/ Sunday, 05 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(14)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ محمد بن احمد بن محمد سمنانی

حضرت علامہ محمد بن احمد بن محمد سمنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           محمد بن احمد بن محمد بن محمد بن محمود سمنانی: بڑے فاضل شیخ فقیہ محدث ثقہ متکلم حسن الکلام حنفی المذہب اشعری الاعتقاد تھے۔۳۶۱؁ھ میں پیدا ہوئے۔ ابو جعفر کنیت تھی۔حدیث کو موصل میں نصر بن احمد بن خلیل اور بغداد میں ابا الحسن علی بن عمر دار قطنی اور ابا القاسم عبید اللہ بن محمد رازی وغیر ہم سے سنا اور روایت کیا اور آپ کے خطیب بغدادی نے سنا اور لکھا اور آپ کا ذکر اپنی تاریخ میں کیا۔مدت تک آپ موصل کے قاضی رہے اور فقہ میں تصنیفات کی اور تعلیقات لکھیں اور قضا کی حالت میں ماہ ربیع الاول ۴۴۴؁ھ میں فوت ہوئے۔سمنانی شہر سمنان کی طرف منسوب ہے جو درمیان دامغان اور خوارزمی کے واقع ہے۔’’ملجائے عصر‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت ابوعبداللہ

حضرت ابوعبداللہ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۱۳ / رمضان المبارک ۳۶۵ھ میں گیلان میں پیدا ہوئے۔ ۲۴ / رجب المرجب ۳۸۷ھ میں اپنے والد مکرم سے بیعت ہو کر خلافت حاصل کی۔ ربیع الاوّل ۴۷۳ھ میں وصال فرمایا اور گیلان میں دفن ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ناصح الدین احمد بن محمد الارجانی

حضرت شیخ ناصح الدین احمد بن محمد الارجانی  ۔۔۔

مزید

صاحب مدارک

عبداللہ  بن احمد بن محمود نسفی: ابو البرکات کنیت اور حافظ الدین لقب تھا۔ شہر نسف یعنی نخشب کے جو ماوراء النہر میں واقع ہے،رہنے والے تھے۔اپنے زمانہ کے امام کامل،عالم محقق،فقیہ مدقق،فاضل عدیم النظیر،فقہ واصول میں سرآمد کے معانی میں بارع،زاہد و پرہیرز گار تھے۔ابنِ کمال پاشا نے آپ کو فقہاء کے چھٹے طبقہ میں شمار کیا ہے جو روایات ضعیفہ اور قویہ کے تمیزکرنے پر قادر ہوں۔فقہ شمس الائمہ محمد بن عبد الستار کردری اور حمید الدین ضریر اور بدر الدین خواہر زادہ سے حاصل کی اور امام محمد کی زیادات کو احمد بن محمد عتابی سے روایت کیا اور آپ سے سغناقی نے سماع کیا۔تصانیف آپ نے فقہ واصول میں بہت عمدہ اور معتبر کیں چنانچہ کنز الدقائق اور وافی اور اس کی شرح کافی اور مناراور اس کی شرح کشف الاسرار اور مصفی شرح منظومہ نسفیہ اور مستصفے شرح فقہ النافع اور اعتماد شرح عمدہ اور عقیدہ حافظیہ اور منتخب اخسیکتی پر دو شر۔۔۔

مزید

عبداللہ بن احمدبن محمد اسفہانی

شیخ نجم الدین اسفہانی۔۔۔

مزید