/ Friday, 29 March,2024

احمد یار خاں نعیمی،حکیم الامت، مفتی

 احمد یار خاں نعیمی،حکیم الامّت،  مفسرِ قرآن ، مفتیاسمِ گرامی:       مفتی احمد یارخان۔لقب:              حکیم الامت۔تخلص:            سؔالک۔نسب:نسب کے اعتبار سے آپ یوسف زئی پٹھان ہیں۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا مفتی احمد یار خان بن مولانا محمد یار خان بد ایونی بن مولانا منوّر خان رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم۔ولادت:۴؍ جمادی الاولیٰ۱۳۲۴ھ مطابق جون ۱۹۰۶، ء بروز جمعرات بوقتِ فجر’’قصبہ اوجھیانی‘‘ ضلع بدایوں (انڈیا)کے ایک دین دار گھرانے میں پیدا ہوئے۔تحصیلِ  علم:آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی، پھر مدرسۂ شمس العلوم(بدایوں) میں داخل ہو کر تین سال تک (۱۹۱۶ء تا۱۹۱۹ء) مولانا قدیر بخش بد ایونی اور دیگر اساتذہ سے اکتسابِ فیض۔۔۔

مزید

عبد السلام جبل پوری، مولانا شاہ محمد

   عبد السلام جبل پوری،  مولانا شاہ محمد نام ونسب: اسمِ گرامی:  حضرت مولانا مفتی شاہ محمد عبدالسلام جبل پوری﷫۔ لقب:عیدالاسلام،جامع الفضائل،قطبِ وقت۔ سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے: عیدالاسلام حضرت مولانا شاہ عبدالسلام جبل پوری بن شاہ مولانا محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مولانا شاہ محمد عبد اللہ بن مولانا شاہ محمد فتح بن مولانا شاہ محمد ناصر بن مولانا شاہ محمد عبدالوہاب صدیقی طائفی﷭۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حضرت سیدنا صدیق اکبر﷜ سےہے۔ آپ کے جدِّ اعلیٰ حضرت شاہ عبدالوہاب صدیقی﷫سلطنتِ آصفیہ کے دورِ حکومت میں نواب صلابت جنگ بہادر کے ساتھ طائف سے ہندوستان تشریف لائے،اور حیدر آباد دکن میں سکونت اختیار کی۔یہاں حکومتِ آصفیہ کی جانب سے مکہ مسجد کی امامت اور محکمۂ مذہبی امور کے جلیل القدر عہدے پرمامور ۔۔۔

مزید

عرفان الدین صاحب، علامہ مولانا ڈاکٹر سید

عرفان الدین صاحب، علامہ مولانا ڈاکٹر سید امام الہند حضور صدرالافاضل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خلف اوسط رہنمائے ملت مولانا سید اختصاص الدین نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے صاحبزادے حضرت مولانا ڈاکٹر سید عرفان الدین نعیمی کا آج بتاریخ 24 دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا. انا للہ وانا الیہ راجعون موصوف اس وقت خانوادہ نعیمیہ کی سب سے بزرگ ہستی تھے. حضرت کی عمر قریب 65 سال تھی.. تعلیمی فراغت جامعہ نعیمیہ سے ہی ہوئی اس کے بعد آپ طب کی جانب راغب ہوئے اور اس میں بھی کمال حاصل کیا ....یونانی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ ایلوپیتھی طریقہ علاج میں بھی آپ کو مہارت حاصل تھی..... حضرت ڈاکٹر سید عرفان الدین صاحب بڑے وجیہ لمبے چوڑے اور بارعب شخصیت کے مالک تھے, سیدانہ وقار, عالمانہ وجاہت اور خانقاہی انکساری کی چلتی پھرتی مورت تھے..... ہمیشہ بڑے پیار ومحبت سے ملتے اور محبت واپنائیت کے ساتھ "بابو" کہہ کر گ۔۔۔

