/ Sunday, 19 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(1)  تلاش کے نتائج

مخدوم بلال باغبانی

مخدوم بلال باغبانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علامہ شیخ کبیر عارف باللہ مخدوم محمد بلال بن مخدوم محمد حسن بن مخدوم محمد ادریس سموں ۴ ربیع الاول ۱۸۵۶ھ/۱۶ جون۱۴۵۱ء کو لسبیلہ میں تولد ہوئے۔مخدوم ادریس، سندھ کے مشہور و مقبول حاکم جام نظام الدین ثانی کے بھائی تھے، جس نے سندھ پر تقریباً پچاس سال حکومت کی۔ اسی دور میں مخدوم ادریس لسبیلہ (موجودہ بلوچستان) کے حاکم تھے۔ مخدوم حسن بن مخدوم ادریس اپنے والد کے بعد لسبیلہ کے حاکم ہوئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ مخدوم بلال کانسبی تعلق سندھ کے جام سمہ حکمران گھرانے سے تھا۔ مخدوم صاحب کی تاریخ ماہ سال ولادت تاریخی کب میں محفوظ نہیں۔ ڈاکٹر میمن عبدالمجید سندھی کے تحقیقی مضمون مطبوعہ مہران سالگرہ نمبر ۱۹۶۲ء میں بھی درج نہیں، نہ معلوم یہ تاریخیں میمن عبدالغفور سندھی مرحوم کو کہاں سے دستیاب ہوئیں۔ خدا بھلا کرے مولانا قاضی ہدایت اللہ مشتاق مٹیاروی کا کہ انہوں نے کسی قلمی ۔۔۔

مزید

حسن رضا خان بریلوی، شہنشاہِ سخن، مولانامحمد

 حسن رضا خاں حسؔن بریلوی، شہنشاہِ سخن   مولانامحمد اسمِ گرامی:    محمد حسن رضا خان۔لقب:           شہنشاہِ سخن،استاذِ زمن،تاجدارِ فکر وفن۔نسب:           سلسلۂ نسب اس طرح ہے:محمد حسن رضا خان بن مولانا مفتی نقی علی خان بن مولانا رضا علی خان(علیہم الرحمۃ )۔ولادت:آپ 4؍ ربیع الاوّل1276ھ مطابق19؍ اکتوبر1859ءکو حضرت مولانا نقی علی خان﷫ کے گھر پیدا ہوئے۔تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے والدِ گرامی مولانا مفتی نقی علی خان﷫ اور  برادرِ اکبر شیخ الاسلام والمسلمین الشاہ امام احمد رضا خان﷫کے زیرِ سایہ ہوئی۔ فَنِّ شاعری میں برادرِ اکبر اور مرزا داغ دہلوی  سے استفادہ فرمایا۔بیعت وخلافت:سراج العارفین  سیّد شاہ ابوالحسین احمد نوری قادری برکاتی۔۔۔

مزید