/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(14)  تلاش کے نتائج

 عبد الحمید بغدادی

           عبد الحمید بن عبد العزیز بصری بغدادی: عالم فاضل ثقہ پرہیز گار رنون حساب ہو فراض میں ماہر کامل اور عمل محاضر و سجلات میں حاذق اور قاضی القضاۃ تھے،ابو حازم کنیت تھی۔علم عیسٰی بن ابان تلمیذ امام محمد اور نیز بکر بن محمد عمی اور ہلال بن یحییٰ بصری سے پڑھا اور اخذ کیا اور آپ سے امام طحطاوی اور ابو طاہر دباس نے تفقہ کیا اور ابو الحسن کرخی نے آپ سے مصاحبت کی۔آپ اصل میں بصرہ کے رہنے والے تھے جو بغداد میں آکر سکونت پذیر ہوئے۔کتاب محاضر السجلات،کتاب ادب القاضی،کتاب الفرائض،تصنیف فرمائیں اور بغدادہی میں ماہ جمادی الاولیٰ ۲۹۲ھ؁ میں فوت ہوئے۔ ’’قدوۂ اہل عالم‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)  ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو الحسین احمد بن احمد ابن القطان الفقیہ الشافعی

حضرت شیخ ابو الحسین احمد بن احمد ابن القطان الفقیہ الشافعی  ۔۔۔

مزید

خلیل سنجری

ابو سعید۔۔۔

مزید

حضرت علامہ احمد بن محمد سمنانی

حضرت علامہ احمد بن محمد سمنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ            احمد بن محمد بن احمد بن محمد بن احمد بن محمد بن محمود سمنانی: آپ بھی اپنے باپ ابو جعفر محمد بن احمد مکی طرح حنفی المذہب اشعری الاعتقاد تھے اور عقیدۂ اشعریہ میں بڑا غلو کرتے تھے۔کنیت ابو الحسین تھی ۳۸۴؁ھ میں بمقام سمنان پیدا ہوئے، فقہ و حدیث اپنے باپ سے پڑھی اور سنی یہاں تک کہ اپنے وقت فقیہ محدث ثقہ صدوق حسن الاخلاق کبیر القدر ہوئے۔خطیب بغدادی نے آپ سے بھی حدیث کو لکھا، ۴۰۷؁ھ میں آپ حلب کے قاضی مقرر ہوئے اور قاضی ابی عبداللہ دامغانی کی دختر سےنکاح کیا اور بغداد میں ماہ جمادی الاولیٰ ۴۶۶؁ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ اسماعیل بن محمد حجاجی کماری

حضرت شیخ اسماعیل بن محمد حجاجی کماری علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت عبیداللہ بن ابراہیم عبادی

حضرت عبیداللہ بن ابراہیم عبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبید اللہ بن ابراہیم بن احمد بن عبد الملک بن دمر بن عبد العزیز بن محمد جمال الدین المحبوبی العبادی نسب آپ کا عبادہ بن الصامت صحابی کی طرف منتہی ہوتا ہے اس لیے آپ کو عبادی کہتے تھے اور چونکہ محبوب بھی آپ کے اجداد میں سے ایک کا نام تھاا س لیے محبوبی بھی کہتے تھے۔۵؍جمادی الاولیٰ۵۴۶ھ میں پیدا ہوئے۔ علم امام زادہ محمد بن ابی بکر صاحب شرعۃ الاسلام اور شمس الائمہ عماد الدین عمر بن کر زر نجری اور فقہ قاضی خان اوزجندی سے حاصل کی یہاں تک کہ امام کامل اور فاضل بے مثل ہوئے معرفت مذہب و خلاف میں یکتائے روزگار اور ثقہ تھے،ماوراء النہر میں ان شیوخ حنفیہ میں سے گذرے ہیں جن پر مذہب کی معرفت منتہی ہوئی تھی۔جمال الدین لقب تھا اور ابی حنفیہ ثانی کے نام سے مشہور تھے،شرح  جامع صغیر اور کتاب الفروق آپ کی تصنیفات میں سے ہیں۔آپ سے آپ کے بیٹے احمد والد تاج ا۔۔۔

مزید

عمر بن احمد حلبی

عمر بن احمد بن ہبۃ اللہ بن محمد بن ہبۃ اللہ بن احمد بن یحییٰ حلبی المعروف بہ ابن عدیم: ھلب میں ۵۸۸؁ھ میں پیدا ہوئے۔نسب آپ کا ابی جرادہ کی طرف منتہیٰ ہوتا ہے جو حضرت علی کے اصحاب ے تھے کنیت ابو القاسم اور لقب کمال الدین تھا۔ بڑے عالم فاضل،فقیہ محدث،مؤرخ ،ادیب،کاتب،ملیغ،ذکی،یگانۂ زمانہ تھے۔آپ کے وقت میں امام ابو حنیفہ کے اصحاب کی ریاست آپ پر منتہی ہوئی۔تدریس و افتاء آپ کا کام رہا۔فقہ ب در ابیض محمد بن یوسف سے پڑھیاور حدیث کو محدثین بغداد دودمشق اور قدس سے سُنا۔             جب تا تاریوں نے حلب پر چڑھائی کی تو آپ مصر میں چلے گئے اور جب وہ حلب کو لوٹ کھسوٹ اور وہاں کے لوگوں کو قتل کر کےواپس چلے گئے تو آپ پھر حلب میں آئے اور وہاں  کی خراب حالت دیکھ کر ایک بڑا طویل قصیدہ اس باب میں تصنیف یا اور فقہ و حدیث و ادب میں تالیفات کیں اور ایک تا۔۔۔

مزید