
ضیائی موبائل اپلی کیشن
ضرورت کیوں پیش آئی۔۔۔؟
- اسلامی تعلیمات کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور سمٹتے ہوئے ذرائع ہر دردمند مسلمان کو افسردہ کر رہے ہیں۔
- مغرب کی ناپاک تہذیب نے ہمارے پاک معاشرے میں قدم جما لیے ہیں اور مذہبی منافرت نے اسلامی شعار و تعلیمات میں بگاڑ پیدا کردیا ہے۔
- قوم و ملت ‘‘ دین و شریعت’’ کے تابع ہونے کی بجائے ‘‘ دین و شریعت’’ کو اپنا تابع بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
- قرآن و حدیث سے زیادہ اہمیت انٹرنیٹ کو دی جا رہی ہے۔
- سوشل میڈیا پر اسلام کا غلط تصور پیش کیا جا رہا ہے۔
ان خرافات کے برعکس، اسلام کے درست تصور کو پیش کرنے اور جدید انداز میں صحیح مسائل کو منظرِ عام پر لانے کے لیے ایک اسلامک ایسوسی ایشن ’’انجمن ضیائے طیبہ‘‘اپنے شعبہ ضیائی آئی ٹی ونگ کے زریعے سے یہ نیک مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
دینی، اصلاحی، تاریخی اور عصرِ حاضر میں پیش آنے والے جدید مسائل پر اسکالرز کا پینل ہمہ وقت تحریری کام میں مصروفِ عمل ہے۔
جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین ایک ٹیم انٹرنیٹ و سوشل میڈیا و دیگر الیکٹرونک میڈیا پر اسلامی تہذیب و تمدن اور شریعتِ مطہرہ کی ترجمانی میں مشغول ہےاور اب اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے’’موبائل ایپلی کیشنز‘‘ کے ذریعے عوام کی شرعی رہنمائی کی جا رہی ہے۔
اردو سرگرمیاں (اینڈروائیڈ اپلی کیشن):
- ضیائے حج و عمرہ
- الوظیفۃ الکریمہ
- ختم قادریہ شریف
- خواتین کے خصوصی مسائل
انگلش سرگرمیاں (اینڈروائیڈ اپلی کیشن):
- Muslim Faith
- Picture Gallery
ضیائی آئی ٹی ونگ مذکورہ بالا ایپس کے update version پر بھی کام کر ہی ہے، جبکہ مزید اینڈروائیڈ ایپلی کیشن زیر تدوین ہے ۔
علاوہ ازیں ضیائی آئی ٹی ونگ کا اینڈروائیڈکے ساتھ ساتھ آئی فون و دیگر پروگرامز پر بھی کام کرنے کا پختہ عزم ہے ۔
مصطفی جان رحمت کے صدقے رب قدیر کامیابی و استقامت عطا فرمائے ۔
آئندہ کے اہداف :
- قصیدہ بردہ شریف
- دلائل الخیرات شریف
- ضیائے اوراد و وظائف
- قاعدہ (تجوید و مسائل)
- ضیائے بخشش ( نعتیہ مجموعہ)
- دارالافتاء
- اسلامی ایام (معمولات اہلسنت )
- اسلامی شخصیات (تاریخ بہ تاریخ پیدائش وو فیات)