حضرت علامہ حافظ محمد عبدا لستار سعیدی مد ظلّہ العالی

حضرت علامہ حافظ محمد عبدا لستار سعیدی مد ظلّہ العالی

(ناظمِ تعلیمات و شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ، لاہور)

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نحمدہ و نصلی و نسلم علٰی رسولہ الکریم

          مؤرخہ 15؍ جولائی 2012ء/25؍ شعبان المعظّم 1433؁ھ بروز اتوار بعد نمازِ مغرب حضرت مولانا قاری محمد صدّیق صاحب قادری خطیب جامع مسجد سیّدنا ابو ذر غفاری (گلستانِ جوہر) کی معیت میں دفتر انجمن ضیائے  طیبہ کراچی میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ انجمن کے دفتر کا نظم و نسق اور مختلف الجہات مذہبی، مسلکی، تحقیقی ، اصلاحی ، تبلیغی اور ملّی خدمات سے متعلق آگاہی ہوئی،جو راقم کے لیے انتہائی مسرت و راحت کا باعث بنی۔ربِّ کریم انجمن ہٰذا کے عہدیداران و اراکین کے پاکیزہ جذبات اور مساعیِ جمیلہ میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔

آمین بجاہ سیّد المرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ و صحبہ اجعین!

 

حافظ محمد عبد الستار سعیدی

ناظم تعلیمات و شیخ الحدیث دار العلوم

جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور

2012/7/15

تجویزوآراء