طلاق ِ ثلاثہ کا حکم
یا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی زوجہ کو طلاق دینا چاہی اور مقامی اسٹامپ فروش کے پاس جاکر طلاق لکھنے کو کہا، اسٹامپ فروش نے کچھ یوں لکھا کہ میں اپنی زوجہ کو اپنے بندھن سے آزاد کرتے ہوئے طلاق طلاق طلاق دیتا ہوں جبکہ میں نے یہ الفاظ زبانی نہیں کہے اور نہ ہی میں سہ بارے کے بارے میں واقف تھا۔ میں نے کہیں سنا تھا کی تین دینے سے ایک طلاق واقع ہو تی ہے ، ميرا ارادہ صرف ایک طلاق دینا تھا، میں نے سمجھا ایک طلاق واقع کرن...