مزید

شیخ عبدالحق محدث دہلوی

شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شیخ عبدالحق محدث دہلوی۔کنیت: ابوالمجد۔لقب: محقق علی الاطلاق،شیخِ محقق،خاتم المحدثین،افضل المحدثین،امام الہند۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: شیخ  عبدالحق محدث دہلوی  بن سیف الدین  بن سعداللہ بن فیروز بن ملک موسیٰ بن ملک معز الدین بن آغا محمد ترک بخاری۔علیہم الرحمہ حضرت شیخ کے اجداد کا وطن بخارا تھا سب سے پہلے آغاز محمد ترک سلطان علاء الدین  خلجی  کے زمانہ1296ء میں ترک وطن کر کے  دہلی آئے،ان کے ساتھ اعزہ و احباب اور مریدین  کی ایک بڑی تعداد بھی واردِ ہندوستان  ہوئی۔ شاہان دہلی اس خاندان کی ہمیشہ تعظیم و توقیر کرتےاور شاہانہ عنایتوں سے نوازتے رہتے۔ اور یہ خانوادہ دہلی میں علوم و معارف کی شمعیں روشن کرتا رہا۔(محدثین عظام حیات وخدمات:621) اسی طرح آپ کا ننھیال بھی علم وتقویٰ میں  اپنی مثال آپ تھا۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ محمد معصوم سرہندی

 حضرت خواجہ محمد معصوم سرہندی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: خواجہ محمد معصوم سرہندی﷫۔کنیت: ابوالخیر۔لقب: قیوم ثانی،عروۃ الوثقیٰ،مجددالدین۔سلسلہ نسب: اس طرح ہے:خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی بن شیخ عبدالاحدبن شیخ زین العابدین بن شیخ عبدالحی بن شیخ محمد بن شیخ حبیب اللہ بن شیخ رفیع الدین بن شیخ نصیرالدین بن شیخ سلیمان۔آپ کاشجرۂ نسب امیرالمؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق اعظم ﷜ سےجاکر ملتا ہے۔الیٰ آخرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 10/شوال المکرم 1007ھ مطابق اوائل مئی 1599ء کوہوئی۔کیونکہ ان کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہم حضرت خواجہ باقی باللہ قدس سرہ کی ملازمت سے مشرف ہوئے اور ان کی خدمت میں دیکھا جو کچھ دیکھا۔(تذکرہ مشائخِ نقشبند: 344) ایام طفولیت: لڑکپن ہی میں آپ کے والد بزرگوار آپ کی بلند استعداد کی تعریف کیا کرتے تھے۔ اور فرماتے ۔۔۔

مزید

احمد رضا خاں بریلوی، اعلی حضرت امام اہل سنت

  احمد رضا خاں بریلوی، اعلیٰ حضرت امام اہلِ سنّت محمد اسمِ گرامی:    محمد۔ تاریخی نام:    المختار۔ جدِّامجدحضرت مولانا رضاعلی خاں﷫ نے’’احمدرضا‘‘ نام رکھا،اوراسی نام سے مشہور ہوئے۔ اَلقاب:                  اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِ سنّت،مجددِ دین و ملّت، شیخ الاسلام،حامیِ سنّت،ماحیِ بدعت وغیرہ۔  اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت مولانا شاہ محمد احمد رضا خاں بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کاتعلّق افغانستان کے معزز قبیلہ’’بڑھیچ پٹھان ‘‘ سے ہے۔ سلسلۂ نسب اِس طرح ہے: اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں بن محمد اعظم خاں بن محمد سعادت یار خاں بن محمد سعید اﷲخاں( علیہم الرحمۃ والرضوان)۔ ۔۔۔

مزید

شیخ احمد سرہندی

مجددالفِ ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:شیخ احمد۔کنیت:ابوالبرکات۔القاب:بدرالدین،امامِ ربانی،مجددالفِ ثانی،قیومِ زمان،وغیرہ ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:آپ کاشجرۂ نسب امیرالمؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےاس طرح ملتا ہے،شیخ احمدبن شیخ عبدالاحدبن شیخ زین العابدین بن شیخ عبدالحی بن شیخ محمد بن شیخ حبیب اللہ بن شیخ رفیع الدین بن شیخ نصیرالدین بن شیخ سلیمان بن شیخ یوسف بن شیخ اسحاق بن شیخ عبداللہ بن شیخ شعیب بن شیخ احمد بن شیخ یوسف بن شیخ شہاب الدین علی الملقب بہ فرخ شاہ بن شیخ نصیرالدین بن شیخ محمود بن شیخ سلیمان بن شیخ مسعود بن شیخ عبداللہ الواعظ الاصغر بن شیخ عبداللہ الواعظ الاکبربن شیخ ابوالفتح بن شیخ اسحاق بن شیخ ابراہیم بن شیخ ناصر بن شیخ عبداللہ بن عمر بن حفص بن عاصم بن عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔   تاریخِ ولادت: ۔۔۔

