/ Saturday, 27 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(5)  تلاش کے نتائج

شیخ ابو اسحاق ابراہیم بن یوسف

حضرت شیخ ابو اسحاق ابراہیم بن یوسف ابن قرقول رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

صاحب یکروزی

محمد بن حمزہ بن محمد بن محمد فنازی : شمس الدین لقب تھا،ماہ صفر ۷۵۱؁ھ میں پید ا ہوئے،اپنے زمانہ کے امامِ کبیر،صاحب فضل،علامہ فہامہ،علوم نقلیہ میں یگانہ، علوم عقلیہ میں اقران پر غالب،علم ادب میں شیخ دہر،خلاف و مذاہب میں مجتہد عصر،کریم الاخلاق اور ان فضلاء میں سے تھے جو نویں قرن کے شروع پر روسا شمار کیے گئے ہیں چنانچہ شیخ سراج الدین بن ملقن کثرت میں اور آپ یعنی محمد شمس الدین فنازی کل علوم نقلیہ و عقلیہ کی مہارت میں منتخب کیے گئے تھے،فقہ آپ نے علاؤ الدین اسو شارح وقایہ اورجمال الدین محمد بن محمد اقسرائی سے اخذ کی اور جب مصر میں آئے تو اکمل الدین محمد بابرتی صاحبِ عنایہ سے اخذ کیا اور علم تصوف کو اپنے باپ ابی محمد حمزہ تلمیذ شیخ صدر الدین قونوی سے حاصل کیا اور انہیں سے ان کی مفتاح الغیب کو پڑھا اور اس کی شرح حامل المتن تصنیف کی۔پھر روم کے ملک میں تشریف لے گئے اور بروسا کے قاضی مقرر ہوئے اور سل۔۔۔

مزید

شاہ فضل رسول قادری بدایونی

سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضلِ رسول قادری بدایونی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت شاہ فضلِ رسول۔لقب:سیف اللہ المسلول،معین الحق ۔حضرت شاہ آلِ احمداچھےمیاں رحمہ اللہ تعالٰی کے ارشاد کے مطابق آپ کا نام فضلِ رسول رکھا گیا ۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ فضل ِرسول بدایونی بن عین الحق  حضرت شاہ عبد المجید بد ایونی،بن شاہ عبد الحمید بدایونی۔علیہم الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب والدِ ماجد کی طرف سے جامع القرآن حضرت عثمانِ  غنی رضی اللہ تعالی عنہ تک اور والدہ ماجدہ کی طرف سے رئیس  المفسرین حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما تک پہنچتا ہے۔ تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ صفر المظفر 1213ھ،مطابق1798ءکوبدایوں(انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:صرف و نحوکی ابتدائی تعلیم جدا مجد  اور والد ماجد سے حاصل کی۔ بارہ برس کی عمر میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاپیادہ لکھنؤ ک۔۔۔

مزید

عبد الرحمن ضیائی پتافی

حضرت مولانا عبدالرحمٰن ضیائی پتافی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نامور عالم دین ، استاد الشعر اء ، حضرت مولانا عبدالرحمن ’’ضیائی‘‘بن حضرت علامہ بہاء الدین ’’بھائی‘‘پتافی کی ولادت صفرالمظفر ۱۴۱۸ھ میں تحصیل میر پو ر ماتھیلو (ضلع گھوٹکی سندھ)میں ہوئی ۔ تعلیم و تربیت: پرورش و تربیت اپنے والدماجد کی سر پرستی میں ہوئی۔ ناظرہ قرآن مجید اپنی والد ہ ماجدہ پڑھا جو کہ انتہائی متقی و پرہیز گار تھیں ۔ فارسی میں کریما رحیما ، گلستان ، بوستان اور سکندر نامہ وغیرہ کتابیں والد محترم سے پڑھیں ۔ عربی کی تعلیم حضرت علامہ مفتی محمد قاسم ؒ گڑھی یاسین کے پاس حاصل کی۔ دوران تعلیم ان کا انتقال ہو گیا اس لئے مولانا عبدالکریم کورائی (کور سلیمان تحصیل قمبر ضلع لاڑکانہ )کے پاس آگئے اور یہیں پڑھتے رہے اس کے بعد ماد ر علمی کی کشش آپ کو واپس لے آئی اور مدرسہ ہاشمیہ گڑھی یاسی۔۔۔

مزید

حافظ غلام حبیب صدیقی

الحاج حضرت مولانا حافظ غلام حبیب صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید