سیّد نور علی شاہ غازی (نوری بابا) رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ(تین ہٹّی، کراچی)
(متوفّٰی:۹۳ھ/۷۱۳ء)
سیّد نور علی شاہ غا زی المعروف نور نشاہ ابنِ سیّد عبد اللہ علیھماالرحمۃ: آپ بڑےپائے کے ولیِ کا مل اور صاحبِ تصرّف ہیں۔ آپ کے متعلّق کوئی دستاویزی ثبو ت تو میسر نہیں آسکا ہے، لیکن آپ کے ۔۔۔۔
سیّد نور علی شاہ غازی (نوری بابا) رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ(تین ہٹّی، کراچی)
(متوفّٰی:۹۳ھ/۷۱۳ء)
سیّد نور علی شاہ غا زی المعروف نور نشاہ ابنِ سیّد عبد اللہ علیھماالرحمۃ: آپ بڑےپائے کے ولیِ کا مل اور صاحبِ تصرّف ہیں۔ آپ کے متعلّق کوئی دستاویزی ثبو ت تو میسر نہیں آسکا ہے، لیکن آپ کے مزار پر جو کتبہ آویزاں ہے اس سے یہ معلومات حا صل ہوئی ہیں کہ آپ بہ حکمِ خلیفہ ولید بن مروان، حضرت محمد بن قا سم فا تحِ سند ھ کے لشکر کے سا تھ دمشق سے ۹۲ ھ/۷۱۲ء میں سندھ تشر یف لائے اور راجہ داہر سے جنگ کی اور ایک سال جنگِ دیبل کے بعد ۹۳ ھ/۷۱۳ء میں بہت سے کفّا ر کو فی النّار کر کے ۵محرم الحرام بروز جمعہ شہید ہو ئے۔
آپ کے مزار پر صد ہا آسیب زدہ آدمی آتے ہیں اور اللہ اُنھیں شفا عطا فرماتا ہے۔آپ کا مزار تین ہٹّی کراچی میں مرجعِ خلائق ہے۔
(تذکرہ اولیا ءِ سندھ، ص۳۶۶)