خلیفۂ قطب مدینہ حضرت علامہ مولانا سید محمد محفوظ الحق شاہ صاحب مدظلہ العالی
خلیفۂ قطبِ مدینہ حضرت علامہ مولانا سیّد محمد محفوظ الحق شاہ صاحب مدّ ظلہ العالی
۷۸۶
آج ۲۷، صفر لمظفر ۱۴۳۸ ھ بروز پیر انجمن ضیائے طیبہ کے دفتر مولانا محمد اکرام فیضی کی معیت میں حاضری ہوئی۔ دفتر کے سٹاف، شعبوں اور دینی مذہبی خدمات سے تعارف ہوا۔نہایت خوشی ہوئی کہ بے توجہی اور افراتفری اور بے اعتنائی کے اس دور میں ایثار اور جذبۂخدمتِ دین کبریتِ احمر ہے۔ ربّ العزت اپنے محبوبِ پاکﷺ کے وسیلۂ جلیلہ سے انہیں عزت و عظمت سے رکھے، مقاصدِ حسنہ میں کامیابیاں عطا فرمائےا ور انہیں وہ جزائے خیر عطا فرمائے جو اس کی شانِ کرم کے لائق ہے۔و ما ذالک علی اللہ بعزیز۔
و انا المفتقر الی الحق
محمد محفوظ الحق غفر لہ
بورے والہ
نزیل دفتر ضیائےطیبہ، کراچی