/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(7)  تلاش کے نتائج

حضرت علامہ ابو عبداللہ شمس الدین محمد

حضرت علامہ ابو عبداللہ شمس الدین محمد بن عبدالدائم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بن موسیٰ عسقلانی برمادی۔۔۔

مزید

حضرت سید محمد یوسف بلگرامی

حضرت سید محمد یوسف بلگرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سید محمد یوسف بن محمد اشرف واسطی بلگرامی: منقولات کے چراغ اور معقولات کی میزان تھے،یکشنبہ کے روز ۲۱؍ماہ شوال ۱۱۱۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔ آپ چونکہ سید آزاد کی خالہ کے بیتے تھے،اس لیے آپ اور آزاد نے بالموافقت تحصیل علوم پر کمر باندھی اور کتب درسیہ اور فنون کو ابتداء سے انتہاء تک سید طفیل محمد اور لغت کو اپنے نانا سید عبد الجلیل اور عروض وقانی کو سید محمد سے حاصل کیا اور جب سید آزاد حرمین شریفین کو تشریف لے گئے تو آپ نے ہئیت اور ہندسہ کو دہلی کے فضلاء سے اکتساب کیا اور سید لطف اللہ حسینی واسطی بلگرامی کی بیعت کی اور شرائع پر استقامت اور وطن میں اقامت اختیار کی۔آپ عربی و فارسی میں شعر بھی عمدہ کہتے تھے۔توحید شہودی میں کتاب الفرع الثابت من الاصل الثابت آپ سے یادگار ہے۔وفات آپ کی پنجشنبہ کے روز دوم ماہ جمادی الاخری۱۱۷۲؁ھ میں ہوئی اور اپنے نانا کے پاس دف۔۔۔

مزید

حضرت سید قطب الدین حجروی

حضرت سید قطب الدین حجروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قطب الدین نام، قطب الانام لقب، سیّد صدر الدین بن سید عبدالرزاق ﷫ صاحبِ حجرہ کے نامور فرزندِ ارجمند تھے۔ جامع کمالاتِ ظاہری و باطنی تھے۔ علم وحلم، زہد و ورع، عبادت و ریاضت اور جُو دو سخا میں یگانۂ آفاق تھے۔ تمام عمر طلبہ و مریدین کی تہذیب و تکمیل میں گزاری۔ ایک خلقِ کثیر نے آپ کی ذاتِ گرامی سے اکتسابِ فیض کیا۔ نقل ہے ایک دفعہ آپ کے جدِّ بزرگوار سیّد عبدالرزاق بیمار ہوگئے، جب بیماری طویل ہوگئی تو آپ کے والدِ ماجد سیّد صدر الدین نے بارگاہِ خداوندی میں منّت مانی کہ میں اپنے پدر بزرگوار کی صحبت یابی کے لیے اپنے بیٹے قطب الدین کو تصدق کردوں گا۔ ابھی آپ نے یہ بات پُوری بھی نہ کہی تھی کہ قطب الدین جن کی عمر اس وقت چودہ برس کی تھی اپنی جگہ سے اُٹھے اور اپنے جدِ امجد کے گرد سات بار طواف کیا اور دادا جان کی دستار مبارک کو چار پائی سے اُٹھا کر اپنے سر پر ۔۔۔

مزید

شاہ فضل رسول قادری بدایونی

سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضلِ رسول قادری بدایونی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب:اسمِ گرامی:حضرت شاہ فضلِ رسول۔لقب:سیف اللہ المسلول،معین الحق ۔حضرت شاہ آلِ احمداچھےمیاں رحمہ اللہ تعالٰی کے ارشاد کے مطابق آپ کا نام فضلِ رسول رکھا گیا ۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ فضل ِرسول بدایونی بن عین الحق  حضرت شاہ عبد المجید بد ایونی،بن شاہ عبد الحمید بدایونی۔علیہم الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب والدِ ماجد کی طرف سے جامع القرآن حضرت عثمانِ  غنی رضی اللہ تعالی عنہ تک اور والدہ ماجدہ کی طرف سے رئیس  المفسرین حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما تک پہنچتا ہے۔ تاریخ ِولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ صفر المظفر 1213ھ،مطابق1798ءکوبدایوں(انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:صرف و نحوکی ابتدائی تعلیم جدا مجد  اور والد ماجد سے حاصل کی۔ بارہ برس کی عمر میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاپیادہ لکھنؤ ک۔۔۔

مزید

حضرت شاہ غلام محی الدین المعروف بابوجی

حضرت شاہ غلام  محی الدین المعروف بابوجی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: اسم گرامی:سید غلا م محی الدین.لقب:بابوجی۔اسی لقب سےمعروف ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ غلام محی الدین بن شیخ الاسلام پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی بن سید نذر دین شاہ  الی آخرہ ۔علیہم الرحمہ۔ آپ کا سلسلۂ نسب چھبیس واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سینتیس واسطوں سے حضرت سید نا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخ ِ ولادت: ماہِ جمادی الاول/1309ھ،مطابق ماہِ دسمبر/1891ء " گولڑہ شریف"اسلام آبادپاکستان میں پیدا ہوئے۔حضرت  پیر سید مہر علی شاہ  آپ کی ولادت   پر  اظہارِ مسرت کرتے ہوئے فرمایا :"مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے گھر میں اللہ اللہ کرنے  والی  ایک روح آگئی ہے"۔ تحصیل ِعلم: آپ کی  تعلیم و تربیت کے لئے نادر ِزمانہ  اساتذہ مقرر ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری

حضرت مولانا  مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالجلیل ۔لقب: فقیہ العصر،رضوی،بہاری۔والدکااسم گرامی:مولاناسخاوت علی۔آپ کےوالدماجدمولاناسخاوت علی علیہ الرحمہ  بہترین فارسی داں اور اپنے زمانے کےمشہور میلاد خواں تھے۔ تاریخ ِولادت:حضرت مولانا عبدالجلیل رضوی15/شوال المکرم 1352ھ،مطابق/ یکم فروری 1934ء کو ایک اعلیٰ گھرانے میں پیداہوٖئے۔ تحصیل علم:مولانا مفتی عبدالجلیل جب سخن آموزی کی منزل عبور کرچکے تو اپنے والد گرامی سے بسم اللہ خوانی کی رسم  ادا کر کے ابتدائی تعلیم تا قرآن شریف کی تعلیم مکمل کر کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے متعدد مدارس اسلامیہ کا سفر کیا۔ پھر جامعہ نعیمیہ مراد آباد تشریف لے گئے، خصوصیت کے ساتھ مولانا الحاج محمد یونس اشرفی مفتی حبیب اللہ نعیمی بہاری اور مولانا طریق اللہ قادری کے سامنے زانوئے ادب تہہ کر کے فراغت حاصل کی۔مفتی حب۔۔۔

مزید

حضرت علامہ قاری محبوب رضا

حضرت علامہ قاری محبوب رضا رحمہ اللہ علیہ ہماری نئی نسل سے اکثر نے حضرت قاری محبوب رضا خان علیہ الرحمہ کا نام اور چند ایک واقعات سنے ہونگے ۔ آپ رضی اللہ عنہ ایک باوقار اور خود دار شخصیت کے مالک تھے ۔ آپ سے کبھی کسی صاحب ثروت کی تعریف نہیں سنی ۔ ٓپ حضرت صدر الشریعہ رضی الہد عنہ کے ان تلامذہ میں سے ہیں جنہوں نے حضرت کی وصیت کے مطابق بہار شریعت کے باقی حصوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ آپ قاری ، عالم ، مفتی ہونے کے ساتھ ساتھ اردو اور فارسی کے شاعر بھی تھے ۔ ابتدا میں بہت جلالی رہے لیکن آخر عمر شریف میں کچھ جمال کا بھی ظہور رہا۔ سن 1989 میں حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب علیہ الرحمۃ کے ساتھ بغداد شریف کی حاضری کی سعادت حاصل فرما کر مدینہ شریف تشریف لائے اور سن ۱۹۹۱ مطابق 1411 ھجری میں آپ کا اس ماہ مبارک کی ۲ تاریخ کو کراچی میں وصال ہوا۔۔۔۔

مزید