حضرت حافظ سیّد مُحمّد جمال اللہ رامپوری رحمۃ اللہ علیہ گجرات (پاکستان)۱۱۳۷ھ/۱۷۲۴ء۔۔۔۱۲۰۹ھ/۱۷۹۴ءرامپور (انڈیا) قطعۂ تاریخِ وفات غوثِ اعظم سے اُن کو نسبت تھی کہیے صابر یہ اُن کا سالِ وصال اُن کی تصویر تھے جمال اللہ ’’والا تدبیر تھے جمال اللہ‘‘ ۱۲۰۹ھ (صابر براری، کراچی) آپ کا اسمِ مبارک سیّد محمد جمال اللہ اور والد گرامی کا نامِ نامی سیّد محمد درویش رحمۃ اللہ علیہ تھا۔ آپ کی ولادت با سعادت گجرات (پنجاب) میں ہوئی۔ سلسلۂ نسب حضرت غوث الاعظم قدس سرہ کے واسطہ سے حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کی ولادت ۱۱؍ربیع الاوّل ۱۱۳۷ھ بمطابق ۲۸؍ نومبر ۱۷۲۴ء کو ہوئی۔ آپ ابھی بچّے ہی تھے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خواب میں اپنا لعابِ دہن آپ کے منہ میں ڈالا اور حضرت۔۔۔
مزید