عبد الحمید بن عبد العزیز بصری بغدادی: عالم فاضل ثقہ پرہیز گار رنون حساب ہو فراض میں ماہر کامل اور عمل محاضر و سجلات میں حاذق اور قاضی القضاۃ تھے،ابو حازم کنیت تھی۔علم عیسٰی بن ابان تلمیذ امام محمد اور نیز بکر بن محمد عمی اور ہلال بن یحییٰ بصری سے پڑھا اور اخذ کیا اور آپ سے امام طحطاوی اور ابو طاہر دباس نے تفقہ کیا اور ابو الحسن کرخی نے آپ سے مصاحبت کی۔آپ اصل میں بصرہ کے رہنے والے تھے جو بغداد میں آکر سکونت پذیر ہوئے۔کتاب محاضر السجلات،کتاب ادب القاضی،کتاب الفرائض،تصنیف فرمائیں اور بغدادہی میں ماہ جمادی الاولیٰ ۲۹۲ھ میں فوت ہوئے۔ ’’قدوۂ اہل عالم‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)