، محدث کبیر، علامہ مفتی ۔۔۔

مزید

حسین علی، المعروف، ادیب رائے پوری، سید

 حسین علی، المعروف، ادیب رائے پوری، سید  نام ونسب: اسم گرامی: سیّد حسین علی۔ لقب: ادیبِ اہلسنّت ۔ آپ ’’ادیب رائے پوری‘‘ سے معروف تھے۔سلسلۂ نسب: سیّد حسین علی المعروف ادیب رائے پوری بن حکیم سیّد یعقوب علی۔ رحمۃ اللہ علیہما۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت 1928ء مطابق 1346ھ کو ’’رائے پور‘‘ مدھیہ پردیش، ہند میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ نے ابتدائی تعلیم رائے پور میں حاصل کی۔ فارسی آپ کے گھر کی زبان تھی اور خاندانی پیشہ طب تھا۔ اس لیے بچپن سے ہی فارسی سے گہرا تعلق رہا۔ فارسی زبان کے دو قابلِ قدر اُستاد مولانا عبدالرحمٰن الٰہ آبادی اور ماسٹر شیو پرشاد سے آپ نے فارسی کی تعلیم حاصل کی۔فنِ شاعری میں آپ کو دہلی کے عظیم شاعر حضرت بے خوؔد دہلوی کے شاگردِ رشید حضرت فدؔا خالد دہلوی سے شرفِ تلمذ حاصل تھا۔ وہ ایم اے (اردو) تھے۔ ا ِس کے علاوہ علم۔۔۔

مزید

قاسم مشوری، مفتی پیر محمد

 قاسم مشوری، مفتی پیر محمد نام ونسب: اسم گرامی:مولانا مفتی محمد قاسم مشوری علیہ الرحمۃ۔ لقب:فقیہِ اعظم سندھ۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت خواجہ محمد قاسم مشوری بن حاجی محمد عثمان بن نہال خان بن اللہ بخش بن یار محمد بن پیارو خان بن شاہ محمد مشوری  (علیہم الرحمۃ)۔ آپ کا خاندانی تعلّق: ’’ رندبلوچ‘‘ کی شاخ ’’مشوری‘‘سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز پیر،12؍ربیع الاوّل1316ھ مطابق یکم اگست1898ءکو درگاہِ عالیہ مشوری شریف ضلع لاڑکانہ سندھ میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ نہایت ہی ذہین وفطین تھے۔اپنی والدہ محترمہ سے ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا۔آپ کی والدہ ماجدہ نہایت عابدہ ، زاہدہ اور شب خیز اور قرآن مجید کی عاملہ خاتون تھیں ۔ اس کے بعد قریب ہی ’’گوٹھ ملا ابڑا‘‘ میں صوفیِ باصفا حضرت مولانا محمد عالم ابڑو سے فارسی۔۔۔

مزید

فرید الدین، فرید العصر مولانا

فرید العصر مولانا فرید الدین  نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا فریدالدین ﷫۔لقب:فرید العصر۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا فریدالدین  بن حضرت علامہ مولانا احمد الدین بن مولانا امیر حمزہ   علیہم الرحمہ۔مولانا فرید الدین کے والد حضرت مولانا احمد الدین ﷫اپنے وقت کے جید عالمِ دین اور خدا رسیدہ بزرگ اور سیدنا پیر مہر علی شاہ ﷫کے شاگرد رشید تھے۔مناظرۂ لاہور میں بھی  ساتھ تھے۔ان کے عم بزرگوار مولانا محمد شفیع قریشی ﷫ حضرت مجدد گولڑوی﷫کے اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں،حضرت گولڑوی﷫ موضع بھوئی میں  ایک عرصہ قیام کرکےمولانا قریشی ﷫ سےعلمی استفادہ کرچکےتھے۔مولانا فریدالدین کےدادا مولانا امیر حمزہ ﷫اپنے وقت کےاستاذ الاساتذہ تھے،حضرت مجدد گولڑوی﷫آپ کوہمیشہ مخدومی ومکرمی کے الفاظ سے ذکر کرتےتھے۔آپ کا سلسلۂ نسب امام محمد بن حنفیہ کے واسطہ سے امیر  المؤ منین حضرت علی ۔۔۔

مزید

منظور احمد فیضی، بیہقی وقت، علامہ مفتی محمد ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

منظور احمد فیضی، بیہقیِ وقت علامہ مفتی محمد   اسم گرامی:    محمدمنظور احمد فیضی۔ اَلقاب:                  بیہقیِ وقت، مفتی، مُناظرِاعظم، شیخ القرآن،شیخ الحدیث وغیرہ۔ نسب: سلسلۂ نسب اِس طرح ہے: بیہقیِ وقت علامہ مفتی محمد منظور احمدفیضی بن علامہ محمد ظریف فیضی بن علامہ الٰہی بخش قادری بن حاجی پیر بخش رحمھم اللہ تعالٰی تعالٰی۔ آپ ایک علمی خاندان کےچشم وچراغ تھے۔ مولانامحمدظریف فیضی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اپنےوقت کےجیّدعالم اورقبلہ شاہ جمالی کریم کےمنظورِ نظرخلیفہ تھے۔ جدِّ امجد علامہ الٰہی بخش قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ عالم وعارف،اورصاحبِ تقویٰ بزرگ تھے۔ تاریخِ ولادت: پیرکی شب، بوقتِ صبح صادق ،2؍ رمضان المبارک 1358ھ مطابق 16؍ اکتوبر 1939ءکو بست۔۔۔

مزید

منظور احمد شاہ ہاشمی، فاتح عیسائیت، علامہ ابو النصر

 منظور احمد شاہ ہاشمی، فاتح عیسائیت، علامہ ابو النصر (ساہیوال پنجاب) پیکرِ عشقِ رسالت حضرت مولانا ابو النصر منظور احمد شاہ صاحب ہاشمی بن حضرت مولانا چراغ علی شاہ ۲۴؍ رجب المرجب ۱۳۳۹ھ / ۱۵؍ دسمبر ۱۹۳۰ء میں موضع چوہان ضلع فیروز وپور (انڈیا) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ نسباً ہاشمی ہیں اور آپ کا سلسلۂ نسب چالیس واسطوں سے سیّد امام مسلم رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کے والد ماجد مولانا چراغ علی شاہ مستند عالم ہونے کے علاوہ طبیب بھی ہیں۔ علم الانسان میں کافی دسترس حاصل ہے۔ ’’بدر قریش‘‘ آپ کی مشہور تالیف ہے۔ جلال آبادی کی مرکزی جامع مسجد میں خطیب رہ چکے ہیں۔ آپ نے فارسی اور صرف کی کتب (مکمّل) اپنے والد ماجد سے ہندوستان میں ہی پڑھیں اور پھر جلال آباد غربی فیروز آباد کے مدرسہ امداد العلوم میں پڑھتے رہے۔ تقسیم ہند کے وقت جب پاکستان کی طرف ہجرت کر کے ضلع ساہیوال کے موضع ڈ۔۔۔

مزید