/ Wednesday, 15 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(9)  تلاش کے نتائج

حضرت خواجہ ابو احمد ابدال چشتی

حضرت خواجہ ابو احمد ابدال چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حسینی سادات عظام میں سے تھے اور حضرت خواجہ ابواسحاق شامی قدس سرہ کے خلیفہ اکبر تھے۔ ریاضت اور مجاہدہ میں بے مثال خوارق و کرامات میں لاثانی تھے، آپ کا لقب قدوۃ الدین تھا، ظاہری و باطنی حسن و  جمال کے پیکر تھے۔ آپ کا منور چہرہ دور سے روشن نظر آتا، جس شخص کی نگاہ آپ کے چہرہ پر پڑتی دل و جاں سے محبت کرنے لگتا تھا، آپ کی جبیں نور افشاں سے نور الٰہی  کی کرنیں پھوٹتی تھیں۔ رات کو گھر میں روشنی کے بغیر تشریف لاتے تو سارا گھر روشن ہوجاتا تھا آپ اندھیرے میں بیٹھتے تو قرآن پاک کے حروف اعراب سمیت نمایاں نظر آتے تذکرہ العاشقین اور سیر الاقطاب کے مصنفین نے لکھا ہے کہ خواجہ ابو احمد بادشاہ فرغانہ کے بیٹے تھے جو چشت کے شرفاء اور سادات حسینی سے تعلق رکھتے تھے، آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت حسن مثنیٰ سے ملتا ہے۔ ابو احمد بن سلطان فرغانہ ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو نصر ضیاء الدین موسیٰ

حضرت شیخ ابو نصر ضیاء الدین موسیٰ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلخِ ربیع الاول ۵۳۵ھ میں متولد ہوئے، اپنے والد بزرگوار سے تفقہ حاصل کیا، اور اُنہیں سے اور سعید بن البنّا رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث سنی، کثیر السّکوت طویل المراقبہ تھے، انکسار و افتقار سے متصف زاہد، متورع تھے، دمشق میں چلے گئے، اور وہیں توطن اختیار کیا، غرہ جمادی الآخر ۶۱۸ھ میں وفات پائی، مدرسہ مجاہدیہ میں نماز جنازہ پڑھی گئی، اور جبلِ قاسیون میں مدفون ہوئے، اپنے سب بھایوں سے اخیر فوت ہوئے۔ [ایضًا ص ۱۱۳] (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ لعل محمد ملکوت نما

حضرت شیخ لعل محمد ملکوت نما (دمشق) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

سلطان العارفین حضرت سلطان باہو سروری قادری

سلطان العارفین حضرت سلطان باہو سروری قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ولقب: آپ کانام "باہو"اور لقب "سلطان العارفین"اور"حق باہو"ہے۔آپ فرماتےہیں!  ؎ نام باہومادرِ باہو نہاد،زانکہ باہو دائمی باہونہاد۔یعنی باھو  کی ماں نے نام باھو رکھا کیونکہ باھو ہمیشہھوکے ساتھ رہا۔ تاریخ ِ ولادت: سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ یکم جمادی الثانی 1039ھ (17۔جنوری 1630ء) بروز جمعرات بوقتِ فجر قصبہ شورکوٹ ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت: آپ کی ابتدائی تعلیم وتربیت آپ کی والدہ کی نگرانی میں ہوئی۔سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ نے کسی قسم کا کتابی اور ظاہری علم حاصل نہیں کیا۔آپ اپنی تصنیف ""عین الفقر"" میں فرماتے ہیں !""محمد مصطفٰی عربی ﷺ و مرا علمِ ظاہر ہیچ نہ بود۔ از علم حضور است و ظاہر و باطن علم چندیں واردات فتوحاتِ کشادہ است کہ دفتر ہا باید""۔یعنی حضرت محمد ﷺ اور مجھے علمِ ظاہر کسی نے نہیں سکھایا کیون۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ ایوب قریشی

حضرت خواجہ ایوب قریشی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ نوراللہ محمد گجراتی

حضرت شیخ نوراللہ محمد گجراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت پیر محمد اعظم قادری

حضرت پیر محمد اعظم قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا الحاج حافظ عبدالعزیز مبارک پوری

استاذ العلماء جلالۃ  العلم حافظِ ملت حضرت علامہ مولاناشاہ عبد العزیز محدث  مبارک پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:نام عبد العزیزاورلقب حافظِ ملت ہےآپکے دادا مولانا عبد الرحیم نے دہلی کےمشہورمحدث شاہ عبد العزیز کی  نسبت سے آپ کا نام عبد العزیز رکھا تاکہ میرایہ بچہ بھی عالم دین بنے۔ سلسلۂ نسب :عبدالعزیز بن حافظ غلام نور بن مولانا عبدالرحیم(رحمہم اللہ تعالیٰ) تاریخ ِولادت:آپ۱۳۱۲ھ بمطابق۱۸۹۴ء قَصْبہ بھوج پور(ضلع مراد آباد، یوپی ہند )بروز پیر صبح کے وقت پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد حضرت حافظ محمد غلام نوراور مولانا عبدالمجىد بھوجپورى سے حاصل کی۔کچھ عرصہ حکیم محمد شریف حیدر آبادی صاحب سے علم ِ طب پڑھا۔اس کے علاوہ جامعہ نعیمیہ(مراد آباد)میں حضرت مولانا عبدالعزىز خان فتح پورى،حضرت مولانا اجمل شاہ سنبھلى،حضرت مولانا وَصى احمدسہسرامى اورج۔۔۔

مزید

منظور احمد فیضی، بیہقی وقت، علامہ مفتی محمد ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

منظور احمد فیضی، بیہقیِ وقت علامہ مفتی محمد   اسم گرامی:    محمدمنظور احمد فیضی۔ اَلقاب:                  بیہقیِ وقت، مفتی، مُناظرِاعظم، شیخ القرآن،شیخ الحدیث وغیرہ۔ نسب: سلسلۂ نسب اِس طرح ہے: بیہقیِ وقت علامہ مفتی محمد منظور احمدفیضی بن علامہ محمد ظریف فیضی بن علامہ الٰہی بخش قادری بن حاجی پیر بخش رحمھم اللہ تعالٰی تعالٰی۔ آپ ایک علمی خاندان کےچشم وچراغ تھے۔ مولانامحمدظریف فیضی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اپنےوقت کےجیّدعالم اورقبلہ شاہ جمالی کریم کےمنظورِ نظرخلیفہ تھے۔ جدِّ امجد علامہ الٰہی بخش قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ عالم وعارف،اورصاحبِ تقویٰ بزرگ تھے۔ تاریخِ ولادت: پیرکی شب، بوقتِ صبح صادق ،2؍ رمضان المبارک 1358ھ مطابق 16؍ اکتوبر 1939ءکو بست۔۔۔

مزید