ضیائے مشائخِ قادریہ  

حضرت شاہ غلام محی الدین المعروف بابوجی

حضرت شاہ غلام  محی الدین المعروف بابوجی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: اسم گرامی:سید غلا م محی الدین.لقب:بابوجی۔اسی لقب سےمعروف ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ غلام محی الدین بن شیخ الاسلام پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی بن سید نذر دین شاہ  الی آخرہ ۔علیہم الرحمہ۔ آپ کا سلسلۂ نسب چھبیس واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سینتیس واسطوں سے حضرت سید نا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخ ِ ولادت: ماہِ جمادی ...

غازی ملک ممتاز حسین قادری

غازی ملک ممتاز حسین قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:ملک ممتازحسین قادری۔لقب: غازیِ اسلام،غازیِ ملت،محافظِ ناموسِ رسالت،پروانۂ شمعِ رسالت،شہیدِ ناموسِ مصطفیٰﷺ۔والدکااسمِ گرامی:ملک بشیراعوان صاحب مدظلہ العالی۔(ملک صاحب نہایت ہی ایماندارشخص ہیں۔محنت مزدوری کرتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں:میں نے ہمیشہ اپنی اولادکورزقِ حلال کھلایا ہے،کبھی اپنی اولادکوحرام کالقمہ  نہیں کھلایا)سلسلہ نسب اسطرح ہے:غازی ملک ممتاز حسین قادری بن ملک بشیراعوان بن ملک...

حضرت مولانا شاہ محمد عبد السلام جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت مولانا شاہ محمد عبد السلام جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:  حضرت مولانا مفتی شاہ محمد عبدالسلام جبل پوری﷫۔لقب:عیدالاسلام،جامع الفضائل،قطبِ وقت۔ سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے: عیدالاسلام حضرت مولانا شاہ عبدالسلام جبل پوری بن شاہ مولانا محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مولانا شاہ محمد عبد اللہ بن مولانا شاہ محمد فتح بن مولانا شاہ محمد ناصر بن مولانا شاہ محمد عبدالوہاب صدیقی ط...

مولانا حامد رضا بریلوی

حضرت مولانا شاہ حامد رضا بریلوی﷫ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر ...

سید احمد کبیر رفاعی

سید الاولیاء شیخ الکبیر حضرت سید احمد کبیر رفاعی علیہ الرحمۃ نام و لقب:السید السند، قطبِ اوحد، امام الاولیاء، سلطان الرجال، شیخ المسلمین، شیخ ِ کبیر، محی الدین، سلطان العارفین،عارف باللہ، بحرشریعت وطریقت ابوالعباس احمد الرفاعی۔اباً حسینی، اُماًّ اَنصاری، مذہبا ً شافعی، بلداً واسطی،بانیِ سلسلہ رفاعی۔ ولادت :امام احمد رفاعی بروز جمعرات، ماہِ رجب کے نصف اوّل (15/رجب) کو 512ھ میں مسترشد باللہ عباسی کے زمانہ خلافت میں مقام اُم عبیدہ کے حسن نام...

حضرت شیخ عبداللہ شاہ بلوچ قادری لاہوری

حضرت شیخ عبداللہ شاہ بلوچ قادری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مشائخ قادریہ میں بڑے عظیم المرتبت بزرگ گزرے ہیں۔ صاحبِ علم و فضل تھے۔ زہد و تقویٰ اور عبادت و ریاضت میں ممتاز الوقت تھے۔ ذات کے بلوچ تھے۔ سار بانی پیشہ تھا۔ صاحبِ ثروت تھے۔ شیخ شرف الدین پانی پتی کے مرید خلیفہ تھے۔ سلسلۂ بیعت چار واسطوں سے حضرت محمد میر معروف بہ میاں میر قدس سرہ تک منتہی ہوتا ہے۔ جب سلوک میں قدم رکھا تو تمام مال و متاع راہِ خدا میں لٹا دیا۔ تکمیلِ سلوک کے بعد حکمِ مرشد...

حضرت شیخ پیر محمد قادری نوشاہی

حضرت شیخ پیر محمد قادری نوشاہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت حاجی محمد نوشاہی گنج بخش کے اکابر خلیفوں سے تھے۔ خورد سالی ہی میں خدمتِ مرشد میں حاضر رہ کر تربیت اور تکمیل پائی تھی۔ بڑے صاحبِ ذوق و شوق تھے۔ وجد و سماع مین غلو رکھتے تھے۔ جو شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا آپ کی نظر فیض اثر سے صاحبِ وجد و حالت ہوجاتا تھا۔ اپنی راست گفتاری اور تقویٰ کے باعث بارگاہِ مرشد سے سچ یار یعنی راست گفتار کے خطاب سے معزز تھے۔ وفاتِ مرشد کے بعد موضع نوشہرہ مغلاں میں جا...

رئیس العلماء حضرت مولانا سید محمد سلیمان اشرف بہاری

رئیس العلماء حضرت مولانا سید محمد سلیمان اشرف بہاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید سلیمان اشرف بہاری۔لقب: رئیس المتکلمین، شمس المحققین۔ سلسلۂ نسب: مولانا سید سلیمان اشرف بہاری بن مولانا حکیم سید محمد عبد اللہ قدس سرہما۔والدہ محترمہ حضرت بی بی صائمہ خواہر ِ حقیقی ( سگی بہن) حضرت غوث العالم مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی ﷫ کے خلف وفرزند ودرویش حضرت مخدوم سید دوریش  بھیہ شریف کی اولاد امجاد سےخاندانی تعلق ہے۔(حیات ِ مخدوم الاولیاء محب...

اعلی حضرت امام احمد رضا خاں

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب:اسمِ گرامی:محمد۔تاریخی نام"المختار"جدامجدمولانا رضاعلی خاں رحمۃ اللہ علیہ نے"احمدرضا"نام رکھا،اوراسی نام سے مشہور ہوئے۔ القاب: اعلیٰ حضرت،امام اہلِ سنت،مجدداسلام،شیخ الاسلام،حامیِ سنت،ماحیِ بدعت وغیرہ۔ سلسلہ نسب: اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں بن محمد اعظم خاں بن محمد سعادت یار خاں بن محمد سعید اﷲخاں۔علیہم ا...