/ Wednesday, 01 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(4)  تلاش کے نتائج

محمد بن قاضی القضاۃ شمس الدین

شیخ الاسلام محمد بن قاضی القضاۃ شمس الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ الاسلام محمد بن قاضی القضاۃ شمس الدین ابی عبداللہ محمد بن عبداللہ دیری: آپ اپنے باپ کی ہی کنیت و لقب یعنی ابی عبداللہ و شمس الدین سے مشہور تھے۔’’قدس میں ماہ محرم ۷۷۰ھ میں پیدا ہوئے اور کل علوم و فنون میں عالم فاضل ہوکر تدریس وافتاء میں مشغول رہے اور ۱۳جمادی الآخر ۸۴۱ھ میں وفات پائی۔ ’’قطب خلق‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

شیخ عبدالحق محدث دہلوی

شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شیخ عبدالحق محدث دہلوی۔کنیت: ابوالمجد۔لقب: محقق علی الاطلاق،شیخِ محقق،خاتم المحدثین،افضل المحدثین،امام الہند۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: شیخ  عبدالحق محدث دہلوی  بن سیف الدین  بن سعداللہ بن فیروز بن ملک موسیٰ بن ملک معز الدین بن آغا محمد ترک بخاری۔علیہم الرحمہ حضرت شیخ کے اجداد کا وطن بخارا تھا سب سے پہلے آغاز محمد ترک سلطان علاء الدین  خلجی  کے زمانہ1296ء میں ترک وطن کر کے  دہلی آئے،ان کے ساتھ اعزہ و احباب اور مریدین  کی ایک بڑی تعداد بھی واردِ ہندوستان  ہوئی۔ شاہان دہلی اس خاندان کی ہمیشہ تعظیم و توقیر کرتےاور شاہانہ عنایتوں سے نوازتے رہتے۔ اور یہ خانوادہ دہلی میں علوم و معارف کی شمعیں روشن کرتا رہا۔(محدثین عظام حیات وخدمات:621) اسی طرح آپ کا ننھیال بھی علم وتقویٰ میں  اپنی مثال آپ تھا۔۔۔

مزید

مولانا غلام محی الدین بگوی

مولانا غلام محی الدین بگوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا غلام محی الدین بگوی۔لقب:فاضلِ اجل،عالم  ِبےبدل۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے:مولانا غلام محی الدین بن حافظ نور حیات بن حافظ محمد شِفا بن حافظ نور محمد بگوی علیہم الرحمہ۔آپ﷫کاتعلق  ایک علمی خاندان سے تھا۔علم کےساتھ ساتھ تقویٰ کی دولت سےبھی مالا مال تھے۔بالخصوص آپ کےوالد گرامی حافظ نور حیات﷫شب بیداراور باعمل حافظ ِ قرآن اور صاحبِ کرامات تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزپیرماہ ِمحرم الحرام/1210ھ مطابق جولائی/1795ء کوموضع’’بُگہ‘‘نزد بھیرہ ضلع سرگودھا میں ہوئی۔حدائق الحنفیہ کےمصنف از مولانا فقیر محمد جہلمی﷫ نےصفحہ نمبر494پرآپ کا سنِ ولادت 1203ھ تحریرکیا ہے۔مگرآپ کےپوتے جناب مولانا ظہوراحمد بگوی علیہ الرحمہ ’’تذکرہ مشائخِ بگہ‘‘ میں اپنے خاندانی کاغذات ودستاویزات کی رو۔۔۔

مزید

مولانا مرتضیٰ احمد خان میکش

مولانا مرتضیٰ احمد خان میکش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا مرتضیٰ احمد خاں میکش درانی ابن مرید احمد خاں،ابتدائے محرم ۱۳۱۷ھ؍۱۸۹۹ء میں پیدا ہوئے۔آپ کے اجداد میں سے جناب گل محمد (جن کا تعلق افغان قوم کے قبیلہ محمد زئی درانی سے تھا)۱۸۰۰ء میں افغانستان سے ہجرت کر کے قریہ بہدم مضافات جالندھر مین تشریف لے آئے تھے۔ جناب گل محمد کی صاحب علم و فضل اولادنے ترویج علوم میں کاہائے نمایاں انجام دئیے۔ مولانا میکش نے ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگو ار سے حاصل کی،بعد ازاں جالندھر کے سکول میں پڑھتے رہے پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے لاہور کے کالج میں داخلہ لیا اور دو سال تک مصروف تحصیل رہے۔۱۹۲۰ء میں تحریک آزادی کی خاطر کالج کو خیر بادکہہ کر کابل چلے گئے اور ایک سال بعد واپس لاہور آگئے اور ۱۹۲۲ء سے ۱۹۵۵ء تک مختلف روزناموں میں ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا،علمی،ادبی اور آزادی کی تحریکوں میں نہایت سر گرمی سے حصہ لیت۔۔۔

مزید