مزید

علامہابو الفخر محمد حسنین رضا فخری

استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ابو الفخر محمد حسنین رضا فخری موت العالم موت العالم سابق مدرس و شیخ الحدیث دار العلوم حنفیہ غوثیہ(طارق روڈ، کراچی) استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ابو الفخر محمد حسنین رضا فخری(لودھراں، پنجاب) بروز پیر ۲۴ ؍ اکتوبر۲۰۱۶ بمطابق ۲۳؍ محرم الحرام ۱۴۳۸ سنِ ہجری کو بعد نمازِ مغرب رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون حضرت کی نمازِ جنازہ بروز منگل ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۶ بمطابق ۲۳ محرم الحرام ۱۴۳۸ ہجری کو شام ۴ بجے  ان کے آبائی گاؤں لودھراں ، پنجاب میں ادا کردی گئی ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلندیِ درجات سے نوازے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل اور اس پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔(آمین ثم آمین)۔    ۔۔۔

مزید

مصطفی رضا خاں نوری، مفتی اعظم ہند، علامہ مولانا

مصطفی رضا خاں  نوری بریلوی، مفتی اعظم ہند، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت مفتی اعظم قدس سرہ کا پیدائشی اور اصلی نام محمد ہے۔ والد ماجدنےعرفی نام مصطفٰی رضا رکھا۔فنِ شاعری میں آپ اپناتخلص"نوری" فرماتےتھے۔لقب:مفتیِ اعظم ہند ہے۔آپ امامِ اہلسنت مجددین وملت شیخ الاسلام امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کےچھوٹےصاحبزادےہیں۔ تاریخِ ولادت:حضور مفتی اعظم قدس سرہ22/ذی الحجہ 1310ھ7/جولائی 1893ء بروز جمعہ بوقتِ صبح صادق دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کی جائےولادت محلہ رضا نگر ،سود اگر ان شہر بریلی شریف ، یوپی انڈیا  ہے۔ تحصیلِ علم:حضرت مفتی اعظم قدس سرہٗ نے اصل تربیت تو اپنے والد ماجد امام احمد رضا قدس سرہٗ سے پائی۔ علوم دینیہ کی تکمیل بھی اپنے والد ماجد اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ سے کی۔فراغت: حضرت مفتی اعظم قدس سرہٗ ۱۳۲۸ھ/۱۹۱۰ء میں بہ عمر اٹھارہ سال خدا داد ذہانت ، ذوقق م۔۔۔

مزید

سید زین العابدین قادری

حضرت سید زین العابدین قادری جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ کا اصل نام احمد بخش تھا لیکن مشہور زین العابدین  کے نام سے ہوئے ہیں۔ آپ حضور غوث اعظم کی اولاد امجاد سے ہیں۔ آپ کے والد گرامی کا نام عبدالقادر المعروف حاجی  شاہ ہے۔ آپ کی ولادت باسعادت درگاہ نورائی شریف (حیدرآباد) سندھ ۱۳۳۲ھ ۲۳شوال المکرم پیر کی شب میں ہوئی ہے۔ آپ کی ولادت سے پہلے آپ کے والد کے پاس ایک فقیر آیا تھا اور یہ پیش گوئی فرمائی تھی کہ اے حاجی شاہ آپ کو ایک فرزند عطا ہوگا پیدا ہوتے ہی اس کے  سامنے دو دانت ہوں گے اور اس کا نام زین العابدین رکھنا۔ آپ کی ولادت ہوئی اس فقیر کی پیش گوئی کے مطابق دو سامنے والے دانت موجود تھے لیکن زین العابدین نام رکھنا آپ کے والد بھول گئے۔پھر وہ فقیر آیا اور دریافت کیاکہ آپ کو میری دعاء سے جو لڑکا ہوا ہے اس کا کیا نام رکھا ۔۔۔

مزید