بیٹے کی پیدائش کے لیے دعا
بیٹے کی پیدائش کے لیے دعا حضور مفتی اعظم قدس سرہ کے خلیفہ و نواسہ حضرت مولانا الشاہ خالد علی خاں بریلوی کے داماد مولانا الشاہ محتشم رضا خاں قادری ساکن محلّہ سوداگران ہر روز حضرت کی خدمت میں حاضر باش ہوکر فیضیاب ہوا کرتے ہیں۔ ایک دن مجھ سے میرے بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے تھے کہ پلٹ کر میں نے بھی محتشم میاں سے ان کی اولاد کے بارے میں دریافت کرلیا، کہنے لگے کہ تین لڑکیاں ہیں اور ایک لڑکا ہے، جو حضرت تاج الشریعہ کی دعاوؤں کا مرہون منت ہے۔ ...